دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں فلائی اوورز خستہ حالی کا شکار

ائیر پورٹ کے قریب فلائی اوور ایکسپنشن جوائنٹ جگہ چھوڑ چکی ہے

کراچی میں کئی فلائی اوورز کی خستہ حالی نیا خطرہ بن کر سامنے آئی ہے ۔۔

ائیر پورٹ کے قریب فلائی اوور ایکسپنشن جوائنٹ جگہ چھوڑ چکی ہے۔جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے کےبعد اب تک انتظامیہ سنجیدہ نہیں ہے۔۔۔

پل کی مرمت کرنے کے بجائے تھرماپول اور ربڑ کی ٹیوب لگا کر ایکپنشن جوائنٹ کے درمیان فاصلے کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔

کراچی ایئر پورٹ کے قریب پل کے ایکسپنشن جوائنٹ اپنی جگہ چھوڑنے کی وجہ سے مسافروں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

جوائنٹ علیحدہ ہونے سے پل کےنیچے کے مناظر کو بھی بآسانی دیکھا جاسکتاہے۔۔

پل سے ہیوی ٹریفک کی آمد و۔رفت کا سلسلہ بھی جاری رہتاہے۔

یہ سڑک شاہراہ فیصل سے نیشنل ہائی وے سے ملیر اور اسکے علاوہ انڈسٹریل ایریا لانڈھی کو بھی آپس میں ملاتی ہے۔

شہری کہتے ہیں اگر اس پر بروقت کام نہیں کرایا گیا تو یہ کسی بھی ممکنہ حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

About The Author