مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا
لاہور میں ایل پی جی کی نئی قیمتوں پر اطلاق شروع ہو گیا
گھریلو سلنڈر پہلے کی نسبت انیس اور کمرشل تہتر روپے مہنگا فروخت ہو رہا ہے
گھر کمانے والا کوئی نہیں، بڑی مشکل ہے
پیٹرول اور ڈیزل تو نہیں لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس پر اوگرا کا بس چل گیا،، ایک ماہ بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت ایک اعشاریہ انسٹھ روپے بڑھا دی گئی
بارہ کلو کا گھریلو سلنڈر ایک ہزار تین سو بیاسی اور پنتالیس کلو کے کمرشل سلنڈر کا ریٹ پانچ ہزار تین سو انیس روپے مقرر کیا گیا ہے،،
فی کلو ایل پی جی ایک سو سترہ روپے تک فروخت ہو رہی ہے
"اوگرا ریٹ نکالتی ہے لیکن کئی جگہ پر ٹرانسپورٹیشن اور کمپٹیشن کے باعث ریٹ کم زیادہ ہوتا ہے”
شہری کہتے ہیں آئے روز اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے
"مہنگائی سے بری تنگی ہے
اچھا بھلا سو روپے ریٹ تھا اب اٹھارہ روپے بڑا دیا ہے،، مدینہ کی ریاست ایسے نہیں بنتی ،، غریب عوام کا خیال کرنا پڑتا ہے”
گزشتہ ماہ گھریلو سلنڈر ایک ہزار تین سو تریسٹھ اور کمرشل پانچ ہزار دو سو چھیالیس کا تھا
مہنگائی کے مارے عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ گیس قیمت مستحکم کرے تاکہ ان کا چولہا ٹھنڈا نہ ہوسکے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،