دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راولپنڈی میں ڈکیتی،صحافی سے قیمتی موبائل اور نقدی چھین لی گئی

نیوٹاون تھانہ کے علاقے پینوراما سنٹر، ڈبل روڈ پر چند نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موبائل اور نقدی چھین لی

راولپنڈی میں دن دیہاڑے ڈکیتی، کشمیری صحافی سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی

سرینگر

(ساوتھ ایشین وائر)

راولپنڈی میں ایک کشمیری صحافی اور ہیومین رائٹس ایکٹوسٹ سے بدھ کے

روز راولپنڈی میں ڈبل روڈ کے علاقے میں دن دہاڑے قیمتی موبائل فون چھین لیا گیا ۔

ساوتھ ایشین وائر کے ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ

مذکورہ صحافی سے راولپنڈی میں نیوٹاون تھانہ کے علاقے پینوراما سنٹر، ڈبل روڈ پر چند نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موبائل چھین اور نقدی چھین لی۔

اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

انہوں نے جب قریبی پولیس کی گشتی پارٹی کو شکایت کی تو پولیس اہلکاروں نے کسی بھی قسم کے کے ایکشن لینے سے انکار کر دیا

اور ان کو یہ بتایا کہ یہاں پر یہ روزانہ کا معمول ہے ۔اس لیے اس جرم کی ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتی ۔

شبیر خالد ایک کشمیری صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ ہیں جنہوں نے گزشتہ دس برس سے انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دی ہیں۔

صحافتی حلقوں نے حکومت سے سے سخت ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی بھی کراچی بنتا جا رہا ہے۔

اور یہاں پر لاقانونیت اور اور اسٹریٹ کرائمز دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔

About The Author