دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا،تحصیل کوٹ ادو کی کل69امام بارگاہوں سے48تعزیے،

پنگوڑے علم وجلوس برآمد ہوں گے،مرکزی جلوس امام بارگاہ نہنگ شاہ اوربخاری روڈسے برآمد ہوں گے،

تحصیل کوٹ ادو انتہائی حساس قرار،21جلوس اے کیٹگری میں شامل،جلوسوں کی نگرانی کیلئے آرمی کے دستے بھی پہنچ گئے،

پورے شہر کو سیل کر دیا گیا،جلوسوں کی نگرانی کیلئے روٹس کے راستوں پر سی سی ٹی کیمرے بھی نصب،

خار دار تاروں سمیت جلوس کے راستوں پر بیرئیر بھی لگادئے گئے،تھانہ کوٹ ادو میں کنٹرول روم بھی قائم،

تفصیل کے مطابق نواسہ رسول حضرت امام حسین نے کربلاکے مقام پراپنے رفقاء کے ہمراہ اسلام کی راہ میں اپنا سر کٹا کر ایثارو قربانی اور شجاعت وشہادت کی ایک نئی داستان

رقم کی تھی جنھیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج 10محرم الحرام کو یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا،تحصیل کوٹ ادو کی 69امام بارگاہوں سے 48تعزیے،پنگوڑے علم وجلوس برآمد ہوں گے،

مرکزی جلوس امام بارگاہ نہنگ شاہ اور موضع چوہدری سے لائسنسی نبی بخش بخاری روڈسے برآمد ہوگا،جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ریلوے چوک پہنچے گا

جہاں چھوٹے بڑے کئی جلوس اس میں شامل ہو جائیں گے جہاں مجالس عزاء پربا کی جائے گی،بعدنماز عصر یہ جلوس ریلوے روڈ سے گزرتے ہوئے ریلوے لائن کراس کرکے

امام بار گاہ حسینہ ٹبہ کربلا اختتام پذیر ہوں گے،گذشتہ7سال قبل جلوس کے راستے ریلوے لائن کراس سے بم برآمد ہونے اور پولیس وین پر بم حملہ اور واپڈا آفس کے سامنے بم بلاسٹ

ہونے کے بعد تحصیل کوٹ ادو کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور تحصیل بھر کے21جلوسوں کو اے کیٹگری میں رکھا گیا

جبکہ 15بی اور33جلوسوں کو سی کیٹگری میں رکھا گیا گیا ہے،تحصیل بھر میں جلوسوں کی نگرانی کیلئے پنجاب کانسٹیبلری ملتان سے بھی اضافی نفری پہنچ گئی ہے،4سو سے زائد پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں

جن میں اپر پارٹیسپیٹ،ہیڈ کانسٹیبل،کانسٹیبل،لیڈی کانسٹیبل سمیت رضا کاربھی شامل ہیں جبکہ آرمی اور رینجرز کے چاق وچوبند دستے بھی جلوسوں کے ہمراہ ہوں گے،

تمام جلوسوں کی نگرانی ایس ڈی پی اوکوٹ ادوامجد جاویداور سرکل کے تمام ایس ایچ اوز کریں گے،

اس بارے ایس ڈی پی او کوٹ ادوامجد جاویدنے بتایا کہ تحصیل بھر میں جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئے گئے

جن سے تمام جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی جس کیلئے کنٹرول روم تھانہ کوٹ ادو میں قائم کیا گیا ہے

جبکہ بیرئیرز، خار دار تاریں بھی جلوس کے راستوں پر بچھادی گئی ہیں، دوسری طرف سے کسی نا ممکنہ حالات کے پیش نظرسخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں

اور شہر کو چاروں اطراف سے سیل کر دیا گیا ہے اور بغلی گلیوں میں بھی خار دار تاروں سے رکاوٹ کھڑی کر دی گئی ہے اور شہر میں موجود بسوں اور ویگنوں کے اڈوں کو

عارضی طور پر شہر سے باہر منتقل کر دیا گیا اور اڈوں کو بھی سیل کر دیا گیا،انہوں نے کہا کہ شہر میں داخل ہونے کیلئے4واک تھرو گیٹ بنائے گئے ہیں

جہاں مکمل تلاشی اور سرچنگ کے بعد داخل ہونے دیا جارہا ہے جبکہ جلوسوں میں داخل ہونے کیلئے بھی واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں

جہاں سیکیورٹی کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو کہ سرچنگ اور میٹل ڈیٹیکٹرچیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دیں گے،

انہوں نے بتایا کہ عاشورہ محرم کے جلوسوں کی نگرانی وہ خود کریں گے جبکہ حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور پاک آرمی سمیت پولیس اور رینجرز کے دستے جلوسوں کی نگرانی کریں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) سکندر قیوم سے ملاقات کی اورایم ایم روڈ کے پراجیکٹ کے

حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی اور کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے مذکورہ پراجیکٹ میں چوک سرور شہید بائی پاس کے منصوبے کو بھی شامل کرنے کا

حکم جاری کیا،اس موقع پرانہوں نے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 181 کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے الیکشن میں کئے گئے

وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں،کوٹ ادو میں پاسپورٹ آفس کی منظوری کے بعد کوٹ ادو کی عوام کیلئے دیگر میگا پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے،

انہوں نے کہا کہ چوک سرور شہید کی عوام کے درینہ مطالبہ پرچوک سرور شہید بائی پاس بھی ایم ایم روڈپراجیکٹ میں شامل کرا دیا گیا ہے

جس کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا،وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ وہ عوامی توقعات سے بڑھ کر کام کرنے کا عزم کرتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 81 1میں سوا ارب ر وپے کے روڈوں کے منصوبوں کیلئے رواں سال فنڈ مختص کرادیے گئیہیں جن میں نورشاہ روڈ کی بقیہ سڑک کا کام بھی شامل ہے،

جس سے 17 کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں جن سے عوام کا دیرینہ مطالبہ شیخ عمر روڈ اورپل منہاں کا کام شروع ہو چکا ہے،

پل 64روڈ کی تعمیر سمیت پیر جگی موڑ روڈوں کی تعمیر بھی کرائی جا رہی ہیجبکہ احسان پور میں سیوریج کاکام بھی شروع ہو گیا ہے،

انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کی بجائے کوٹ ادو میں 2سو بیڈ پر مشتمل مدر چائلڈہسپتال بھی بنانے کی تجویز دے دی ہے،

کوٹ ادو میں یونیورسٹی کیمپس کے لیے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہوریا ملتان کیمپس کے لیے وزیر اعظم عمران خان،

وزیر اعلی پنجاب اور چیئرمین ایچ ای سی سے بات ہو چکی ہے اور انشائاللہ جلد ہی کوٹ ادو میں یونیورسٹی کیمپس کام شروع کر دے گا،

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام سے الیکشن میں کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،

کوٹ ادو کو ضلع بنانے کے حوالے سیوزیراعظم عمران خان نے بھی کوٹ ادو کو ضلع بنانے کی ڈائریکشن دے دی ہے

اور کوٹ ادو کو ضلع اور چوک سرور شہید کو تحصیل بنانے پر مزید کام تیز کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے مزید کہاحکومت کی بہتر خارجہ پالیسی کی بدولت ملک جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

خواجہ سراؤں کا تشدد کرنے والے نوجوانوں کو چھوڑنے پر تھانے کے سامنے

  برہنہ ہوکر انوکھا احتجاج کرنے والے خواجہ سراؤں کی مدعیت میں پولیس نے 6نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،رات کو گرفتاری کیلئے چھاپے،

کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی،اس بارے تفصیل کے مطابق پرانی سبزی منڈی کوٹ ادوکے رہائشی خواجہ سرا محمد نازک عرف فدا چوہدری گزشتہ سے پیوستہ شب11بجے اپنے دیگر ساتھیوں خواجہ سرء ا کنول خان،شیزا خان،

زویا خان،مناہل خان،نگین خان اور گڑیا چوہدری کے ہمراہ رکشہ پر سوار براستہ نورشاہ چوک اپنے گھر نزد پرانی سبزی منڈی جا رہے تھے کہ

زراعت والے دفتر کے قریب 3موٹر سائیکلوں پر سوار اوباشوں نقد آباد کے عمر فاروق قریشی نے اپنے5نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ بوتلوں میں بھرے گندے پانی اور گندے انڈوں کا پانی

ان کے اوپر پھینکا اور ان کو گالیاں اور دھمکیاں دیں چھیڑ خوانی پر خواجہ سراؤں کے جسم کے مختلف حصوں پر خراشیں آئیں،لوگوں نے ایک نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا

اور تھانہ میں درخواست بھی دی،پولیس نے کچھ دیر بعد نوجوان کو دیا جس پر 10سے زائد خواجہ سراؤں نے کنول خان کی قیادت میں تھانہ کے باہر آگئے

اور گیٹ کے سامنے تالیاں پیٹ پیٹ اور ڈانس کرکے اپنی شلواریں اور کچھ نے اپنی قمیض اتار دیں، اور برہنہ ہوکر انوکھا احتجاج کیا تھا،

احتجاج سے ٹریفک آمدورفت بھی بندہوگئی تھی، سینکڑوں شہری جمع ہوکر خواجہ سراؤں کے اس انوکھے احتجاج کو دیکھتے رہے تھے،

ایک گھنٹہ کے احتجاج کے بعد ڈی ایس پی کوٹ ادو نے موقع پر پہنچ کر خواجہ سراؤں سے مذاکرات کئے تھے،

بعدازاں رات گئے محمد نازک عرف ندا چوہدری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر485/20زیر دفعہ149-148-506-355عمر فاروق قریشی سمیت

اس کے 5نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کرلیا اور رات گئے

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

معروف دینی درسگاہ جامعۃالشیعہ کوٹ ادو کے مدیر اعلیٰ مولانا محمد اقبال حسین مقصودپوری نے کہا ہے کہ

تمام سادات و شیعہ برادری کی طرف سے تمام اہل سنت برادری،تمام اہلسنت مدارس اور تمام اہلسنت کے مساجد کے پیش نماز کو یوم عاشورہ کے جلوس اور عزاداری میں

شرکت کی دعوت دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ تمام امام بارگاہ کے بانیان امام بارگاہ نبی شاہ سید سجاد حسین شاہ،امام بارگاہ کوٹ ادو شہر سید حسنین شاہ،

امن کمیٹی کوٹ ادو کے تمام ارکان،سید حسنین شاہ،سید سجاد شاہ،عبدالرحمان،چوہدری ممتاز،سید فیاض حسین شاہ،سید ملازم حسین شاہ،اور تمام سادات و شیعہ برادری کی طرف سے

تمام اہل سنت برادری،تمام اہلسنت مدارس اور تمام اہلسنت کے مساجد کے پیش نماز کو یوم عاشورہ کے جلوس اور عزاداری میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں

تاکہ ہم تمام دنیا کو پیغام دے سکیں کہ امام حسین ؑ کی ذات مبارک تمام مسلمانوں کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہیں اور امت وحدت کا ذریعہ ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

عالمی شہرت یافتہ معروف لوک گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، شفااللہ خان روکھڑی کا انتقال اسلام آباد میں دل کا دورہ پڑا

جوکہ جان لیوا ثابت ہوا، شفاء اللہ خان روکھڑی نے سرائیکی فوک کو دنیا بھرمیں متعارف کروایا اور ان کے اسی انداز گائیگی کی بدولت دنیا بھرمیں ان کے پرستاروں کی تعداد موجود ہے

جن میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہاتھا،شفاء اللہ روکھڑی نے سرائیکی گائیکی میں جدت پیداکی جسے دیکھتے ہوئے بہت سارے گلوکاروں نے ان کے انداز کو کاپی کیا

اور اپنا نام بنایاان کا گایا ہوا گانا”پردیسی ڈھولا“ ستی پائی نوں جگایا ماہی ”اج کالا جوڑا پا“کوئی روہی یاد کریندی ہے سانول ول آ توں“ سمیت بے

شمار سرائیکی گیت گا کر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔

About The Author