دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ادارہ صحت کا کرونا کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ان تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ پاکستان کے تمام صوبوں اور خطوں میں منعقد کیا جائے گا

قومی ادارہ صحت ،

اسلام آباد

قومی ادارہ صحت نے پورے پاکستان میں کورونا وائرس کے علاج اورروک تھام کے لئے صحت و طب کے عملہ کے لئے تربیت اور صلاحیت پیدا کرنے کے لئے

ورکشاپس کا ایک سلسلہ شروع کیاہے ۔ اس تربیتی سلسہ کا مقصد پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں میں ضلعی سطح پر کلینیکل عملہ اور اسپتال مینجمنٹ کی تیاریوں

اور صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے تا کہ صحت کا عملہ کورونا جیسے امراض کو بہتر طریقے سے کنٹرول کر سکے۔

ان تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ پاکستان کے تمام صوبوں اور خطوں میں منعقد کیا جائے گا

جس سے اسپتالوں میں سہولیات اورعملہ کو کوڈ 19 کے بارے میں اپنے ردعمل کو مستحکم کرنے میں مددملے گی ،

اور وبائی بیماریوں کے خلاف صحت سے متعلق نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
پہلے تین تربیتی سیشنوں کا آغاز لاہور ،

راولپنڈی اور ملتان میں کیا گیا ہے جس میں پنجاب کے تمام ضلعی سطح پر تعینات کلینیکل ماہرین اور اسپتالوں کے اعلی انتظامیہ کو

کورونا کے علاج و انتظامات کے لئے تربیت دی جائے گی ۔

ماہ ستمبر 2020 کے دوران راولپنڈی ، ملتان ، لاہور ، کوئٹہ ، مظفرآباد ، میرپور ، گلگت ، ایبٹ آباد ، سوات ،

پشاور ، کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں مجموعی طور پر 15 تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔

ان میں پاکستان کے تمام اضلاع سے کلینیکل ماہرین اور اسپتالوں کے اعلی انتظامیہ کے تقریبا 400 افراد کو تربیت دی جائے گی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر میجر جنرل عامر اکرام نے کہا ہے کہ کسی بھی کام کے لئے پلاننگ اور تیاریاں کامیابی کی کنجی ہیں۔

انہوں نے تربیتی پروگرامز اور تیاریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کویڈ 19 کے پھیلاو سے قبل ،

قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے دسمبر 2019 میں ، پورے ملک میں ، پاکستان میں داخلے کے پوائنٹس کے لئے اسی طرح کی تربیت کا اہتمام کیا تھا ،

اور اسی طرح کی تربیت اور تیاریوں کی بدولت صحت عامہ اور پاکستان میں داخلے کے پوائنٹس پر تعینات صحت کے عملہ کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے پاکستان میں کوویڈ 19 بیماری تاخیر سے آئی۔

انہوں نے کہا کہ ان ورکشاپس سے پورے ملک کے اسپتالوں کے عملے کو ضلعی سطح پر انتظامی سہولیات ،

تشخیصی سہولیات ، آر- آر -ٹی کی تعیناتی ،اور ضلعی سطح پر کوویڈ 19 مریضوں کے علاج معالجے ، صحت عامہ کی تعلیم ،

انفیکشن کی روک تھام اور کوویڈ 19 کے خلاف کنٹرول میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ادارہ صحت پاکستان میں صحت عامہ کے مقاصد کی فراہمی کے لئے تمام اداروں کو اپنی تکنیکی مدد جاری رکھے گا۔

About The Author