نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے،
ملتان
چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر محسن رضا خان کا دورہ
میانچنوں میانچنوں گرڈ اسٹیشن میں نئے پاور ٹرانسفامرز کی تنصیب کا فیصلہ۔
صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
گرڈ سٹیشن کے لئے دو نئی ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب بھی کی جائے گی۔
میاں چنوں ڈویژن میں افسران و ملازمین سے خطاب ملازمین دل
جمعی سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ ہمارا کام صارفین کو مسلسل خدمات فراہم کرنا ہے۔
ملازمین بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائی کریں۔ فیلڈ دفاتر کی کارکردگی کا خود جائزہ لیتا رہوں گا ۔
چیف ایگزیکٹو میپکو نادہندگان اور چوری میں ملوث افراد سے واجبات وصولی پر اعزازیہ دیں گے۔
ملازمین کے مسائل حل کریں گے۔ خانیوال سرکل کے علاقوں میں نئے گرڈ اسٹیشنوں کے قیام پر غور۔
تجاویز طلب
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ٹکرز
  ملتان:ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سیلاب سے متاثرہ علاقے میں خدمات سر انجام دینے کے لئے میدان میں آ گئی
ملتان:کمپنی کے ورکرز صفائی کے لئے تحصیل سٹی کے ایریا قاسم بیلہ اور محمد پور گھوٹہ پہنچ گئے
ملتان:سینٹری ورکرز کی بنیادی مرکز صحت قاسم بیلہ اور محمد پور گھوٹہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں صفائی ستھرائی
ملتان:محکمہ ریونیو،صحت، لائیو سٹاک،ریسکیو اور سول ڈیفنس کے کیمپوں میں بھر پور صفائی
ملتان:محمد پور گھوٹہ میں عوام کی زیادہ آمدورفت کی وجہ سے کچرا پھیل گیا تھا،سی ای او عبدلطیف خان
ملتان:ویسٹ منیجنمنٹ کمپنی شہریوں کو درپیش ہر چیلنج میں ان کے ساتھ کھڑی ہے،سی ای او
ملتان:قرنطینہ اور ڈینگی مہم میں کمپنی نے مثالی کام کیا، سی ای او
ملتان:محرم،عیدین،ربیع الاول اور اولیاوں کے عرس کے موقع پر ورکرز ہمیشہ بہترین خدمات سرانجام دیتے ہیں،سی ای او
ملتان:فلڈ ڈیوٹی کے لئے بھی ہمارے ورکرز اور ہیوی مشینری الرٹ ہے،سی ای او
ملتان:شہر میں بارش کے پانی کی ڈرین کے ذریعے نکاسی کے لئے بھی کمپنی بھر پور کردار ادا کرتی ہے،سی ای او
ملتان:شہر میں صفائی کا نظام موثر اور مربوط کر دیا گیا ہے،عبدالطیف خان
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
 
ٹکرز
  ضلع ملتان کی فلڈ اپ ڈیٹ ملتان:
فوکل پرسن برائے فلڈ اور اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان کی شجاع آباد میں ریلیف کیمپس کے دورے کے موقع پر گفتگو
ملتان:
تحصیل ملتان کی حدود میں دریائے چناب میں پانی کے بہاو میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے،محمد طیب خان
ملتان:ہیڈ محمد والا کے مقام پر پانی کا بہاو2 لاکھ کیوسک ہے،اے ڈی سی ریونیو
ملتان:دو دن قبل ہیڈ محمد والا پر پانی 2 لاکھ45 ہزار کیوسک کو چھُو رہا تھا،محمد طیب خان
ملتان:پانی کا دباو شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کی تحصیلوں کی طرف بڑھ رہا ہے،اے ڈی سی
ریونیو ملتان:اب ضلعی انتظامیہ کا پورا فوکس شجاع آباد اور جلالپور پیروالا پر ہے،محمد طیب خان
ملتان:شجاع آباد اور جلالپور پور کے دونوں اے سیز انتظامات کے لئے ایک ہفتہ سے متحرک ہیں،طیب خان
ملتان:تمام محکموں نے سکولوں کی پختہ بلڈنگز میں اپنے کیمپس لگا لئے ہیں،اے ڈی سی ریونیو
ملتان:شجاع آباد میں6 اور جلالپور پیروالا میں3 کیمپس لگائے گئے ہیں،محمد طیب خان
ملتان:ریلیف کیمپس میں تمام سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا ہے،اے ڈی سی ریونیو
ملتان:محکمہ صحت کی طرف سے کیمپس میں تمام ادویات موجود ہیں،محمد طیب خان
ملتان:محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کی ویکسی نیشن کر رہا ہے،اے ڈی سی ریونیو
ملتان:ریسکیو1122 کی بوٹس اور ریسکیور پوری طرح الرٹ ہیں،محمد طیب خان
ملتان:تمام محکموں کی فلڈ سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں،محمد طیب خان
ملتان:اے سی شجاع آباد محمد زبیر اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
 
ٹکرز ملتان:
کمشنر جاوید اختر محمود شہر کی صفائی مثالی بنانے کیلئے پرعزم ملتان:کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس
ملتان۔ سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدلطیف خان نے کمشنر کو بریفننگ دی
ملتان۔ کمشنر کے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو افرادی قوت و مشینری کی کمی پوری کرنے کے احکامات
ملتان: عید الاضحی پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے مثالی خدمات سر انجام دیں۔جاوید اختر محمود
ملتان: اولیاء کرام کی دھرتی کے باسیوں کیلئے صفائی کا مثالی نظام متعارف کرائیں گے۔کمشنر ملتان
ملتان۔نئی مشینری کی خریداری میں پیپرا رولز پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے ۔ جاوید اختر محمود
ملتان:کمپنی کو مالی لحاظ سے خودمختار کرنے کیلئے ریونیو کا نظام وضح کیا جائے۔کمشنر ملتان
ملتان:کوڑا کرکٹ کا موثر استعمال کرکے کثیر تعداد میں ریونیو اکھٹا کیا جاسکتا ہے۔کمشنر ملتان
ملتان:تعلیمی اداروں اور کمرشل مارکیٹس کو کوڑا مختص مقامات پر اکھٹا کرنے کا پابند کیا جائے۔کمشنر کا حکم
ملتان:ماڈل یونین کونسلوں کا انتخاب کرکے صفائی کا جدید ماڈل متعارف کرایا جائے۔جاوید اختر محمود
ملتان:مشینری اور سٹاف کی ہائرننگ کیلئے ٹینڈرز کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔سی ای او
ملتان:نئی لینڈ فل سائٹس کا انتخاب کرکے روزانہ کوڑا اکھٹا کرنے کی شرح بڑھائیں گے۔عبدالطیف خان انفورسمنٹ سیل کے ذریعے کوڑا اور ملبہ سڑکوں پر پھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔سی ای او کی بریفننگ
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
 
ٹکرز
  ملتان:
ضلع ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز21 ستمبر سے ہو گا
ملتان:پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان کی زیر صدارت اجلاس
ملتان:اے سی سٹی عابدہ فرید اور اے سی صدر شہزاد محبوب کی اجلاس میں شرکت
ملتان:سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک اور تمام ڈی ایچ اووز کی شرکت
ملتان:ڈبلیو ایچ اور یونیسف کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ملتان:محکمہ تعلیم، اوقاف اور پولیس کے افسران کی بھی اجلاس میں شرکت
ملتان:ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں پولیو وائرس کی موجودگی الارمنگ ہے،اے ڈی سی ریونیو کا خطاب اور میڈیا سے گفتگو
ملتان:پولیو وائرس ضلع ملتان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے،محمد طیب خان ملتان:کامیاب مہم کے نتیجے میں ضلع ملتان میں پولیو وائرس کا راستہ روکا جا سکتا ہے،اے ڈی سی ریونیو
ملتان:پولیو مہم کو100 فیصد کامیاب بناکر بچوں کو اس موذی مرض سے نجات دلائی جا سکتی ہے،محمد طیب خان ملتان:پولیو کے خاتمہ کے لئے پاکستان پر پوری دنیا کا دباو ہے،اے ڈی سی ریونیو
ملتان:پولیو کا ختم نہ ہونا ہمارے نیشنل کریکریکٹر پر ایک سوالیہ نشان ہے،محمد طیب خان
ملتان:پولیو مہم میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو زیادہ فوکس کیا جائے،اے ڈی سی ریونیو
ملتان:ریلوے اسٹیشن اور بس اور ویگن سٹینڈ پر قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی توجہ دی جائے،محمد طیب خان
ملتان:مہم میں کورونا ایس او پیز اور جدید طریقہ کار کو مد نظر رکھا جائے،اے ڈی سی ریونیو
ملتان:ضلع میں9لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے،سی ای او ہیلتھ کی بریفنگ
ملتان:مہم کامیاب بنانے کے لئے 2281 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،بریفنگ
ملتان:134 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز اور427 ایریا انچارج مہم کی مانیٹرنگ کریں گے،بریفنگ
ملتان:اس مہم میں ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں،بریفنگ
ملتان:پولیو مہم کے بارے معلومات اور شکایات کے لئےفون نمبر 0619200375 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
 
ٹکرز ملتان:
شہر اولیاء کے باسیوں کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اچھی خبر
ملتان۔ کمشنر جاوید اختر محمود کا شہر کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج تشکیل دینے کا حکم
ملتان: ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی کو ترقیاتی پیکج کیلئے ٹاسک سونپ دیا گیا
ملتان۔ خصوصی پیکج میں میٹروپولیٹن کارپوریشن ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا سکیمیں شامل کرنے کا حکم
ملتان:پیکج میں سٹریٹ لائٹس ، پیچ ورک ، مشینری کی خریداری و مرمت اور سیوریج لائنوں کی مرمت کی جائے گی
ملتان: ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خصوصی پیکج بارے تمام اداروں سے میٹنگ کرکے سفارشات پیش کریں۔کمشنر
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ٹکرز ملتان:
سیکرٹری ھاوسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کا واسا ہیڈ آفس کا دورہ ملتان: منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی واسا امور بارے تفصیلی بریفنگ
ملتان: بریفنگ کے موقع پر ڈائریکٹرز اور دیگر افسران بھی موجود
ملتان: واسا ملتان شہر کی 65 فیصد آبادی کو نکاسی آب کی سروسز دے رہا ہے،ایم ڈی واسا
ملتان، 55 فیصد آبادی کو فراہمی آب کی سہولت دی جا رہی ہے ، ناصر اقبال
ملتان: واسا صارفین کی تعداد تین لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، ایم ڈی واسا
ملتان: واسا کا ٹیرف انتہائی کم ہونے سے ادارہ کو مالی بحران کا سامنا ہے ، ناصر اقبال
ملتان: واسا کی مشینری پرانی ہونے کیوجہ سےآپریشنل امور میں مشکلات درپیش ہیں، ایم ڈی واسا
ملتان،11سو کلومیٹر سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے کراؤن فیلیئر بڑھ گئے ہیں،بریفنگ ملتان:
ملتان شہر میں روزانہ 297 ملین گیلن سیوریج کا پانی جنریٹ ہو رہا ہے، ناصر اقبال
ملتان: سورج میانی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے روزانہ 59 ملین گیلن پانی صاف کرکے دریا میں ڈالا جا رہا ہے، ایم ڈی واسا
ملتان: ساؤتھ ایریا میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ،سلج کیرئیر کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں،ناصر اقبال
ملتان: اس میگا پراجیکٹ پر 40 ارب روپے کی لاگت آئے گی،ایم ڈی واسا
ملتان میگا پراجیکٹ کا کنسیپٹ پیپر اکنامک افیئر ڈویژن میں چلا گیا ہے،ناصر اقبال
ملتان،واسا پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کرے،سیکرٹری ہاؤسنگ
ملتان،واسا بلوں کی ریکوری کو بہتر کرنے کے لئے جنگی اقدامات کیے جائیں،لیاقت علی چٹھہ
ملتان،واسا اپنے ریسورسز بڑھائے بلوں کے دیرینہ واجبات کی وصولی پر فوکس کرے ،سیکرٹری ہاؤسنگ
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
 
ملتان
 ای میل  وٹس ایپ نمبر 9688170-0300 نیوز ٹکر برائے ٹی وی چینلز ٭ ملتان۔  سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے تیسرے اجلاس کا انعقاد۔
٭ ملتان۔ اجلاس کی صدارت وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کی۔
٭ ملتان۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید اور سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل کی بھی شرکت۔ ٭
ملتان۔ صوبہ میں مقرر کردہ روئی کی گانٹھوں کے ہدف کے حصول کیلئے حکومت پنجاب تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ٭
ملتان۔مطلوبہ پیداواری ہدف کے حصول کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون اشد ضروری ہے۔  
٭ ملتان۔اس وقت تک فصل کپاس کی حالت تسلی بخش ہے۔
 ٭ ملتان۔حالیہ مون سون بارشوں،سیلاب ویگر قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب نے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
٭ ملتان۔  زرعی ٹاسک فورس  کے تحت دوسالوں میں 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات و کھادوں کو ضبط کیا گیا۔ (وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال)
 
٭ ملتان۔ کاشتکاروں کی رہنمائی کے عمل میں مزید تیزی لانے کیلئے کاٹن زون میں ایڈیشنل سٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔
٭ ملتان۔ ایڈیشنل سٹاف 15اکتوبر تک کپاس کے علاقو ں میں فیلڈ سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
٭ ملتان۔مارکیٹوں میں معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
 ٭ ملتان۔زرعی مداخل کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جارہی ہے۔  
٭ ملتان۔ مون سون کی بارشوں اور موسمی پیشین گوئی بارے معلومات کاشتکاروں تک بروقت پہنچائی جارہی ہیں۔ (سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید)
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
 
ملتان
ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سیلاب سے متاثرہ علاقے میں خدمات انجام دینے کے لئے میدان میں آ گئی ہے اور کمپنی کے ورکرز صفائی کے لئے تحصیل سٹی کے
ایریا قاسم بیلہ اور محمد پور گھوٹہ پہنچ گئے ہیں،ان سینٹری ورکرز کی بنیادی مرکز صحت قاسم بیلہ اور محمد پور گھوٹہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں صفائی و ستھرائی کی ڈیوٹیاں
لگائی گئی ہیں۔ان ورکرز نے گزشتہ روز محکمہ ریونیو،صحت، لائیو سٹاک،ریسکیو اور سول ڈیفنس کے کیمپوں کی بھر پور صفائی کی۔سی ای او عبدالطیف خان نے بتایا کہ
محمد پور گھوٹہ میں عوام کی زیادہ آمدورفت کی وجہ سے کچرا پھیل گیا تھا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کو درپیش ہر چیلنج میںان کے ساتھ کھڑی ہے،
قرنطینہ اور ڈینگی مہم میں کمپنی نے مثالی کام کیا،محرم،عیدین،ربیع الاول اور اولیاوں کے عرس کے موقع پر ورکرز ہمیشہ بہترین خدمات سرانجام دیتے ہیں،
سی ای او نے کہا کہ فلڈ ڈیوٹی کے لئے بھی ہمارے ورکرز اور ہیوی مشینری الرٹ ہے،
شہر میں بارش کے پانی کی ڈرین کے ذریعے نکاسی کے لئے بھی کمپنی بھر پور کردار ادا کرتی ہے،شہر میں صفائی کا نظام موثر اور مربوط کر دیا گیا ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ضلع ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز21 ستمبر سے ہو گا،اس سلسلہ میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان کی
زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید اور اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک،ڈی ایچ اووز،ڈبلیو ایچ او،
یونیسف کے نمائندوں،محکمہ تعلیم، اوقاف اور پولیس کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان نے خطاب اور میڈیا کو بتایا کہ
ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں پولیو وائرس کی موجودگی الارمنگ ہے،پولیو وائرس ضلع ملتان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے،
کامیاب مہم کے نتیجے میں ضلع ملتان میں پولیو وائرس کا راستہ روکا جا سکتا ہے،پولیو مہم کو100 فیصد کامیاب بناکر بچوں کو اس موذی مرض سے نجات دلائی جا سکتی ہے،
پولیو کے خاتمہ کے لئے پاکستان پر پوری دنیا کا دباﺅ ہے،پولیو کا ختم نہ ہونا ہمارے نیشنل کریکٹر پر ایک سوالیہ نشان ہے،
پولیو مہم میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو زیادہ فوکس کیا جائے،ریلوے اسٹیشن بس اور ویگن سٹینڈ پر قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی توجہ دی جائے،
محمد طیب خان نے کہا کہ مہم میں کورونا ایس او پیز اور جدید طریقہ کار کو مد نظر رکھا جائے۔سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
ضلع میں9لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے،مہم کامیاب بنانے کے لئے 2281 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،134 یونین کونسلز میں
میڈیکل آفیسرز اور427 ایریا انچارج مہم کی مانیٹرنگ کریں گے،اس مہم میں ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں،
پولیو مہم کے بارے معلومات اور شکایات کے لئے فون نمبر 0619200375 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
دریائے چناب میں تحصیل ملتان صدر اور سٹی کی حدود میں پانی کا زور ٹوٹنے لگا ہے اور سیلابی ریلا آگے بڑھنے لگا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران کی طرف سے سیلابی علاقوں کی مانیٹرنگ جاری ہے اور نقصانات کا تخمینہ روزانہ کی بنیاد پر لگایا جارہا ہے
اور ریسکیو کی کارروائی بھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز فوکل پرسن برائے فلڈ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے شجاع آباد میں ریلیف کیمپس کے
دورے کئے اور اس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل ملتان کی حدود میں دریائے چناب میں پانی کے بہاﺅ میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے
ہیڈ محمد والا کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 2 لاکھ کیوسک ہے،دو دن قبل ہیڈ محمد والا پر پانی 2 لاکھ45 ہزار کیوسک کو چھ±و رہا تھا،
محمد طیب خان نے کہا کہ پانی کا دباﺅ شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کی تحصیلوں کی طرف بڑھ رہا ہے،اب ضلعی انتظامیہ کا پورا فوکس شجاع آباد اور جلالپور پیروالا پر ہے،شجاع آباد اور جلالپور پور کے دونوں اسسٹنٹ کمشنرز انتظامات کے لئے
ایک ہفتہ سے متحرک ہیں،تمام محکموں نے سکولوں کی پختہ بلڈنگز میں اپنے کیمپس لگا لئے ہیں،شجاع آباد میں6 اور جلالپور پیروالا میں3 کیمپس لگائے گئے ہیں
اور ریلیف کیمپس میں تمام سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا ہے،محکمہ صحت کی طرف سے کیمپس میں تمام ادویات موجود ہیں جب کہ محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کی
ویکسی نیشن کر رہا ہے ساتھ ہی ریسکیو1122 کی بوٹس اور ریسکیور پوری طرح الرٹ ہیں،محمد طیب خان نے کہا کہ
تمام محکموں کی فلڈ سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز شجاع آباد محمد زبیر اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
دفتر روزگار ملتان کے منیجر محمد جمیل چغتانی نے کہا ہے کہ حکومت کے زیر انتظام کام کرنے والے کچھ اداروں نے اہم پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات سے
استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت کے کچھ اہم محکموں کو نرسنگ اسسٹنٹ، سینیٹری ورکر، حجام، دھوبی،
درزی، لوہار، فرنیچر میکر، ڈرائیور، فٹر، ٹرنر، مشینیسٹ، مکینیکل ٹرانسپورٹ، الیکٹریشن اور موٹر مکینک کے پیشوں/ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی
خدمات درکار ہیں۔ان پیشوں سے تعلق رکھنے والے اور ان میں کام کرنے والے افراد اس مہینے کی 20 تاریخ تک اپنی تعلیمی اسناد اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے
ہمراہ دفتر روزگار لیبر کمپلیکس محلہ امیر آباد چونگی نمبر 7 ملتان پہنچ کر اپنے ناموں کا اندراج کرواسکتے ہیں اور مزید معلومات کے لیے دفتر روزگار ملتان کے فون0619200209 یا 03006383260 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈویژن کے تمام اضلاع میں صفائی ستھرائی اور بیو ٹیفیکشن کیلئے خصوصی مہم چلانے کا حکم جاری کیا ہے۔
اس حوالے سے کمشنر جاوید اختر محمود نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ملتان میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ
اولیاءکرام کی دھرتی کو صاف ستھرا رکھ کر شہریوں کو ریلیف دیا جائے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو قدموں پر کھڑا کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل اور افرادی قوت فراہم کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس میں منعقدہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
عبدالطیف خان نے کمشنر کو کمپنی سسٹم پر بریفنگ دی۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو افرادی قوت و مشینری کی کمی پوری کرنے کے
احکامات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف رکھنے کیلئے جامع پالیسی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔ماضی میں کمپنی کی کارکردگی سے شہری مطمئن نہیں رہے
تاہم اب معاملات کو شفاف انداز میں چلایا جارہا ہے اور عید الاضحی پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مثالی خدمات سر انجام دیں۔جاوید اختر محمود نے کہا کہ نئی مشینری اور
سنیٹری ورکرز کی کمی پوری کرنے کیلئے فوری ٹینڈرز جاری کئے جائیں اور اولیاءکرام کی دھرتی کے باسیوں کیلئے صفائی کا مثالی نظام متعارف کرایا جائے۔
کمشنر ملتان نے کہا کہ نئی مشینری کی خریداری میں پیپرا رولز پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے اور کمپنی کو مالی لحاظ سے خودمختار کرنے کیلئے
ریونیو اکھٹا کرنے کا نظام بھی وضح کیا جائے۔کمشنر ملتان کا مزید کہنا تھا کہ کوڑا کرکٹ کا موثر استعمال کرکے کثیر تعداد میں ریونیو اکھٹا کیا جاسکتا ہے
اس ضمن میں نجی کمپنیوں سے معاہدے بھی کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں گندگی کنٹرول کرنے کیلئے تعلیمی اداروں اور کمرشل مارکیٹس کو کوڑا مختص مقامات پر اکھٹا کرنے
کا پابند کیا جائے اور خلاف ورزی پر انفورسمنٹ سیل کے ذریعے بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔قبل ازیں سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدلطیف خان نے
بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماڈل یونین کونسلوں کا انتخاب کرکے صفائی کا جدید ماڈل متعارف کرایا جارہا ہے
اور مشینری اور سٹاف کی ہائرننگ کیلئے ٹینڈرز کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔سی ای او کا کہنا تھا کہ
نئی لینڈ فل سائٹس کا انتخاب کرکے روزانہ کوڑا اکھٹا کرنے کی شرح بڑھائیں گے کمپنی کے وسائل ضائع ہونے سے بچانے کیلئے انفورسمنٹ سیل کے ذریعے کوڑا
اور ملبہ سڑکوں پر پھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی،منیجر پروکیورمنٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علیم خان اور ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ شہر اولیاء سمیت ڈویژن کے تمام اضلاع کے باسیوں کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا پیکج تشکیل دیا جارہا ہے۔
خصوصی پیکج میں میٹروپولیٹن کارپوریشن ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا سکیمیں شامل کی جائیں گی۔کمشنر نے کہا کہ پیکج کے تحت سٹریٹ لائٹس ، پیچ ورک ،
مشینری کی خریداری و مرمت اور سیوریج لائنوں کی مرمت بھی کی جائے گی اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس میں منعقدہ ڈویژن کے ترقیاتی اداروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں اے ڈی پی اور سی ڈی پی فیز ون ، فیز ٹو کے منصوبہ جات کا بھی جائزہ لیا گیا کمشنر جاوید اختر محمود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کا آغاز کردیا گیا ہے کوالٹی اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے جہانیہ ترقیاتی منصوبہ جات کے فنڈز کی کھپت کا بھرپور آڈٹ کیا جائے گا اور عوامی پیسہ لوٹنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
جاوئد اختر محمود نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب ملتان ڈویژن کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اس مقصد کے حصول کیلئے سرکاری محکمے
ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور کوالٹی کو ترجیح بنایا جائے۔کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب سے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مزید فنڈز طلب کرینگے
تاکہ میگا پراجیکٹس شروع کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کریں اور دیگر تمام
افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں نظر آنے چائیں۔جاوید اختر محمود نے ہدایت کی کہ ڈویژنل لیول پر فوری طور پر پناہ گاہوں کو فعال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں
وزیراعلی کے دورہ ملتان سے قبل تمام ترقیاتی منصوبوں پر تسلی بخش پیش رفت نظر آنی چاہئے۔
قبل ازیں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی نے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ بھی دی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
 
ملتان
سیکرٹری ھاوسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے واسا پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کرے مالی بحران پر قابو پانے کے لیے سیوریج،
واٹر سپلائی کے بلوں کی وصولی کے لئے موئثر اقدامات جبکہ نادہندگان سے دیرینہ واجبات کی وصولی کے لئے جنگی بنیادوں پر ریکوری مہم شروع کی جائے
اور واسا ملتان اپنے ریسورسز بڑھانے کے لیے بھی جامع بزنس پلان تیار کرے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واسا ہیڈ آفس شمس آباد کے دورہ کے موقع پر دی جانے والی بریفننگ کے دوران کیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال،
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر میڈم نگہت جبیں،ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتاق احمد خان،ڈائریکٹر ایڈمن وریکوری ملک غلام فرید ودیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے
اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے سیکرٹری ھاوسنگ کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہری علاقوں میں نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک چیلنج بن چکا ہے
واسا ملتان 65 فیصد شہری علاقے کو سیوریج اور 55 فیصد آبادی کو واٹر سپلائی کے سہولت فراہم کر رہا ہے سیوریج سسٹم کے کل 1774 کلومیٹر نیٹ ورک میں سے 1100 کلومیٹر سیوریج لائنیں بوسیدہ ہوچکی ہیں نیسپاک نے واسا ملتان کے ماسٹر پلان میں اس کی
باقاعدہ نشاندہی بھی کی ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرانی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے تعاون سے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی واسا ملتان کو جدید مشینری کی فراہمی پر بھی جلد عملدرآمد ہونے والا ہے اور اس میگا پراجیکٹ کا کنسیپٹ پیپر اکنامک افیئر ڈویژن میں چلا گیا ہے
ویسٹ واٹر کو ٹھکانے لگانے کے لیے 40 ارب روپے کی خطیر لاگت سے شہر کے جنوبی علاقے میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور قومی اہمیت کے حامل اس بڑے منصوبے کے آغاز سے ماحولیاتی آلودگی، نہروں میں سیوریج کا پانی ڈالنے کے حوالے سے درپیش تحفظات کا خاتمہ ہوگا
انہوں نے کہاکہ ملتان شہر میں اس وقت 297 ملین گیلن روزانہ سیوریج کا پانی حاصل ہو رہا ہے اور پندرہ سال قبل سورج میانی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا 184 ایکڑ رقبے اور 11 کلومیٹر طویل سلج کیریئر کے
اس منصوبے کے ذریعے ملتان شہر کا 59 ملین گیلن روزانہ سیوریج کا پانی ٹریٹمنٹ کے بعد بغیر کسی آپریشنل چارجز کے قدرتی انداز میں دریا میں ڈالا جا رہا ہےاس دوران ایم ڈی واسا نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، آپریشنل سسٹم،واسا بلوں کی ماہانہ ریکوری اور انتظامی امور سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
 
 ملتان
پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر و سابقہ میڈیا ایڈوائزر وزیراعظم خواجہ رضوان عالم نے اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ مہنگائی کا
سونامی عوام کی زندگی اجیرن کر چکا ہے آٹا اور چینی مافیاز کا حکومتی گٹھ جوڑ آٹا کی قیمت کو 38 روپے سے 75 روپے فی کلو اور چینی کو 55 روپے سے 105 روپے فی
کلو تک لے جا چکا ہے جس سے پتا چلا کہ پی ٹی آئی کے دو سالوں میں عوام کی جیبوں سے کھربوں روپے لوٹے گئے اور لوٹے جا رہے ہیں
یہ حکومت عوام پر مہنگائی کا عذاب بن کر نازل ہوئی ہے اس کے باوجود وزیراعظم قوم کو بھاشن دیتے ہیں کہ "گھبرانا نہیں” عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے
کنٹینر پر کھڑے ہو کر قرضہ لینے کو حرام قرار دیتا تھا لیکن دو سالوں میں اتنا قرضہ لیا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ قرض لینے والے وزیراعظم عمران خان بن چکے
ہیں ‏2018 تک 71 سال میں ملکی قرضہ 29,900 ارب روپے تھا 2020 تک 2 سال میں قرضہ 44,500 روہے ارب ہو گیا ہے یعنی %49 اضافہ صرف دو سال میں۔ موجودہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی یہ ہے کہ ملک معیشیت کی تباہی ان دو سالوں میں نقطہ عروج پر ہے
تمام معاشی پالیسیاں ائی ایم ایف کے کنٹرول میں ہیں اور ملک میں دراصل پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت مسلط ہے ملکی تاریخ میں پہلی دفع ہے کہ شرح نمو منفی ہو چکی ہے کوئی معاشی ہدف اس حکومت نے مکمل نہیں کیا ٹیکسوں کی بھرمار،
ہوشربا مہنگائی و بے روزگاری نے عام آدمی کو نچوڑ کے رکھ دیا ہے پہلے پٹرول کی قیمت بڑھائی گئی جس پر حکومت فی لٹر 45 سے 50 روپے جگا ٹیکس لے رہی ہے اب بجلی کے ریٹ بڑھا کر غریب عوام کا گلا دبا رہی ہے تبدیلی سرکار تاکہ
غربت ختم نہ ہو بلکہ غریب ختم ہو جائے پیپلزپارٹی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ بجلی کے ریٹ میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اور حکومت عوام کے مسائل کیلئے آواز بلند کرنے والے اپوزیشن قائدین کو نیب گردی کا نشانہ بنانے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کرے انہوں نے مزید کہا کہ
تبدیلی سرکار کی طرز حکمرانی نے نظام احتساب پر کئی سوالیہ نشان پیدا کر دئے ہیں اس لئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ "اگر ملک میں ایک ہی نظام احتساب ہے تو جو سلوک حزب اختلاف کے ساتھ ہوتا ہے
تو وہی سلوک معاون خصوصی اور مشیروں کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے” خراب طرز حکمرانی کے خاتمے، مسلسل لوڈشیڈنگ، مہنگائی، واضح موقف سے عاری خارجہ پالیسی، بڑھتے ہوئے قرضوں، پارلیمنٹ کے غلط استعمال اور بنیادی حقوق کو سلب کئے جانے سے
اب عوام چھٹکارا پانے کیلئے منتظر ہیں اس لئے ‏معاشی بدحالی، بے روزگاری اور ہوشربا مہنگائی عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کا تقاضہ کر رہے ہیں، اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتیں اس پر لائحہ عمل بنائیں گی جاری کردہ خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
 
ملتان،
پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر و سابقہ میڈیا ایڈوائزر وزیراعظم خواجہ رضوان عالم نے میڈیا بیان میں کہا ملتان، مہنگائی کا سونامی عوام کی زندگی اجیرن کر چکا ہے،
خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ملتان، آٹا اور چینی مافیاز کا حکومتی گٹھ جوڑ آٹا کی قیمت کو 38 سے 75 روپے فی کلو اور چینی کو 55 سے 105 روپے فی کلو تک لے جا چکا ہے، خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ملتان، پی ٹی آئی سرکار کے دو سالوں میں چور مافیاز کی زد میں عوام کی
جیبوں سے کھربوں روپے لوٹے گئے اور لوٹے جا رہے ہیں، خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ملتان، موجودہ حکومت عوام پر مہنگائی کا عذاب بن کر نازل ہوئی ہے، خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ملتان،
2018 تک 71 سال میں ملکی قرضہ 29900 ارب روپے تھا 2020 تک 2 سال میں قرضہ 44500 ارب روپے ہو گیا ہے یعنی 49 فیصد اضافہ صرف دو سال میں، خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ملتان،
حکومت کی دو سالہ کارکردگی یہ ہے کہ ملکی معیشیت کی تباہی ان دو سالوں میں نقطہ عروج پر ہے، خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ملتان، ٹیکسوں کی بھرمار، مہنگائی و بے روزگاری میں ہو شربا اضافہ نے عام آدمی کو
نچوڑ کے رکھ دیا ہے، خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ملتان، پٹرول کی قیمت بڑھا کر حکومت فی لٹر 45 سے 50 روپے جگا ٹیکس لے رہی ہے اب بجلی کے ریٹ بڑھا کر غریب عوام کا گلا دبا رہی ہے،
خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ملتان، پیپلزپارٹی پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیکر عوام کو ریلیف دیا جائے،
خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ملتان، عوام اب اس حکومت سے چھٹکارا پانے کیلئے منتظر ہیں، خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ملتان، معاشی بد حالی،
بے روزگاری اور ہو شربا مہنگائی عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کا تقاضا کر رہے ہیں، خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ملتان،
عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کیلئے اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتیں ملکر لائحہ عمل بنائیں گی، خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
 ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی چیرپرسن زاہدہ حمید اور دیگر خصوصی افراد نے ملاقات کی اور انکی ملتان تعیناتی پر پھول پیش کئے۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خصوصی افراد کی مالی امداد، ملازمتوں میں کوٹہ پر بھرتی،
معزوری سرٹیفکیٹ کی فراہمی اور دیگر سہولیات کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ہمارے دفاتر معذور افراد کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔
عوام کی خدمت ہی بنیادی ترجیح ہے اور دن رات محنت کر کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھوں گا۔
انھوں نے کہا کہ شہری کسی بھی وقت اپنے مسائل کیلئے میرے دفتر بلا جھجک آسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ
دفاتر تک معذور افراد کی سہل رسائی کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے۔خصوصی افراد ہمقرے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضاخان نے کہا ہے کہ میاں چنوں اور گردونواح کے ہزاروں صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے
گرڈاسٹیشن کی استعدادکار میں اضافہ کیاجائیگا تاکہ آئندہ موسم گرما میں صارفین کی کم وولٹیج کی شکایات کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے۔
132KVمیاں چنوں گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کا مزید ٹرانسفارمر نصب کیاجارہاہے جس کی تنصیب کے بعد گرڈاسٹیشن کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 132KVمیاں چنوں گرڈاسٹیشن کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میپکو ریجن میں تمام اوورلوڈگرڈاسٹیشنوں اور فیڈرز کی بیلنسنگ کے
پروگرام پر عملدرآمد شروع کردیاہے اور یہ تمام منصوبے آئندہ موسم گرماسے قبل مکمل کرلئے جائیں گے۔ خانیوال سرکل سمیت پورے ریجن کی 45ہزارسے زائد صارفین پر مشتمل سب ڈویژنوں کو دوحصوں میں تقسیم کرکے نئی سب ڈویژنیں قائم کی جائیں گی
اور سٹاف بھی تعینات کیاجائیگا۔ مقامی علاقوں میں سب ڈویژنوں کے قیام سے صارفین کے مسائل نزدیک ترین اور جلد حل ہوں گے۔ لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ڈویژن کی سطح پر بکٹ کرینیں فراہم کی جائیں گی
۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میاں چنوں ڈویژن میں ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے میپکو سٹاف اور انجینئرز کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ لائن سٹاف، ریڈنگ سیکشن اور سپروائزری سٹاف کو یونیفارمز دی جائیں گی
تاکہ محکمہ کی اپنی شناخت ہو اور عزت ہو۔میٹرریڈنگ کرنے والے سٹاف کو تنخواہوں کے ساتھ ہینڈ ہیلڈنگ یونٹ (HHU) الاؤنس دیاجائیگا۔ انتظامیہ ملازمین کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے گی تاکہ ملازمین کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جاسکے
اور ملازمین جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف سمیت دیگر کیڈرز کے سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ملازمین ایمانداری، محنت، لگن اور جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیں میں وعدہ کرتاہوں کہ انہیں محنت کا صلہ ضرور ملے گا۔
ہم کمپنی کی ترقی کے لئے کام کرنیوالے ملازمین کو مراعات دیں گے جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے 132KVمیاں چنوں گرڈاسٹیشن کے پینل روم،پاور ٹرانسفارمرز اور کنٹرول روم کا دورہ کیا
جہاں سپریٹنڈنگ انجینئر جی ایس او سرکل ساہیوال شبیر احمدنے انہیں بریفنگ دی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صارفین کے مسائل ترجیحی بنیاودں پر حل کرنیکا حکم دیا
اور کہاکہ ملازمین نادہندگان اوربجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کریں اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لایاجائے۔
میاں چنوں ڈویژن میں منعقدہ اجتماع میں یونین عہدیداروں نے اپنے مطالبات پیش کئے جن میں سٹاف کی کمی، ٹی اے /ڈی اے کی ادائیگیاں،
ریڈنگ سٹاف کے لئے موبائل فونز، ریڈنگ کرنے والے اسسٹنٹ لائن مینوں کو موٹرسائیکل الاؤنس، لائن مین فرسٹ کی سکیل 14میں اپ گریڈیشن،
پنشن واجبات کی ادائیگیاں بروقت کرنے کے مطالبات شامل تھے۔ ان مطالبات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے فوری طورپر احکامات جاری کئے اور کہا کہ
کسی بھی ملازم کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ خدمات سرانجام دینے والے سٹاف کے واجبات/بقایاجات فوری طورپر اداکئے جائیں گے۔
اس موقع پر چیف انجینئر ٹی اینڈ جی عبدالرحیم سومرو،پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن رانا محمد ایوب، ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز جمشید نیازی، ایکسین میاں چنوں ڈویژن راشد مقبول اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
 
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 87بجلی چور پکڑ لئے۔97ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر16 لاکھ94ہزار روپے
جرمانہ عائد۔4ستمبر 2020ء کو ملتان سرکل میں 14گھریلواورکمرشل صارفین کو18320یونٹس چوری کرنے پر292432روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 19 گھریلو صارفین کو18109یونٹس چوری کرنے پر319118روپے جرمانہ،
وہاڑی سرکل میں 10گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو14800یونٹس چوری کرنے پر191033روپے جرمانہ،
بہاولپور سرکل میں 7 گھریلواورکمرشل صارفین کو10021یونٹس چوری کرنے پر234171روپے،ساہیوال میں 13گھریلوصارفین کو13422یونٹس چوری کرنے
پر259257روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 12 گھریلوصارفین کو10951یونٹس چوری کرنے پر188000روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 6 گھریلوصارفین
کو2986یونٹس چوری کرنے پر40016روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 5گھریلوصارفین کو2210یونٹس چوری کرنے پر28010روپے جرمانہ جبکہ
خانیوال میں 2 گھریلو صارفین کو6637یونٹس چوری کرنے پر140500 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
 
ملتان
 
ریسکیو ڈائری 05-09-2020 ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 185 ایمرجنسیز میں 191 لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 181 جبکہ
شجاع آباد میں 04 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی- جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 73 ہے 71 حادثات ملتان میں جبکہ 02حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے
ان حادثات میں مجموعی طور پر 77 لوگوں کوریسکیور کیا گیا
جن میں سے 37 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 22 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا- شجاع آباد میں آج کے دن 02 حادثات رونما ہوئے –
ملتان میں 76 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 77 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 38 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی
جبکہ 24 مریضوں کو نشترھسپتال شفٹ کیا گیا- آج کے دن ریسکیو 1122 ملتان نے 116 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 109 ملتان شہر میں جبکہ 02 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئیں
میڈیکل کی ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 115 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا 40 کو موقع پر طبی امداد دی گئی
جبکہ 62 کو نشترھسپتال اور ملتان کے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا میں 11 کرائم ایمرجنسی اور 06 متفرق ایمرجنسیز میں رسپانس کیا –
ریسکیو 1122 ملتان نے آج کے دن 131 مردوں کو جبکہ 53 خواتین کوریسکیو کیا — ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے آج کے دن 47 ایمرجنسیز پر رسپانس

About The Author