دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پولیو سے پاک پنجاب کا خواب ادھورا،، دو نئے کیسز سامنے آ گئے

رواں سال صوبے میں رپورٹ ہونیوالے موذی وائرس کے کیسز کی تعداد آٹھ تک جا پہنچی

پولیو سے پاک پنجاب کا خواب ادھورا،، دو نئے کیسز سامنے آ گئے

ڈی جی خان میں پولیو سے متاثرہ بچہ چل بسا

رواں سال صوبے میں رپورٹ ہونیوالے موذی وائرس کے کیسز کی تعداد آٹھ تک جا پہنچی

پولیو مہم میں غفلت برتنے پر راوی ٹاون لاہور کے ہیلتھ آفیسر کو معطل کر دیا گیا
حکومتی کوششوں کے باوجود پولیو کا خطرہ برقرار،، پنجاب میں دو مزید کیسز رپورٹ ہو گئے

ڈیرہ غازی خان میں پولیو میں مبتلا آٹھ ماہ کا بچہ جان کی بازی ہار گیا، انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق بہاولپور میں تیرہ سالہ لڑکا پولیو سے متاثر ہوا ہے

ماہ اگست کے دوران پولیو مہم میں سو فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا،

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں چودہ فیصد بچے پولیو مہم سے مستفید نہ ہوئے

سیکرٹری ہیلتھ نے پولیو مہم میں غفلت پر راوی ٹاون لاہور کی ڈی ڈی ایچ او کو معطل

جب کہ خراب کارکردگی پر ڈی جی خان، حافظ آباد اور چنیوٹ کے سی ای اوز کو آخری وارننگ دے دی

سندس ارشاد، انچارج انسداد پولیو پروگرام پنجاب، پولیو کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے میں ٹیمز کے ساتھ تعاون کریں۔

پنجاب میں راوں برس پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے، جبکہ ملک بھر میں اب تک سڑسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

About The Author