مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے معاملے پر کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔
مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے معاملہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی،
عدالت نے پولیس کو کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور ان کی عبوری ضمانت 11 ستمبر تک منظور کر لی۔
واضح رہے کہ مریم نواز کو گزشتہ ماہ نیب نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا تاہم ان کے ساتھ ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی نیب دفتر لاہور پہنچ گئی
جس کے بعد وہاں پتھراو اور جھڑپوں کے سبب مریم نواز کو نیب حکام کی جانب سے واپس بھیج دیا گیا تھا
اور پولیس نے ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور ن لیگی کارکنان کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،