جامپور
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سیلاب کی صورت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
قدرتی آفات اور سیلاب پوچھ کر نہیں آتے ۔تمام محکمے الرٹ رہیں اور کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریائے سندھ پر
فخر فلڈ بند ،ریلیف کیمپس اور مقامی آبادی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مزید ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد لوگوں کی جان و مال کو محفوظ بنانا ہے ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر محمد اسلم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے ریلیف کیمپس قائم کر دئے گئے ہیں۔
دریائے سندھ میں پانی کے بہاﺅ کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو نے بتایا کہ ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ،
ضلعی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ،پولیس ،ریوینو اور ٹائیگر فورس مل کر دریائے سندھ پر فرضی مشقیں کر چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈورون کیمروں کے ذریعے حفاظتی پشتوں اور ملحقہ آبادیوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور
سیکریٹری لیبر پنجاب عامر جان کی ہدایات پر اور ڈائریکٹر جنرل لیبر پنجاب کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر کا بھٹہ خشت ،
پٹرول پمپس ،بیکریز اور فیکٹریوں کے خلاف ملازمین کو کم تنخواہیں دینے پر گرینڈ آپریشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر نے ضلع بھر کے مختلف بھٹہ خشت ،پٹرول پمپس ،
بیکریز اور فیکٹریوںکا ملازمین کو دی جانے والی تنخواہوں اور چھٹیوں کا ریکارڈ چیک کیا۔
اس دوران انہوں نے ورکرز سے بھی تنخواہوں اور دیگر مسائل بارے دریافت کیا۔
اس موقع پرمیاں جہانگیر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ورکرز کی ماہانہ تنخواہ 17ہزار 5سو روپے مقرر کی گئی ہے۔
مقررشدہ تنخواہ نہ دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔
علاوہ ازیں انہوں نے چائلڈ لیبر ایکٹ کے حوالے سے بھی مختلف بھٹہ خشت اور دکانوں کو چیک کیا۔
بچوں سے مشقت کرانے پر 2ایف آئی آر بھٹہ خشت جبکہ 8ایف آئی آر مختلف دکان داروں کے خلاف درج کرائی اور موقع پر گرفتاری عمل میںلائی گئی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے اور
ورکرز کو کم تنخواہیں دینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
: جام پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے تحصیل جام پور کا سیلاب کے حوالے سے مختلف حفاظتی بنداورملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے ہیرو فلڈ بند کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور طلحہ سعید، ایکسین رود کوہی فیصل مشتاق کے علاوہ
تنزیل الرحمان علوی، حافظ ممتاز احمد اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
پانی کے بہاو¿ کی روزانہ کی بنیاد پر مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ایکسین رود کوہی کو ہدایت کی کی سیلاب کی صورتحال سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آگاہ رکھا جائے۔
تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں نقصان سے بچا جا سکے۔ جن افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی تربیتی ورکشاپ کے دوران عالمی ادارہ صحت کے اصولوںکے مطابق
ویکسین کو محفوظ کرنے کے طریقوں سے شرکاءکو متعارف کرایا جائے۔ہمارا مشن پاکستان کو پولیو فری بناناہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ 21ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران ٹرائی بارڈر ایریا ،
قبائلی علاقہ اور داخلی و خارجی راستوں کو زیادہ فوکس کیا جائے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو ورکشاپ کے مقاصد بارے مکمل بریفنگ دی۔
اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران ،ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور پولیو فیلڈ اسٹاف نے بھر پور شرکت کی۔۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
: جامپور ۔
کوٹلہ مغلان کے نزدیک دریائے سندھ میں سیلابی ریلا موآضعات برخودار پورہ اور ھیرو کے متعدد دیہات ڈوب گئے
لوگ اپنی مدد آپکے تحت گھروں سے سامان نکال رھے ھیں
دوسری جانب مقامی باشندے صورتحال سے آگاہ کر رھے ھیں ۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
: جام پور
( آفتاب نواز مستوئی سے )
دریائے سندھ میں پانی کے مسلسل اضافہ کے باعث گزشتہ دن تحصیل جامپور کے متعدد دیہات زیر آب آگئے سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کاشتہ کپاس سمیت متعدد فصلات تباہ رات کی
تاریکی میں آنے الا سیلابی ریلہ اس قدر زور دار تھا کہ مقامی باشندگان کو پتہ نہ چل سکا اچانک پانی آجانے سے لوگ افراتفری میں میں ھیرو بند کی جانب نکل آئے
مگر ان کا غلہ اور دیگر سامان پانی میں بہہ گئے محکمہ انہار بند سیکشن اورمحکمہ رود کوھی کی ناقص پالیسی اور سست روی کے باعث قادرہ کریک پر ھیرو کا سپر
بند مکمل نہ ھو سکا تھا نشیب میں ھونے اور دریائی کٹاو کے باعث بند صرف چند فٹ بچ گیا ھےمقامی باشندوں کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ھدایت پر
فوری طور پر کچھ پتھر ڈال کر ذمہ داران نے فوٹو سیشن کر کے کاروائی ڈال دی ھے مگر مسلسل تین راتوں سے ھم لوگ ( مقامی باشندے ) اس بند کی نگرانی کر رھے ھیں
شنید ھے کہ چشمہ بیراج سے چھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ چل نکلا ھے جو کسی بھی وقت رات کی تاریکی میں یہاں پہنچ سکتا ھے اگر خدانخواستہ یہ بچا کچھا نا پختہ بند ٹوٹ گیا تو ھیرو سمیت پورے قصبہ کوٹ بودلہ کوٹلہ مغلان تک تباہ کاری پھیلا سکتا ھے
سماجی کارکن ریاض معاویہ گوپانگ کے علاوہ ۔مولانا محمد ریاض حیدری ۔محمد امین خان لغاری عبدالرشید مستوئی ۔محمد اسلم خان مستوئی شہزاد گو پانگ اور دیگر نے اعلی ا حکام سے اپیل کی کہ اس بند کو محفوظ بنانے کیلیے فوری طور پر مشینری پتھر اور افرادی ۔
قوت فراھم کی جائے محکمہ انہار کی جانب سے ایک خالی خیمہ لگا دیا گیا ھے جسمیں کوئی نگران عملہ تعینات نہیں کیا گیا اسی طرح سیلابی پانی میں پھنسے دیہاتیوں اور ان کے مال مویشیوں کو نکالنے کیلئیے
سرکاری سطح پر کوئی اقدامات نہیں کئیے گئے لوگ اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر اپنی مدد آپکے تحت گھریلو سامان نکالنے کی کوشش کر رھے ھیں جبکہ پرائیویٹ کشتیوں اور موٹر لانچ والے سیلاب سے تباہ حال لوگوں سے من مانی رقم وصول کر کے انہیں
نکال لاتے ھیں یہ بھی معلوم ھوا ھے کہ دیہاتیوں کی اکثریت اپنے مویشیوں کے بغیر باھر محفوظ مقام پر آنے کو تیار نہیں جسکے لیے
پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں بھجوانے کے علاوہ ویٹرینری سٹاف اور میڈیکل سروسز کے ریلیف کیمپ لگانے کی ضرورت ھے
دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے اسسٹنٹ کمشنر جام پور طلحہ سعید اور دیگر حکام کے ھمراہ ھیرو فلڈ بند اور قادرہ کریک کا دورہ کیا
انہوں نے محکمہ مال اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کو فوری اقدامات کرنے کی ھدایات جاری کیں ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون