دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے چڑیا گھر میں چار مختلف نسلوں کے جانوروں کا اضافہ

چڑیا گھر میں نئے جانوروں کے آنے سے رونقوں میں اضافہ ہوا ہے

لاہور کے چڑیا گھر میں چار مختلف نسلوں کے جانوروں کا اضافہ ہو گیا

اب ہائینہ، سیوٹ کیٹ، فاکس اور اژدھا بچوں کی تفریح کا ذریعہ بنیں گے

شیر، چیتے، اور ریچھ ہی نہیں،، ریڈ فاکس،، سیوٹ کیٹ،،

ہائینہ اور پانچ فٹ لمبا اژدھا بھی لاہور زو کی زینت بن گیا

دور دراز سے آئے بچے جانوروں کو دیکھ کر بے حد خوش ہیں ،،

کہتے ہیں چڑیا گھر میں نئے جانوروں کے آنے سے رونقوں میں اضافہ ہوا ہے ،، کچھ کو ہاتھی کی کمی محسوس ہوئی

بچے ،، ہمیں بہت اچھا لگا یہاں آکر،، کراچی سے آیا ہوں،، پہلے یہاں فوکس نہیں تھا ،، مختلف سانپ دیکھیں ہیں،، کوبراہ پائتھن وغیرہ مگر یہاں ہاتھی کو مس کررہے ہیں”

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق نئے جانوروں کو متوازن خوراک کے علاوہ وسیع جگہ پر رکھا ہے

کرن سلیم ڈپٹی ڈائریکٹر،،”پنجاب وائلڈ لائف نے ریڈ کرکے ان جانوروں کو ہمارے حوالے کیا ہے،، یہ جانور سرکرس میں استعمال ہورہے تھے”

چڑیا گھر میں ہاتھی کے پنجرے میں ساوتھ امریکن نسل کے لاما رکھے گئے ہیں،

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاتھی کی خریداری نہ ہونے پر خالی جگہ پر کھلی فضاء میں جانور منتقل کئے گئے ہیں۔،،

About The Author