دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ترجمان حکومت پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی کا بڑا اعلان

*ندیم قریشی کی نشتر ملتان میں مظفرگڑھ/جتوئی میں زیادتی سے انکار پر فائرنگ کا نشانہ بننے والے بچے اور اسکے والد سے ملاقات

*ندیم قریشی کی طرف سے ظلم کا نشانہ بننے والے بچے کی ہر طرح کی امداد کا اعلان

*ندیم قریشی نے بچے کے والد کی اپنی جیب سے مالی معاونت کی

*ندیم قریشی نے اپنے خرچے پر دو وکلاء کی خدمات متاثرہ بچے کو فراہم کردیں

*مظلوم بچے کی ہر طرح سے معاونت کروں گا, ندیم قریشی

*مظفرگڑھ کے علاقہ بیٹ میر ہزار میں سفاک ملزموں نے زیادتی سے انکار پر بچے کی حساس جگہ پر فائر ماردیا تھا, ندیم قریشی

*سفاک ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے, نشان عبرت بنائیں گے, ندیم قریشی

کیس کی خود پیروی کر رہا ہوں اور ملزمان کی سزاتک کرتا رہوں گا, ندیم قریشی
باب القریش میڈیا سیل

"””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ملتان

ملتان کے حلقہ این اے 157 سے رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی انڈس بلڈ ڈونیشن سنٹر ملتان گئے

جہاں انہوں نے یوم عاشور کی مناسبت سے خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا خون کا عطیہ دینا نہ صرف بہت بڑی نیکی بلکہ صدقہ جاریہ بھی ہے۔

اسلام نے انسانی زندگی کو بہت قیمتی قرار دیا ہے۔ اس نیک مقصد میں ہر شخص کوبڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

اور ہر صحت مند فرد کو خون کا عطیہ دیناچاہئے۔یوم عاشور کا دن ہمیں امام عالی مقام اور انکے خانوادہ کی عظیم قربانی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے اپنے خون سے دین اسلام کی آبیاری کی۔ ہمیں انکی عظیم قربانی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اندر ایثار محبت اور رواداری کے جذبہ کو پروان چڑھانا ہوگا۔

خون کا عطیہ دیکر دلوں میں محبت ‘ ایثار اور رواداری کے جذبے فروغ پاتے ہیں۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی انڈس بلڈ سنٹر میں والنٹیر(رضا کاروں) سے ملے

اور ان کے جذبہ خدمت کو سراہا۔انڈس بلڈ ڈدونیشن سینٹر کے انچارج نے اس موقع پر کہا زین قریشی ہمارے ادارے کے پرانے ممبر ہیں

اور ہر سال خون کا عطیہ دیتے ہیں۔ لوگوں کو ان کی پیروی کرنی چاہئے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو خون کا عطیہ دیکر انسانی زندگیوں کو بچانا چاہئے۔

 

"”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ملتان

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے محرم الحرام میں ظلم و تشدد کا وہ منظر پیش کیا ، جس کی مثال نہیں ملتی ،

پوری امت مسلمہ میں بھارتی رویے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔عالمی میڈیا اور تنظیموں کو بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ آواز اٹھانی چاہیے۔

منگل کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں، مذہبی رواداری کی جھوٹی دعویدار،

بھارت سرکار نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی۔پہلے تو عزاداری کے جلوسوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی

بعد ازاں ان جلوسوں کے شرکا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا گرفتاریاں کی گئیں۔ پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا۔

عید کے موقع پر ہم نے دیکھا کہ مساجد کو تالے لگوا دیئے گئے اور اب محرم الحرام میں ظلم و تشدد کا وہ منظر پیش کیا گیا

جس کی مثال نہیں ملتی۔ پوری امت مسلمہ میں اس بھارتی رویے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ

میں اس موقع پر پاکستان کے تمام شہریوں کا، علما کا اور ان تمام مکاتب فکر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا

جنہوں نے محرم الحرام کے دوران یکجہتی، رواداری اور وضع داری کا ثبوت دیا جس کے باعث تمام پروگرامز بخیر و عافیت سرانجام پائے اور شرانگیز قوتوں کو اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی ہوئی۔بھارت میں آج کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے

حیرت کی بات یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وبا کے دوران بھی بھارتی مظالم جاری رہے۔ہندوستان نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران مس ہنڈلنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ میری 21 اگست کو دورہ ءچین کے دوران، چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مجھے لداخ کی صورتحال،

بھارت کی جانب سے کیے گئے غیر قانونی اقدامات اور چین کی طرف سے کیے گئے دفاعی اقدامات سے تفصیلاً آگاہ کیا۔

چین جانتا ہے کہ دنیا حقائق سے پوری طرح آشنا ہے چین کو اپنے نکتہ نظر اور اپنی فورسز پر اعتماد ہے۔

بھارت کے دعووں میں کوئی دم خم نہیں ہے بھارت نے پہلے بھی چین کے ساتھ پنجہ آزمائی کی اور اپنے فوجیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگے۔

پاکستان بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر فورم پر موثر انداز میں اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے زبانی طور پر بھی اور تحریری طور پر بھی بھارت کے جارحانہ عزائم سے دنیا کو آگاہ رکھا ہے۔

سول سوسائٹی اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور باالخصوص بین الاقوامی میڈیا کو اس حوالے سے مشترکہ آواز اٹھائی چاہیے۔

 

"”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ملتان

وہوا بستی دربھی. افسوسناک خبر
گھریلو لڑائی پر چچا زاد بھائی نے اپنے ہی بہنوئی توقیر احمد خوجہ کو اینٹں مار مار کے قتل کردیا

لڑائی دونوں فریقین کی جانب سے ہوئی مگر سر میں اینٹ لگنے سے توقیر احمد خوجہ جان کی بازی ہار گیا ۔

نعش آر ایچ سی وہوا پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کردی گئی ہے

جبکہ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔

"”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ملتان

ریسکیو1122ملتان نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ کی قیادت میں اربن فلڈ فائٹنگ اوردریا ئے چناب کے نشیبی علاقوں میں فلڈ وارنگ کے

پیش نظر ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا ہے تازہ ترین موسم کی صورتحال اور سیلاب کے حوالے سے

متعلقہ محکمو ں سے ملنے والی معلومات کے پیش نظر دریائے چناب کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے

اس لئے ڈپٹی کمشنر ملتان نے ایسی آبادی کیلئے فلڈ وارننگ جاری کی ہے فلڈ وارننگ کے جاری ہوتے ہی فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے

جو کہ 24گھنٹے کا م کر رہا ہے مزید ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ نے دریا ئے چناب کے تما م نشیبی علاقوں کا دورہ کیا

اور ساتھ ہی اپنی فلڈ فائٹنگ ٹیم کے کیمپس لگوادئیے ہیں اب تک تحصیل سٹی اور صدر ملتان میں ریسکیو 1122کے 5فعال کیمپس لگ چکے ہیں

ہر ایک کیمپ میں 3کشتیاں بمعہ انجن اور 10ریسکیورز کا عملہ تعینات کیا جا چکا ہے متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل شروع ہو چکاہے

تحصیل شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ میں بھی دریائے چناب کے نشیبی علاقوں میں ہر تحصیل میں ریسکیو 1122کے2 کیمپس لگا دئیے ہیں

تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں آبادی کا فوری طور پر انخلاء کیا جائے اور محفوظ علاقوں تک منتقل کیاجائے فلڈ فائٹنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ریسکیو رزکی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور اضافی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں

محکمہ موسمیات کی رپوٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں بارشوں کو سلسلہ شروع ہوچکاہے جس سے اربن فلڈنگ اور سیلاب کے خدشات درپیش ہیں ریسکیو1122ملتان نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ نے

تمام ریسکیورز کو ہدایات دیں کہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھیں مزید انہوں نے کہا کہ

متوقع بارشوں کے پیش نظرعوام الناس احتیاطی تدابیر اپنائیں اور اپنی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ موسم برسات میں عوام الناس کو احتیاطی تدابیراور

حفاظتی اقدامات سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے انسانی جان ومال کو خطرات لاحق ہوتے ہیں انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ برسات کے موسم میں مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوں۔

٭برسات سے پہلے بوسیدہ، کچے مکانات میں رہائش ترک کر دیں یا ان کی مناسب مرمت کا انتظام کریں۔

٭زیر تعمیر عمارات میں داخل ہونے یا رہائش اختیارکرنے سے گریز کریں۔

٭چھتوں کی صفائی، مرمت اور نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔

٭برسات کے دوران دریاؤں اور برساتی نالوں میں ہرگز مت نہائیں۔

٭سیوریج سسٹم اور برساتی نالوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں۔

٭بارش میں بھیگے ہوئے برقی آلات اور زمین پر گری تاروں کو چھونے سے گریز کریں۔

٭نشیبی علاقوں کے مکین نچلی منزلوں اور تہہ خانوں میں موجود قیمتی سامان بلند مقام پر منتقل کر دیں۔

٭ وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔

٭ذرائع ابلاغ کے ذریعے موسم کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔

٭ موسم برسات میں اپنے بچوں کو بجلی کی تاروں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رکھیں۔

 

"””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ملتان:

واسا کی مپیکو کو بجلی کے بلوں کی مد میں۔30 کروڑ روپےکی ادائیگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت واسا اور میپکو حکام کا اجلاس

گزشتہ روز ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان ،جی ایم میپکو کسٹمر سروسز احسن گیلانی،

نئے تعینات ہونے والے ایم ڈی واساناصراقبال،ڈائریکٹرواسا ملک فرید اور ڈائریکٹر انجینرنگ اجلاس میں شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے واسا کی ریکوری مہم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ واسا کوریکوری کے نظام کو آوٹ سورس کرنے کے لئے پلان تیار کرے

۔تھرڈ پارٹی کے ذریعے ریکوری سے نظام میں شفافیت بھی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ریکوری مہم سست ہونے کی وجہ سے واسا مالی مشکلات کا شکار ہے،

اگر ریکوری کے معاملات اسی طرح چلتے رہے تو واسا ڈیفالٹ کر جائے گا،واسا کی ماہانہ تنخواہیں اور اخراجات12 کروڑ سے زائد ہیں

جبکہ آمدن کم ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ واسا اپنا ٹیرف میں اضافہ کرنے کے لئے اقدامات کرے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میپکو واسا کو بلوں کی ادائیگی کے لئے ایک ماہ کا وقت دے اور بجلی منقطع کرنےسے اجتناب کرے کیونکہ بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
عامر خٹک نے کہا کہ واسا کو فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے درپیش مسائل بارے حکومت پنجاب سے رابطہ کروں گا اور میپکو کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے

وفاقی حکومت کے سیکرٹری انرجی اینڈ پاور سے بھی بات کروں گا۔ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے دوران واسا کی کارکردگی کی تعریف کی اور ایم ڈی واسا کو انکی طرف سے فیلڈ سٹاف کو شاباش کا پیغام دینے کے لئے کہا۔

جنرل منیجر میپکو نے اس موقع پر بتایا کہ میپکو پر ریکوری کے لِے وفاقی حکومت کی طرف سے دباو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے واسا کے کنکشن منقطع نہیں کئے جائیں گے۔

 

"”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ملتان:

دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او محمد حسن رضا خان نے گزشتہ روز دریائے چناب کے کنارے واقع

مواضعات کا دورہ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،اے سی سٹی عابدہ فرید، اے سی صدر شہزاد محبوب،

ریونیو آفیسر سہیل کھوکھر،محکمہ صحت،لائیو سٹاک،ریسکیو کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر اور سٹی پولیس آفیسر نے محمد پور گھوٹہ،قاسم بیلہ اور جلال آباد، چناب چوک اور شیر شاہ فلڈ میں قائم ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہیں،فلڈ فائٹنگ کے لئے دو ماہ سے تیاری جاری ہے،

انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی موجودہ صورتحال کے مطابق ضلع ملتان میں سیلاب کا خطرہ نہیں ہے،

ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی سطح کم ہورہی ہے جبکہ دریائے چناب میں ملتان کی حدود سے اس وقت ایک لاکھ55 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے،

توقع ہے کل سے پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو جائے گی،عامر خٹک نے بتایاکہ تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں

اور ضلع میں13 مقامات پرفلڈ ریلیف کیمپس لگا دئے گئے ہیں،کیمپس کے لئے ریونیو سٹاف کاڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122دریائی علاقے میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہا ہے،جانوروں کی ویکسینشن کا کام جاری ہے۔

سٹی پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان نے اس موقع پر بتایا کہ پولیس کو دریائی علاقوں میں پٹرولنگ کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

دریائی علاقوں میں لوگوں کے مال اور مویشیوں کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔

دریائے چناب کے ساتھ اہم گزر گاہوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے

انہوں نے بتایا کہ اگر ضرورت پڑی تو پولیس لوگوں کے انخلاء میں ضلعی انتظامیہ کو سپورٹ کرے گی۔

 

"””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

 ملتان

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوہدری محمد انور نے کہا ہے کہ ون ونڈو سیل کو پہلے سے زیادہ با اختیار،

فعال اور مؤثر کر دیا گیا ہے۔ تاکہ عوام اور سائلین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ون ونڈو سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ون ونڈو سیل اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ون ونڈو سیل پر آنے اولے ہر

سائل کو عزت دیں اور اس کا کام بر وقت کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ سائل کو مقرر ہ وقت کے اندر اس کی درخواست کا جواب دیا جائے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ہدایت کی کہ سائلین کی درخواست کو متعلقہ شعبہ کے سپرد کرنے کے بعد ون ونڈو سٹاف مسلسل رابطہ کر کے درخواست پر عمل درآمد کرائے

تا کہ ون ونڈو سیل کی کارکردگی میں اضافہ ہو۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے گذشتہ ماہ میں ون ونڈوں آپریشن سیل کی کارکردگی کو سراہا۔

گذشتہ ماہ ایم ڈی اے ون ونڈو سیل پر مجموعی طور پر 746 درخواستیں موصول ہوئیں۔

جبکہ ماہ اگست میں ایم ڈی اے ون ونڈوسیل کی ماہانہ کارکردگی 97.27%رہی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ون ونڈو سیل کی ماہ اگست کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

"”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ملتان

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان کی ہدایت پر میپکوریجن میں بارشوں سے جلنے اور جرمانہ اداکرنے والے صارفین کے

میٹروں کی تبدیلی کے لئے 9ہزارسنگل فیز میٹرز جاری کردئیے گئے ہیں۔

سی ای او نے ریجن کے تمام آپریشن سرکلوں کے ایس ایز کو احکامات دئیے ہیں کہ

میٹروں کی فیس اداکرنے والے صارفین کے سنگل فیز میٹروں کی فوری طورپر تبدیلی یقینی بنائی جائے

اور اس کی رپورٹ ہیڈ کوارٹربھجوائی جائے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر میپکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے میپکو ریجن کے تمام آپریشن سرکلوں ملتان،

ڈی جی خان، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، رحیم یار خان، مظفرگڑھ،بہاولنگر اور خانیوال کو ایک، ایک ہزار سنگل فیز میٹرزجاری کئے گئے ہیں۔

 

"””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں ماہ کے دوران ریجن بھر میں 2873بجلی چور پکڑ لئے۔39لاکھ88ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 6 کروڑ85لاکھ روپے جرمانہ عائد۔107مقدمات درج کروائے گئے۔

یکم تا 31اگست 2020ء کے دوران ملتان میں 559گھریلو، کمرشل،صنعتی اورٹیوب ویل صارفین کو 1082489یونٹس چوری کرنے پر19850559روپے جرمانہ عائدکیا گیا

اورتین ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ ڈی جی خان میں 464 گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو533808یونٹس چوری کرنے پر 7528597 روپے جرمانہ

اور30ایف آئی آرز درج، وہاڑی میں 287 گھریلو،کمرشل،صنعتی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو412723 یونٹس چوری کرنے پر7825611 روپے جرمانہ،

بہاولپور میں 259گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو498036یونٹس چوری کرنے پر8276010 روپے جرمانہ اور21 مقدمات درج،

ساہیوال میں 400 گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اورد

"””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ترجمان نے موسم برسات میں صارفین سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے موسم میں ناگہانی اموات سے بچاؤ کے لئے احتیاط کریں۔

بارش میں بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دوررہیں اور ان کو چھونے سے گریز کریں۔

برقی آلات کے ساتھ تین پن والے شو استعمال کریں اور انکو باقاعدہ ارتھ کریں۔

کپڑے خشک کرنے کے لئے دھاتی تار کے بجائے پلاسٹک کی رسی یا ڈوری استعمال کریں۔ گھر کے اندر کسی بھی ٹوٹی ہوئی یا گیلی تار کو ہاتھ لگانے سے اجتناب کریں۔

گیلے ہاتھوں، کپڑوں یا جوتوں کے ساتھ بجلی کے سوئچ، تار اور برقی آلات کو ہرگز نہ چھوئیں۔ کپڑے دھونے اور استری کرتے وقت پاؤں کے نیچے موٹا سوتی کپڑا،

کمبل کا ٹکڑا، لکڑی یا ربڑ کا میٹ رکھیں۔ ترجمان نے اپیل کی کہ صارفین اپنے جانوروں کو بجلی کے کھمبوں یا انہیں سہارادینے والی تاروں سے ہرگز نہ باندھیں۔

ٹرانسفارمرز یا ہائی ٹینشن لائنوں کے نیچے مویشی نہ باندھیں۔ بجلی کی تاروں کے نیچے تعمیرات نہ کریں اورنہ ہی پودے لگائیں۔

کسی بھی حادثے کی صورت کی فوری طورپر 118، میپکو کے ٹول فری نمبر 0800-63726یا اپنی متعلقہ سب ڈویژن میں شکایت درج کرائیں

اور میپکو کے لائن سٹاف کے آنے سے بجلی تنصیبات سے دوررہیں۔

 

"”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ملتان

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو وہاڑی سرکل الطاف قادر نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 17ملازمین سے مختلف نوعیت کی سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

حکومتی پروگرام کے تحت صارفین کو انرجی سیورز دیکر ایک لاکھ 93ہزار500پرانے بلب جمع کرنے کے باوجود سرکاری سٹورز میں واپس نہ کرنے پر9ملازمین سے 16لاکھ44ہزار650روپے وصول کرنے کا حکم دیاہے

جبکہ دو ملازمین کو ٹرانسفارمر ز کی بروقت مرمت نہ کروانے پر 33ہزار600روپے وصول کرنے اور 4ملازمین کی ترقیاں اور انکریمنٹس روک دی ہیں۔

پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے بوریوالہ ڈویژن میں تعینات لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ منیرحسین رازی کی ٹھینگی

سب ڈویژن میں تعیناتی کے دوران 60ہزار554بلب سٹور میں واپس جمع نہ کروانے پر 5لاکھ14ہزار709روپے،

کنسٹرکشن ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ عرفان مجتبیٰ کی ٹبہ سلطان پور سب ڈویژن تعیناتی کے دوران47ہزار242بلب واپس جمع نہ کروانے پر4لاکھ روپے، سٹی سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ ضیاء الحق کو 12ہزار76بلب واپس نہ کرنے پر

ایک لاکھ 2ہزار646روپے، حاجی شیر سب ڈویژن بوریوالہ کے سابق لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ بشیراحمد کو 6ہزار بلب واپس نہ کرنے پر 51ہزارروپے، سردارپورجھنڈیر

سب ڈویژن کے سابق لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ محمد ارشادکو 12ہزار804بلب واپس نہ کرنے پر ایک لاکھ8ہزار834روپے، سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن بوریوالہ کے سابق لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ محمد سلیم کو 7ہزار490بلب واپس جمع نہ کروانے پر 63ہزار565روپے، فیصل ٹاؤن سب ڈویژن وہاڑی کے سابق لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ محمد سعید

کو47ہزار334بلب واپس نہ کرنے پر 4لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی جائیگی۔سیکنڈسب ڈویژن میلسی کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ حفیظ الرحمن کے خلاف ٹرانسفارمر خراب ہونے کا

الزام ثابت ہونے پر 21ہزار120روپے اور فرسٹ سب ڈویژن میلسی کے قائمقام لائن سپریٹنڈنٹ محمد اشتیاق کے خلاف ٹرانسفارمر خراب ہونے کا الزام ثابت ہونے پر

12ہزار480روپے وصول کئے جائیں گے۔حاضر سروس ملازمین سے رقم تنخواہوں سے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین سے رقم پنشن /گریجوایٹی سے منہا کی جائے گی۔

میپکو لڈن سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ شوکت حسین کی ایک سال کے لئے ترقی روک دی ہے

جبکہ سٹی سب ڈویژن بوریوالہ کے قائمقام میٹرانسپکٹر صدف حسین حیدری، سٹی سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ محمد کلیم،

لڈن سب ڈویژن کے سابق لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ محمد حبیب اور فرسٹ سب ڈویژن میلسی کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ الطاف حسین کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک،

ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔

 

"””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ملتان

میپکوترجمان کے مطابق فیڈرز کی بائفرکیشن، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں 3ستمبر 2020ء کو بند رہے گی

اس بندش سے بہاولپور سرکل کے11KVشاہ پور، ستلج، فتح شاہ، منگوانی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک، 11KVصادق دوست،

اسرانی فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دوپہر تک، 11KVماڈل ٹاؤن بی فیڈر سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے آٹھ بجے صبح تک، رحیم یار خان سرکل کے 11KVفتح پور کمال،

ملکانی اور نظام آبادفیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،وہاڑی سرکل کے 11KVسٹی 3،سٹی5اور فیصل ٹاؤن فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے

ڈیڑھ بجے دوپہر تک،11KVغازی عباس فیڈر سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک،

ڈی جی خان سرکل کے 11KVحاجی پور، جپسم، ناری، نظام آباد اور شاہ سلیمان فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے چار بجے سہ پہر تک،11KVکوٹ ہیبت، شاکر ٹاؤن، کالج روڈ I،کالج روڈII، نورنگ آباد، انڈسٹریل، ڈی ایچ کیو I، ایکسپریس فیڈرز سے سات بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک، ساہیوال سرکل کے 11KVنظام حیات، بیاس،

جعفر شاہ، نورپور، ستلج، اقبال شہید، پاورہاؤس، گلشن اقبال، جناح، المدنی، ہوتہ، کلیانہ، کرماں والا، ٹی ایچ کیو، مگار، قبولہ، ارشاد شاہ، غلام قادر،

احمد یار، لعل شاہ، اسلم شہید اور مہدی خان فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، بہاولنگر سرکل کے 11KVسٹی فورٹ عباس اور گجیانی فیڈرز سے

ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،11KVالمشتاق اور امروکہ فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک، خانیوال سرکل کے 11KVسٹیI، سٹیII، وہاڑی روڈ، چک17-AH، کولڈ سٹوریج،

ابراہیم سٹی اور جدید فیڈزفیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، 11KVاحمد فائن ملز، حسین ٹیکسٹائل ملز،

اللہ وسایاسپننگ ملز، ٹیوب ویل 2،سٹی1،سٹی2اور سردارپور2فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دوپہر تک، مظفرگڑھ سرکل کے 11KVبہار،

عزیز چوک، کے ٹی ایم اور پیر جگی موڑفیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

 

"””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ملتان

  حکومت پنجاب کی ہدایت پرکمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے ڈویژن میں آوارہ کتا مار مہم شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ریسپانس ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو اطلاع ملنے پر پورے علاقے سے آوارہ کتوں کو تلف کریں۔

اس بارے اطلاع دینے کیلئے نمبر بھی مختص کیا جائے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مردہ کتوں کو فوری تلف کرنے کی ذمہ دار ہوگی

جبکہ محکمہ صحت میٹروپولیٹن کارپوریشن، تحصیل کونسل،تحصیل کمیٹیوں کو زہریلے کیپسول فراہم کرنے اور ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی

ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کی پابند ہوگی۔

"”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ملتان

ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلع ملتان میں فلڈ فائٹنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں

جب کہ ڈی سی آفس میں فلڈ کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف دریائے چناب کے بیڈ میں رہائش پذیر افراد کو ہر صورت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے،

ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ضلع میں 13 فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم
کر دئیے گئے ہیں۔

ملتان تحصیل صدر میں 3 اور ملتان تحصیل سٹی میں 1 شجاع آباد 6 اور جلالپور پیر والا میں 3 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔

شجاع آباد میں بگڑیں اور خانپور قاضیاں میں طاہر پور، ماہڑہ،گردیز اور جلال پور کھاکھی میں جلالپور پیر والا میں کینال ریسٹ ہاؤس بہلی میں فلڈ کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں۔

شجاع آباد میں بہاراں اور خان بیلہ میں اور جلالپور پیروالا میں سرکاری سکولوں میں ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں

اور ریلیف کیمپس کے لئے ریونیو سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ملتان میں لک والا،چناب چوک،

محمد پور گھوٹہ اور شیر شاہ میں متعلقہ محکموں نے کیمپ لگا دیئے ہیں اور محکمہ لائیو سٹاک نے مویشیوں کی ویکسی نیشن شروع کر دی ہے۔

ریسکیو 1122کی ٹیموں نے بھی مطلوبہ مشینری کے ہمراہ اپنے کیمپس لگالئے ہیں،

فلڈ آنے کی صورت میں ضلع کے69مواضعات زیر آب آنے کا خدشہ ہے

اور تحصیل ملتان سٹی کے12 اور تحصیل صدر کے بھی12 مواضعات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ممکنہ سیلاب کی صورت میں شجاع آباد کے27 اور جلاپورپیر والا کے18 مواضعات زیر آب آ سکتے ہیں۔

About The Author