دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راولپنڈی:سرائیکی رہنما مشتاق فریدی کے اعزاز میں تقریب آج ہوگی

تقریب کی صدارت سینئر صحافی نذیر لغاری کریں گے جبکہ مہمان اعزاز ڈاکٹر شیراز دستی ہونگے۔ تقریب کے میزبان ڈاکٹر سعدیہ کمال ، عبدالرزاق چشتی اور شاہد دھریجہ ہیں۔

اسلام آباد :(اے پی پی) سرائیکی ادبی اکیڈمی کے زیر اہتمام اور پنجاب آرٹس کونسل کے تعاون سے سرائیکی عوامی سنگت کراچی کے صدر و سیاسی ، سماجی وسرائیکی رہنما مشتاق فریدی کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام آج مورخہ 4 ستمبر2020، جمعتہ المبارک ، بوقت ساڑھے چاربجے سہ پہر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

معزز مہمان اپنی سیاسی جدوجہد اور سرائیکی تحریک بارے گفتگو کریں گے۔ اس موقع پر سرائیکی اہل قلم ، دانشور و صحافی  ان کی پچاس سالہ سیاسی و سماجی خدمات پر اظہار خیال کریں۔ تقریب کی صدارت سینئر صحافی نذیر لغاری کریں گے جبکہ مہمان اعزاز ڈاکٹر شیراز دستی ہونگے۔ تقریب کے میزبان ڈاکٹر سعدیہ کمال ، عبدالرزاق چشتی اور شاہد دھریجہ ہیں۔

About The Author