دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انسداددہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا

ملزمان کے خلاف سٹی کورٹ سے کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کیا گیا تھا۔

انسداددہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا،، جو سترہ ستمبر کو سنایا جائے گا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بلدیہ فیکٹری کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

کیس میں ملزمان کے خلاف چارسو عینی شاہدین اور دیگر نے اپنے بیان ریکارڈ کرائے۔

کیس کی پیروی رینجرز پراسیکیوشن نے کی۔ملزمان کے خلاف سٹی کورٹ سے کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کیا گیا تھا۔

فروری دو ہزار سترہ میں ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی، رحمان بھولا،

زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

گیارہ ستمبر دوہزار بارہ کو بلدیہ فیکٹری میں دوسو ساٹھ افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

فیکٹری مالکان نے آتشزدگی کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیا تھا۔

About The Author