دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان:

ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ میں بھی مکینوں کو اب ایمرجنسی میں جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بارتھی اور فاضلہ کچھ کے ریسکیو 1122 سٹیشنز کی تکمیل کیلئے 30 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکموں کو ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کیلئے ذمہ داری سونپ دی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سمیت دیگر افسران موجود تھے.کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت سٹی پیکج کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان کے 143 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران شریک تھے۔اجلاس میں ہائی ویز، بلڈنگز، لوکل گورنمنٹ،پی ایچ اے،پبلک ہیلتھ،انہار اور دیگر محکموں کے منصوبوں کی پیشرفت کے ساتھ ممکنہ فلڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ریسکیو سٹیشنز کی فنشنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے ریسکیو سٹیشنز کیلئے فور بائی فور چار ایمبولینس اور دو فائر وہیکل کی

خریداری کا پراسس شروع کردیا گیا ہے کوہ سلیمان کے سات اونچے مقامات پر ٹورسٹ ریزارٹ کا تعمیراتی کام جاری ہے

پانچ سائٹ میں سے چار بارتھی،مبارکی،گلکی،مٹ چانڈیہ میں ٹورسٹ ریزارٹ مکمل کرلئے گئے ہیں۔

کمشنر نے قبائلی علاقوں میں امن و امان کے قیام کیلئے بارڈر ملٹری پولیس کے آٹھ تھانوں کی نئی عمارتوں کی تکمیل کیلئے 30 نومبر تک کی حتمی تاریخ دی ہے۔

خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کی سکیموں کی مرمت اور بحالی کیلئے سفارشات صوبائی حکومت کو روانہ کردی گئیں۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازی خان اور لاہور کی زیر نگرانی چھ سکیموں پر کام جاری ہے

جس کے لئے وزیر اعلی نے پی ایچ اے کے تمام چھ سکیموں کیلئے تمام فنڈز جاری کردئیے ہیں۔منصوبوں میں ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر کے داخلی اور خارجی مقامات کو

خوبصورت کیا جائیگا۔دونوں شہروں کے موجودہ پارکس،گرین بیلٹس کی بحالی سمیت 14 اہم چوکوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وفنانس عبید الرشید،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلمپنٹ محمد عدیل،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود ملک،ایگزیکٹو انجینئرز عمیر لطیف، ہمایوں مسرور،محمد ظفر بودلہ اور دیگر افسران موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر حافظ احمد طارق کی زیر نگرانی ٹیموں نے چاروں اضلاع میں کارروائی کی۔

مراسلہ کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ غازی خان سے سرکل آفیسر محمد ارشد خان رند نے کرایہ کی مد میں 25744 روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے۔

ضلع راجنپور میں سرکل آفیسر ملک غلام اصغر نے پٹرول پمپس کے پیمانے کم پائے جانے پر شکیل پٹرولیم کے مالک کو 3600 روپے جرمانہ عائد کیا

اور سالانہ ریکوری کی مد میں 36000 روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے۔

ضلع لیہ میں سرکل آفیسر اظہر حسین سانگھی نے جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر نائب تحصیلدار کرم حسین کو گرفتار کرالیا۔انٹی کرپشن کی عدالت نے 26 مقدمات کی سماعت کی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر خزانہ آفس ڈیرہ غازیخان میں پبلک ڈیلنگ محدود کر دی گئی ہے

اور بلز کی وصولی اور دیگر دفتری معاملات کیلئے استقبالیہ کاؤنٹر قائم کر دیاگیا ہے.

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرفرسٹ سید بلال مصطفے احمدانی نے تمام محکموں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیاہے

جس میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹس آفس میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمدکیا جائیگا.

اکاونٹس آفس کے تمام شعبوں میں پبلک ڈیلنگ کی بجائے ون ونڈو آپریشن کیا جائیگا

اورچینج فارم،ہائرنگ فارمز،پے بلز،بلز کے واجبات کی دستاویزات جمع کرانے کیلئے ہر مہینہ کی 13 تاریخ مقررکر دی گئی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر کی

نمائندگی کرتے ہوئے کی. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بھٹہ مالکان اور صنعتی اداروں کے کارکنوں کیلئے سوشل سکیورٹی کارڈ کے اجراء کیلئے اقدامات کیے جائیں.

محکمہ سوشل سکیورٹی صنعتی اداروں کا دورہ کر ے اور سوشل سکیورٹی کارڈ کے حوالے سے پیشرفت کی جائے.

اجلاس میں چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے قوانین پر سخت عملدرآمد کی بھی ہدایات جاری کی گئیں.

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے ادارہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے بتایاکہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر تجارتی اداروں کے خلاف چھ اور بھٹہ مالکان کے خلاف تین مقدمات درج کرائے گئے ہیں.

اجلاس میں دیگر امو رکا جائزہ لیاگیا. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رضوان جمیل اوردیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل محمد عامر جان اور ڈائریکٹر جنرل فیصل نثار چودھری کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ بھر میں لیبر قوانین پر عملدرآمد کیلئے

صنعتی اداروں کے معائنہ کا سلسلہ جاری ہے. لیبر آفیسر فیکٹریز محمد صادق نے ڈیرہ غازیخان کے نیو عرفان ایگریکلچر فلٹر فیکٹری شہزاد کالونی کا دورہ کیا.

فیکٹری کا ریکارڈ چیک کیاگیا. ادارہ کے مالک اور منیجر ہمراہ تھے. معائنہ کے دوران کارکنوں سے ملاقات کی گئی.

قانون کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی او ردیگر سہولیات کے بارے میں کارکنوں سے معلوما ت لی گئیں.

ادارہ کے مالک نے بتایاکہ کورونا وائرس کے عرصہ کے دوران کسی بھی کارکن کو بے روزگار نہیں کیاگیا.

باقاعدگی سے تنخواہیں ادا کی جاتی رہیں. انہوں نے بتایا کہ کارکنوں کے پنشن اور سوشل سکیورٹی کارڈ بھی بنوا کر دیئے گئے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کپاس کی صاف چنائی کیلئے خواتین کی تربیت اور آگاہی مہم کا آغاز کر دیاگیاہے.

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے بتایاکہ ضلع میں زیادہ کپاس کی کاشت کے 44مواضعات کا انتخاب کیاگیاہے

جہاں مرحلہ وار خواتین کو تربیت دی جائے گی. ڈیرہ غازیخان اور کوٹ چھٹہ تحصیلوں میں کاٹن انسپکٹر سمیعہ عثمان اور تونسہ میں زراعت آفیسر علینہ شہزادی خواتین کو تربیت دے رہی ہیں.

انہوں نے بتایاکہ آلودگی سے پاک کپاس حاصل کرنے کیلئے صاف چنائی کے ساتھ ذخیرہ کیلئے خشک جگہ لازمی ہے

چالیس سے پچاس فیصد ٹینڈے پک کر کھلنے پر چنائی شروع کی جائے موزوں وقت دس بجے دن کے بعد ہوتا ہے تاکہ

ٹینڈوں پر سے رات کی شبنم خشک ہو جائے. عورتیں اپنے بال سوتی کپڑا سے باندھ لیں تاکہ وہ پھٹی میں شامل نہ ہوں.

کپاس کی دو چنائیوں کا درمیانی وقفہ کم سے کم پندرہ سے بیس دن ہونا چاہیئے. مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ آفیسرز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر غلام نظام الدین نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے سیلاب کے حوالے سے حساس اور نشیبی علاقوں میں

فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں مویشیوں کی ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ مویشی پال حضرات کو رہنمائی فراہم کی جار ہی ہے.

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز کوٹ چھٹہ کے نشیبی علاقوں میں قائم ریلیف کیمپس اور موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کے معائنہ کے دوران کہی.

انہوں نے ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا. ادویات کا معیار چیک کرنے کے ساتھ موقع پر موجود لوگوں سے معلومات بھی حاصل کیں.

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہاکہ مویشیوں کی بہتر صحت اور علاج معالجہ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک گھر کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات فراہم کر رہا ہے.

علاوہ ازیں انہوں نے زیر تعمیر ویٹرنری ڈسپنسری کے کام کی بھی جائزہ لیا. انہوں نے معیاری مٹیریل کے استعمال کے ساتھ کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں.

دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی منڈی سرور والی کا بھی دورہ کیا.

پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ آڑھتیوں سے معلومات حاصل کیں۔

 

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیر ہ غازیخان میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی ایس پی ٹریفک مہر محمد اسحاق نے کی.

بائی پاس چوک ملتان روڈ پر واک کے شرکاء اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی گئی

اور معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے. ڈی ایس پی نے کہاکہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے حادثات سے محفوظ رہا جاسکتاہے

دوران سفر گاڑی کے کاغذات لائسنس وغیرہ ساتھ رکھیں تیز رفتاری، اوور لوڈنگ سے اجتناب کیا جائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

.

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان کھلی کچہری، ڈی پی او آفس ڈیرہ غازیخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،ڈی پی او اختر فاروق نے آئے ہوئے سائلین کے براہ راست مسائل سنے

جہاں پر مختلف سائلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوئے دور دراز سے آئے ہوئے مرد و خواتین سائلین نے ڈی پی او اختر فاروق کو اپنی شکایات سے آگاہ کیا

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام سائلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی متعلقہ آفیسران کو میرٹ پرشکایت دور کرنے کے احکامات جاری کئے

ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد براہ راست سائلین کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

انکے دروازے ہر شخص کے لئے کھلے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کو معاف نہیں کرسکتے

اور دُکھی انسانیت کی خدمت کے لئے پولیس کے جوان اور وہ ہرمقام پر کھڑے ہونگے۔

اگر پولیس کی جانب سے بھی کسی کے ساتھ ناحق زیادتی کی جاتی ہے تو سائلین ان سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف اِن ایکشن ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ لیہ میں رفیق آباد،چوبارہ کے علاقے میں ملاوٹی دودھ بردار گاڑی پکڑی گئی،

جس کا موقع پر110لیٹردودھ تلف کردیا گیا بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں دودھ، اچار، بیکری آئٹمزودیگرخوراک کی چیکنگ کرتے ہوئے 10پوائنٹس سِیل کئے گئے

مزید260لیٹرلیٹر ملاوٹی دودھ175کلوخشک دودھ پاؤڈر موقع پر تلف کردیا گیا رحیمیارخان میں عرفان پکل اینڈ سپائس سٹور پھپھوندی زدہ اچار،

ملاوٹی مصالحوں کی فروخت پرسربمہر کیا رحیمیارخان میں ہی آر جے کریانہ سٹور گٹکا فروشی،خوراک کو ممنوعہ جگہ سٹورکرنے پرسِیل کیا گیا

ڈی جی خان سے عمران ہوٹل، مٹھوکریانہ، راجن پورمیں راشدکریانہ، بسم اللہ کریانہ،طیب ڈیپارٹمنٹل سٹورسربمہر کئے گئے

بہاولنگرمیں المدینہ نان شاپ،علی چکن شاپ،رحیمیارخان سے اصغربٹ تکہ شاپ کو سربمہر کیا اسی طرح فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،

لائسنس فیس ادا نہ کرنے پرسِیل کیا گیا۔جبکہ لیہ میں محبوب بیکرزگندے بدبودارفریزرمیں فوڈ سٹوریج،

اشیائکی تیاری میں ٹوٹے،خراب انڈوں کے استعمال پر20ہزار جرمانہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف سخت کاروائی کریگی۔

کسی کو بھی مضر صحت چیزیں فروخت کرکے انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جا سکتی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر ایس ایچ اوسخی سرور کی مخبر کی اطلاع پر شراب فروشوں کے خلاف کاروائی،

دیسی شراب کی 2 چالو بٹھی اور آلات کشیدکرنے والا سامان اوربڑی مقدار میں دیسی شراب برآمد کر لی گئی

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او نے کہا کہ مکروہ دہندہ کرنے والے معاشرے کا نسوار ہیں

انہیں نئی نسل کو تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

About The Author