وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معمول کی میٹنگز منسوخ کر کے لاہور شہر کا درہ کیا
اور بغیر پروٹوکول شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیراعلی نے مال روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لارنس روڈ اور دیگر علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا،
انہوں نے لارنس روڈ پر انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج کا بھی معائنہ کیا اور نکاسی آب کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے شہر میں نکاسی آب کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،
ان کا کہنا تھا کہ انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج کے ذریعے بارشی پانی کو محفوظ کیاجا رہاہے-
لاہور میں ایسے مزید انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج بنائیں گے- نکاسی آب کے لئے تمام تر وسائل اورمشینری بروئے کار لائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور واسا حکام کوپانی کے نکاس کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی،
وزیراعلی نے کہا کہ انتظامی افسران اور واسا حکام نکاسی آب مکمل ہونے تک فیلڈ میں خود موجود رہیں۔
بارش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس مستعدی سے کام کرے۔
عوام سے ہوں اورعوام کی مشکلات کے جلد ازالے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شدید بارش سے شہریوں کیلئے پیدا ہونے والی تکلیف کو خود محسوس کیا ہے۔
ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔ اس مشکل صورتحال میں اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ نکاسی آب کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے گا۔
شہریوں کی مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے نکاسی آب کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کا بھی مشاہدہ کیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،