دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے ایک روز میں 88بجلی چور پکڑ لئے۔87ہزار831 یونٹس بجلی چوری کرنے پر15لاکھ67ہزار روپے جرمانہ عائد

۔2ستمبر 2020ء کو ملتان میں 12گھریلو، کمرشل صارفین کو10132یونٹس چوری کرنے پر191392روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 15گھریلو صارفین کو19302یونٹس چوری کرنے پر339811 روپے جرمانہ،

وہاڑی میں 16 گھریلواورکمرشل صارفین کو17385 یونٹس چوری کرنے پر329934 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 8گھریلو صارفین کو8072یونٹس چوری کرنے

پر159100 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 19 گھریلوصارفین کو15905یونٹس چوری کرنے پر263648روپے جرمانہ،

رحیم یار خان میں 5 گھریلوصارفین کو7452یونٹس چوری کرنے پر123000 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 4گھریلوصارفین کو2173یونٹس چوری کرنے

پر33000روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 7 گھریلواورکمرشل صارفین کو4349یونٹس چوری کرنے پر66700 روپے جرمانہ

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::;

ملتان

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر محسن رضا خان نے آپریشن سرکلوں اور خالی آسامیوں کی ذمہ داریاں جنرل منیجر ز /چیف انجینئرز کے سپرد کردی ہیں۔

جنرل منیجر آپریشن میپکو طارق محمود بٹر کو آپریشن سرکلوں وہاڑی اور خانیوال کا انتظامی کنٹرول سونپاگیاہے

جبکہ چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ٹی اینڈ جی میپکو عبدالرحیم سومرو کو آپریشن سرکلوں مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان کی انتظامی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

دریں اثناء جنرل منیجر آپریشن طارق محمود بٹر کو چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ڈسٹری بیوشن جبکہ چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ٹی اینڈ جی میپکو عبدالرحیم سومرو کو

چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکو کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

میپکوترجمان کے مطابق فیڈرز کی بائفرکیشن، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں 5ستمبر 2020ء کو بند رہے گی

اس بندش سے بہاولپور سرکل کے11KVہوت والا، ایئرپورٹ، ایم ای ایس، کینال گارڈن، 12/BC، گلزارمحل، بہاول، پنجاب کالج،

این ایل سی، ہاشم گارڈن، الفرید، 13/BC، کالج روڈI، کالج روڈII، نیوسنٹرل جیل، الرحمن اور اور بدرالدین فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک، 11KVریلوے روڈ خیرپورٹامیوالی،

سٹی خیرپورٹامیوالی، ٹیوب ویل اور خواجہ خدا بخش فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،

رحیم یار خان سرکل کے 11KVفتح پور کمال، ملکانی اور نظام آبادفیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، وہاڑی سرکل کے 11Kطفیل شہیداوراکرم شہیدفیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے

دوپہر تک،11KVسٹی 1،سٹی2، آر سی اے کالونی اور فدافیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک، ڈی جی خان سرکل کے 11KVحاجی پور،

جپسم، ناری، نظام آباد اور شاہ سلیمان فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے چار بجے سہ پہر تک،11KVکوٹ ہیبت، شاکر ٹاؤن،

کالج روڈ I،کالج روڈII، نورنگ آباد، انڈسٹریل، ڈی ایچ کیو I، ایکسپریس فیڈرز سے سات بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک،

ساہیوال سرکل کے 11KVاحمد یار، لال شاہ، اسلم شہید، مہدی خان، شہر جیلانی، الوردی، عزیز مکی، سٹی پاکپتن، بلال کالونی،نورشاہ اور بونگاحیات فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک،11KVخواجہ عارف، عبداللہ شاہ، مائز فارم، شاہ مراد،

خان کمال، کمال شاہ فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک، بہاولنگر سرکل کے 11KVسٹی فورٹ عباس اور گجیانی فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ

بجے دوپہر تک،

خانیوال سرکل کے 11KVمحمد پور، میکے والا، ٹیوب ویل 3، جلال شاہ اور نوری لعل فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ود لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئیمیپکو بوسن روڈسب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ عطاء الرحمن کی علی پور سادات سب

ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر 7200روپے وصول کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں

پیراں غائب سب ڈویژن ملتان کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ فرخ شہبازلودھی کی ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ضلع ملتان کی آٹھ فلور ملز کو لوکل گورنمنٹ اور محکمہ فوڈ نے ریکارڈ چیکنگ کے بعد ڈی سیل کر دیا. ان خیالات کا اظہار

گزشتہ روز وائس چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری محمد جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہاہے کہ ملتان بھر کی آٹھ فلور ملز کو کچھ عرصہ پہلے ریکارڈ چیک کیے بغیر سیل کردیا گیا تھا

لیکن بعد میں ریکارڈ چیک کرنے,اورگندم کا سٹاک لیگل ہونے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ محکمہ فوڈ کو آن لائن کروانے کے ریکارڈ کو ویری فائی کرنے پر فلور ملز کو

دو گھنٹے بعد ڈی سیل کر دیا گیا جو اب معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں.یاد رہے کہ یہ سب کچھ لوکل گورنمٹ کی غلط فہمی کی

بناپر ہوا تھا اس طرح کے اقدامات سے جہاں فلور ملز کی عزت مجروع ہو رہی ہے وہاں آٹے کی کمی کا سبب بھی بن رہے ہیں

ایسے غیرقانونی اقدامات کو بند ہوناچاہئے تاکہ عوام کو سستے آٹے کی قلت سے بچایا جاسکے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان:

آج مورخہ 3 ستمبر بروز جمعرات سابق صدر حاجی محمد امین ساجد سابق جنرل سیکریٹری حسن مشتاق بھٹہ سابق جنرل سیکریٹری اکبر علی کھوکھر چوہدری محمد طارق علی اسلم تھہیم سرفراز بھٹی مرید حسین عابد علی راشد علی نے جناب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان

عمران رشید سلیہری سے ملاقات کی اور ضلع کچہری ملتان میں ڈومیسائل برانچ کو جوڈیشل کمپلیکس متی تل منتقل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا

اور مطالبہ کیا کہ ملتان کی عوام الناس کو مشکلات کا سامنا ہوگا

جس پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان عمران رشید سلیہری نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا

اور یقین دہانی کرائی کہ آ پ کا مطالبہ جائز ہے تسلیم کیا جائے گا جس پر وفد نے شکریہ ادا کیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان:

کلر کس با ر ایسو سی ایشن کے سابق صدر حاجی محمد امین ساجد سابق جنرل سیکریٹری حسن مشتاق بھٹہ سابق جنرل سیکریٹری اکبر علی کھوکھر،

چوہدری محمد طارق علی، اسلم تھہیم، سرفراز بھٹی، مرید حسین عابد علی، راشد علی کے و فد نے ضلع کچہری ملتان میں ڈومیسائل برانچ کو جوڈیشل کمپلیکس متی تل منتقل کرنے کے

بارے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان عمران رشید سلیہری سے ملاقات۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

خالد رسول
وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں،

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی عوام دوست اور منصفانہ پالیسیوں کی بدولت بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی،

پنجاب میں جلد بلدیاتی الیکشن ہونگے،
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل میں رہ کر کورونا کوشکست دی ہے

اور اب ہمارے ملک بھر میں سکول و کالجز اور یونیورسٹیاں کھلنے جا
رہی ہیں،ہماری حکومت نے سمارٹ لاک ٹاون کی بنیاد رکھی جس کی دنیا بھر نے تقلیدکی،

ہم جس طرح ملک سے کورونا کوشکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح ایک دن ملک کی ترقی میں رکاوٹ کرپشن کو بھی شکست دیں گے،

بلدیاتی الیکشن میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر ٹکٹیں دینگے اور ان کی مکمل سپورٹ بھی کرینگے،

کارکن عوام سے رابطہ میں رہیں کیونکہ ان کے بنیادی مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر پارٹی کارکن ملک محمد اقبال عاربی،

چوہدری غلام قادر، شکیل سخاوت، رانا اعجازالحق،چوہدری غضنفر عمران، ڈاکٹر علی اکبر انصاری،

عباس ڈوگر،چوہدری ثناءاللہ،یونس انصاری،خرم خان اور مقبول انصاری بھی موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

03  ترجمان حکومت پنجاب سبین گل خان ایم پی اے نے کہا ہے کہ مذہبی رواداری ،بھائی چارے اور پیار و محبت کو فروغ دیناہمارے فرائض میں شامل ہے،

پرامن پاکستان کی بنیاد انہی اصولوں پر رکھی گئی ہے تعصب سے بالا تر ہو کر ہمیں ایک دوسرے کے عقائد اور نظریے کا احترام کرنا چاہیے ۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پر امن پاکستان کی بدولت ہمیں امن کے پیغام کو عام کرنا ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیر اہتمام سمر پیس فیسٹیول تقریبات کے سلسلے میں جشن آزادی کے رنگ، مذہبی رواداری کے سنگ کے سلوگن کے

تحت امن تھیٹرپرفارمنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر اولیا ءکے باسی امن کے پیامبر ہیں۔ ہم امن کی بات کرتے اور دوسروں کے جذبات کو سمجھتے

اوران کا احترام کرتے ہیں۔ہمارا ملک امن کا گلدستہ ہے جہاں مذاہب میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہے۔ پُرامن تاثر سے ہمارے ملک کا عالمی سطح پر نام روشن ہو رہا ہے۔

فوکل پرسن وایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی نے کہا کہ تھیٹر پرفارمنس ہماری یوم آزادی کی تقریبات کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعے ہم پر امن ملتان اور پاکستان کا

روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں، تحمل و برداشت ، امن و محبت ، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری ہماری پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ، آئین پاکستان کے تحت وطن عزیز میں تمام شہری برابر ہیں،

ملتان وہ تاریخی شہر ہے جس میں کوئی لسانی تفریق نہیں،ضلعی حکومت شہریوں کو تفریح کے تمام مواقع فراہم کرتی رہے گی ۔ امن تھیٹرپرفارمنس میں سپیشل بچوں ، سکولوں اور کالجز کے طلبا و طالبات نے ٹیبلوز،

جگنی اور ڈرامہ ایونٹس میں اپنی صلاحیتیوں کا بھر پور مظاہر ہ کیا اور خوب داد سمیٹی ۔اس موقع پر سرکاری محکموں ،

این جی اووز کے نمائندوں نے خطہ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنے سٹالز بھی لگائے تھے۔

امن تھیٹر پرفارمنس میںڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن سعید احمد لنگڑیال، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل چوہدری طاہر محمود،

حبیب اللہ فاروقی، سعدیہ کرمانی ، ملک محمد حسن ، آصفہ سلیم ،میاں ماجد ، ملک محمد اقبال عاربی ، گلشن وڑائچ،فاطمہ اعجاز،نعیم النساء،
عصمت جبیں،ثناء جاوید،عابدہ نسرین سمیت این جی اوز کے

نمائندوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی ۔بعد ازاں امن تھیٹر پرفارمنس میں سٹالز لگانے اور بہترین پرفارمینس کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

03 بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ضلع ملتان میں بلدیاتی انتخاب کے فوکل پرسن و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرران اخلاق احمد خان نے فوکل مقرر ہونے کے پہلے ہی دن گزشتہ روز اجلاس طلب کر لیا

جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید،اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر نے وقت کی کمی کے پیش نظر تمام افسران کو بلدیاتی انتخابات کے لئے انتظامات تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ

ضلع کے تمام سکولوں کا ڈیٹا تیار کیا جائے۔محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کے سٹاف کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جائے

اورپولنگ اسٹیشنز اور پولنگ سٹاف کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اعداد و شمار بروقت فراہم کی جائیں،

رانا اخلاق احمد خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقادبارے عدالت اعظمیٰ کے فیصلے پرہرصورت عمل کیا جائے گا

اور شفاف اور بروقت بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں بارے آئندہ اجلاس 7 ستمبر کو پھر طلب کر لیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ الیکش کمشنر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

About The Author