دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ،دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی درخواست

ڈسٹرکٹ عدالت نے تفتشی افسر کی درخواست خارج کردی

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں اہم پیش رفت

ڈسٹرکٹ جنوبی کی عدالت میں تفتیشی افسر نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے

قبر کشائی کی درخواست دائر کردی

ڈسٹرکٹ عدالت نے تفتشی افسر کی درخواست خارج کردی

ڈسٹرکٹ عدالت جنوبی/ سٹی کورٹ میں ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس اہم پیش رفت ہوئی ہے

گزری تفتیشی پولیس کی ڈاکٹر ماہا کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائئ کی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

ڈسٹرکٹ عدالت نے قبر کشائی کی درخواست خارج کردی عدالت کا کہناتھاکہ

ڈاکٹر ماہا کی تدفین میرپورخاص میں ہوئی ہے ڈاکٹر ماہا کا مقام تدفین ضلعی عدالت جنوبی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا

عدالت نےپولیس کو قبرکشائی کے لئے میرپورخاص کی ضلعی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

About The Author