ٹکرز
ملتان:
دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ الرٹ
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے تمام متعلقہ محکموں کو فلڈ فائٹنگ کے تیار رہنے کا حکم دے دیا
:تمام مشینری کو آپریشنل رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر
سیلاب کی صورت تمام متعلقہ سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر تیار کیا جائے،عامر خٹک
فلڈ ریلیف کیمپس قائم کرنے کے لئے تجویز کئے گئے سکولوں کو اوپن رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر
سکولوں میں بجلی اور پینے کے پانی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے،عامر خٹک
سیلاب آنے کی صورت متاثرین کے کھانے کے انتظامات کا پلان تیار رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر
دریاوں میں پانی کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے،ڈپٹی کمشنر
بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے مکمل انتظامات کئے جائیں،عامر خٹک
ڈپٹی کمشنر کا محکمہ ریونیو،پی ڈی ایم اے،محکمہ انہار،ریسکیو،واسا کے افسران کو تیار رہنے کا حکم
عامر خٹک محمہ لائیو سٹاک،زراعت اور کارپوریشنز کے افسران کو بھی تیار رہنے کی ہدایت
موسلا دھاربارش کے دوران واسا میں ہائی الرٹ جاری
۔سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں میں ہنگامی حالت کا اعلان
، سیوریج ،ڈسپوزل سٹیشنوں کے افسران کو فیلڈمیں پہنچنے کا حکم
روڈز ،میٹرو روٹ سے پانی نکالنے کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت
سیور مینوں کو مین ہول کورز ہٹانے کا حکم
۔تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو بھی فل کپیسٹی پر چلانے کا حکم جاری
لوڈ شیڈنگ کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے،مشتاق احمد خان
،روڈز پر جمع پانی مشینری کے ذریعے ہٹایا جائے، ایم ڈی واسا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ٹکرزملتان:
موسلا دھار بارش کے باوجود ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز ڈیوٹی پر موجود
کمپنی کے ورکرز عزادری کے جلوسوں کے روٹس پر بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے سرگرم
ورکرز سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کی راہ میں کچرا اور مٹی ہٹانے میں مصروف
عزاداری کے جلوسوں کے پیش نظر تمام روٹس صاف کرنے کے ہدایات جاری
المصطفیٰ روڈ،باوا صفرا،شاہ شمس اور علی چوک میں پانی کی نکاسی اور صفائی کی جاری ہے
پانی کی نکاسی تک افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، ایم ڈی واسا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
پولیس حراست سے اغواء کار ملزمہ بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔
ملزمہ فوزیہ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے کچہری اینٹی کرپشن گیٹ سے فرار ہوئی،
تھانہ شاہ شمس پولیس ملزمہ کو ریمانڈ کے لیے کچہری لائی تھی۔
اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس علی گیلانی موقع پر آگئے،
پولیس کی نفری اور اغوا کے مقدمہ کے مدعیہ زاہدہ بی بی کچہری میں ملزمہ کو ڈھونڈتی رہی ،
ملزمہ ایک بجکر 22 منٹ پر اینٹی کرپشن عدالت گیٹ سے فرار ہوئی،
ملزمہ فوزیہ کے خلاف زبیدہ کی 15 سالہ بیٹی مہک کو اغوا کرنے کا الزام ہے
جس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ لڑکی کو اغواء کیا جس پر پولیس نے اغواء اور
زیادتی کا مقدمہ 9 اپریل کو درج کیا تھا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کی
گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان کے جج مسعود ارشد نے چھوٹو گینگ کے خلاف آخری دو کیسز پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا ہے۔
چھوٹو گینگ کے کیسز میں تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔چھوٹو گینگ کے خلاف عدالتی ٹرائل سینٹرل جیل میں جاری تھا۔
چھوٹو گینگ کے خلاف تھانہ صدر ڈی جی خان اور تھانہ بیٹ میر ہزار مظفر گڑھ میں قتل ، اقدام قتل ،
اغوا برائے تاوان سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔ مقدمات میں ملزمان غلام رسول عرف چھوٹو،
خالد عرف خالدی، اسحاق عرف ساقی شامل ہیں۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے موت اور عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے
جس پر وہ جیل میں قید ہیں۔ اور سزا کے خلاف اپیلیں ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ٹریفک ڈائیورشن پلان09محرم الحرام
سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے09 محرم الحرام کے جلوس کے سلسلہ میں ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ممتاز آباد مارکیٹ میں ہمہ قسم کی ٹریفک تمام اطراف سے
صبح سے رات تک بند رہے گی۔ اور یہ ایریا نو پارکنگ زون ہوگا۔ کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک BCG چوک سے چوک شاہ عباس کی طرف نہیں آجا سکے گی۔
ہیوی وہیکلز کے علاوہ باقی ٹریفک BCGچوک سے چوک شاہ عباس اور چونگی نمبر 14 کی طرف متبادل روٹ پر چلے گی۔
عوام الناس سے التماس ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ساتھ تعاون کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں
اور کسی بھی قسم کے ٹریفک پرابلم کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔
PRO
سٹی ٹریفک پولیس، ملتان
28-08-2020
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان،
پنجاب فُوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائیاں
مصالحہ جات،کوکنگ آئل،بیکری مصنوعات ودیگر خوراک کی چیکنگ،07 فوڈ پوائنٹس سربمہر
، 30ہزارلیٹرآئل،10ہزار 400کلوخام مال 7ہزارکلوتیار مصنوعات،750کلوآٹا،20کلو ملاوٹی مصالحےبرآمد
، 1780ساشے گٹکا،540گندے انڈے،36لیٹر ناقص آئل موقع پرتلف
، عمران فوڈززائدالمیعاد فروٹ چاٹ،مصالحہ جات کو دوبارہ پیک کرنے پرسربمہر،ڈی جی فوڈ اتھارٹی
نعمت فوڈز (یونٹ2) پاپڑ کی تیاری میں ناقابل سراغ آئل، زائدالمیعاد اجزاء استعمال کرنے پر سِیل، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بسم اللہ بیکرز بیکری مصنوعات کیلئے گندے اورخراب انڈے استعمال کرنےپرسربمہر،ڈی جی فوڈ اتھارٹی
، ڈرنک کارنرز کو گٹکا فروخت کرنے پر سِیل کیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملتان ،کریانہ سٹورز ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے،چوہوں اور چھپکلیوں کے پائے جانے پر سربمہر، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان اور ڈپٹی کمشنر ملتان محمد عامر خٹک نے محرم الحرام کے سلسلے امام بارگاہ آستانہ لعل شاہ کا وزٹ کیا
: صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ان کے ہمراہ تھے ۔
ایس پی کینٹ ڈویژن معاذ ظفر اور ڈی ایس سرکل کینٹ راؤ طارق پرویز بھی ان کے ہمراہ تھے
سی پی او ملتان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس مکمل طور الرٹ ہے
انہوں نے کہا مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کو پر امن ماحول فراہم کیا جا رہا ہے
امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کیمرے لگا دئے گئے ہیں، سی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں تمام اہم مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے
سی پی او ملتان نے کہا کہ امن برقرار رکھنے کے لئے شہری اور جلوسوں کے منتظمین اپنا کردار ادا کریں
ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے دوران مثالی انتظامات کے لئے پلان پر عمل جاری ہے
انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران انتظامی لحاظ سے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
انہوں نے کہا عزاداری کے جلوسوں کے روٹس پر مرمت کا کام مکمل ہے
انہوں نے کہا میپکو حکام کو عاشورہ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایات دی گئی ہیں
میٹروپولیٹن کارپوریشن روشنی کا متبادل انتظام سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے
صفائی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ واسا جلوسوں کے روٹس پر سیوریج شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ایک میکانزم کے تحت کام کر رہا ہے
صوبائی وزیر توانائی، سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان نے آستانہ لعل شاہ کے منتظمین سے ملاقات کی جن نے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا
ترجمان
ملتان پولیس
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان:
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گزشتہ روزممتاز آباد کی قدیمی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔
معروف عالم دین علامہ فاروق خان سعیدی نے خطبہ جمعہ میں فلسفہ شہادت حسین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پیارے نبی حضرت محمد صلعم کو معلوم تھا کہ ان کے نواسے حضرت حسین کے ساتھ مستقبل میں کیا ہو گا
اسی لیے انہوں نے اپنی حیات میں اللہ تعالی سے امام حسین کو صبر دینے اور اجر دینے کی دعا کی تھی،علامہ فاروق خان سعیدی نے کہا کہ
امام حسین کی شہادت ہمیں ایثار،قربانی اور اسلام کی راہ میں نکلنے کا درس دیتی ہے۔
پاک فوج بارڈر پر قربانیاں دے رہی ہے، یہی رسم شبیری ہے،علامہ فاروق خان سعیدی نے کہا کہ دشمن وطن عزیز میں فرقہ واریت کا بیج بو کر ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے
لیکن علمائے کرام اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ علمائے کرام امن کے قیام کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،
علامہ فاروق خان سعیدی
نے توقع ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائےگی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: ملتان
واسا نے شدید مالی بحران کے باوجود میپکو کو 2کروڑ 11لاکھ روپے کے بجلی کے واجبات کی ادائیگی کردی ہے
منیجنگ ڈائریکٹر واسا مشتاق احمد خان نے گذشتہ روز میپکو ٹیم کو چیک دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ایمرجنسی کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران واسا کی ماہانہ ریکوری کے
اہداف شدید متاثر ہوئے ہیں حالانکہ لاک ڈاؤن کے دوران جب بیشتر ادارے مکمل طور پر بند تھے واسا شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی بنیادی سروسز کی فراہمی کے لئے
فرنٹ لائن پر پیش پیش رہا اور واساملازمین خصوصاً سیورمینوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل بلاتعطل جاری رکھا
اور ماہانہ ریکوری شدید متاثر ہونے کے باوجود میپکو کو بھی ہر ماہ ادائیگی کی جاتی رہی انہوں نے اس موقع پر صارفین سے ایپل کی کہ
واسا اپنی مدد آپ چلنے والا ادارہ ہے جوکہ اپنے تمام تر اخراجات کا انحصار صارفین سے وصول ہونے والی بلوں کی رقوم سے کرتا ہے صارفین بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے
اپنے ذمہ واسا کے واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ فراہمی ونکاسی آب کی سروسز کو
مزید بہتر کیا جاسکے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
منیجنگ ڈائریکٹر واسا مشتاق احمد خان کی ہدایت پر عاشورہ محرم کے خصوصی پلان پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر شہر بھر کے
جلوس روٹس پر انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں انہوں نے رات کے اوقات شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کر کے جلوس روٹس کا جائزہ لیا
اور عزاداران سے ملاقات کی جبکہ شہریوں کو نکاسی آب کی سہولت کی فراہمی،جلوس روٹس پر گٹروں کے ڈھکنوں کی مرمت ،
سیوریج سسٹم کے اوور فلو کے خاتمے اور لائنوں کی صفائی کے لیے آپریشن دن،رات جاری ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ،
شکایات کا فوری ازالہ کرنے میں سرگرم ہیں جمعرات کی شب اور جمعہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ جلوس روٹس،
امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیا اور جلوس روٹس پر درجنوں مین ہولز کی مرمت بھی کی سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے
ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں جاری ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ کے مطابق گلگشت سیوریج سب ڈویژن نے طارق آباد،
زکریا ٹاؤن، ممتاز آبادسیوریج سب ڈویژن کیطرف سے شان چوک،کرم پورہ،شریف پورہ ،اعوان چوک ،ممتاز آباد قاسم پور سب ڈویژن کی طرف سے،
مجتبی کینال گلزیب کالونی ، ولائت آباد سیوریج سب ڈویژن نے سوئی گیس روڈ،پیر کالونی،بی بی پاک دامن،الجیلان روڈ،سورج کنڈ روڈ ،نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے
محلہ پرسوں رام،دولت گیٹ،دہلی گیٹ عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے المصطفی کالونی،غازی آباد،شمس اباد،حسن آباد ،
سورج میانی سب ڈویژن کی طرف سے ٹیناں والی کھوئی، سورج میانی،رسول پور آستانہ لال شاہ حسن پروانہ سب ڈویژن کی طرف سے حرم گیٹ ،سرکلر روڈ کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی
جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں ٹیموں کو محرم الحرام کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق متحرک کرنے
اور زیادہ سے زیادہ مین ہولز کی صفائی اور مرمت کروانے کی ہدایت کی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔ـ
: ملتان
سیوریج نارتھ ڈویژن نے شالیمار کالونی گلی نمبر 15 میں کراؤن فیلیر کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر کے رپورٹ ایم ڈی واسا کو پیش کردی ہے
ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن محمد ساجد کی طرف سے ایم ڈی واسا مشتاق احمد خان کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق شالیمار کالونی گلی
نمبر 15 میں 21 انچ سائز کی سیوریج لائن کے بوسیدہ ہونےکی وجہ سے کراؤن فیلیئر کا واقعہ پیش آیا تھا کراؤن فیلیئر کی مرمت کے دوران مین ہول ٹو مین ہول
سوفٹ کی نئی لائن ڈال دی گئی ہے جس پر ایم ڈی واسا نے بیک فلنگ اور گلی کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان:
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ممتاز آباد آمد
صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے قدیمی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی
:معروف عالم دین علامہ فاروق خان سعیدی نے خطبہ جمعہ میں فلسفہ شہادت حسین پر روشنی ڈالی
پیارے نبی حضرت محمد صلعم کو معلوم تھا کہ ان کے نواسے حضرت حسین کے ساتھ مستقبل میں کیا ہو گا،علامہ فاروق خان سعیدی
پیارے نبی نے اپنی حیات میں اللہ تعالی سے امام حسین کو صبر دینے اور اجر دینے کی دعا کی تھی،علامہ فاروق خان سعیدی
امام حسین کی شہادت ہمیں ایثار،قربانی اور اسلام کی راہ میں نکلنے کا درس دیتی ہے،علامہ فاروق خان سعیدی
پاک فوج بارڈر پر قربانیاں دے رہی ہے، یہی رسم شبیری ہے،علامہ فاروق خان سعیدی
دشمن وطن عزیز میں فرقہ واریت کا بیج بو کر ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے،علامہ فاروق خان سعیدی
علمائے کرام اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے، علامہ فاروق خان سعیدی
علمائے کرام امن کے قیام کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ فاروق خان سعیدی
توقع ہے ضلعی انتظامیہ ضابطہ اخلاق پر مکمل پابندی کرائے گی،علامہ فاروق خان سعیدی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
28دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے الرٹ جاری کردیا ہے
اور تمام متعلقہ محکموں کو فلڈ فائٹنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی طرف سے متعلقہ محکموں کو جاری ہونے والے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ
تمام مشینری کو آپریشنل رکھا جائے،سیلاب کی صورت میں تمام متعلقہ سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر تیار کیا جائے،
فلڈ ریلیف کیمپس قائم کرنے کے لئے تجویز کئے گئے سکولوں کو اوپن رکھا جائے،سکولوں میں بجلی اور پینے کے پانی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے،
عامر خٹک نے کہا کہ سیلاب آنے کی صورت میں متاثرین کے کھانے کے انتظامات کے لئے پلان تیار رکھا جائے،دریاوں میں پانی کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے،
بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے مکمل انتظامات کئے جائیں،
ڈپٹی کمشنر نےمحکمہ ریونیو،پی ڈی ایم اے،محکمہ انہار،ریسکیو،واسا کے افسران کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی
انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک،زراعت اور کارپوریشنز کے افسران کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان کی ہدایت پر میپکو ملتان سرکل انتظامیہ نے لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ٹی اینڈ پی/پی پی ای آئٹمز جاری کردئیے ہیں
اور سرکل کے تمام ایکسین کو احکامات دئیے ہیں کہ سٹورز سے ٹی اینڈ پی/پی پی ای حاصل کرکے سب ڈویژنوں میں لائن سٹاف کو فراہم کی جائے
اور انہیں پابند کیاجائے کہ سیفٹی پالیسی پر مکمل عملدرآمد کرکے ٹرانسفارمرز اور لائنوں پر کام کیاجائے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر میپکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے
لائن سٹاف کے لئے18چارج ہونے والی ٹارچ، 36ہینڈلائنز، 12چین پُلی،24ریچٹ لیور، 48سیفٹی بیلٹس، 96سکریوڈرائیور، 1200گلوز، 48رینچ،
240سائیڈ کٹنگ پلائرز، 24بولٹ کٹرز، 480سیفٹی ہیٹس، 480فیز ٹیسٹرز،
192لائف سیونگ چین، 240لائن مین چھری، 24گراؤنڈ سیٹس اور 120پلنگ گرپس جاری کی ہیں اور لائن سٹاف کو انکا بھرپور استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 118بجلی چور پکڑ لئے۔
ایک لاکھ24ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر20 لاکھ45ہزار روپے جرمانہ عائد۔
27اگست 2020ء کو ملتان سرکل میں 19گھریلواورکمرشل صارفین کو23802یونٹس چوری کرنے پر376395روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔
ڈی جی خان سرکل میں 22 گھریلوصارفین کو23343یونٹس چوری کرنے پر323101 روپے جرمانہ،
وہاڑی سرکل میں 12گھریلوصارفین کو18114یونٹس چوری کرنے پر340172روپے جرمانہ،
بہاولپور سرکل میں 9 گھریلوصارفین کو11299یونٹس چوری کرنے پر216395روپے،
ساہیوال میں 24گھریلواورکمرشل صارفین کو21450 یونٹس چوری کرنے پر356145روپے جرمانہ،
رحیم یار خان میں 13 گھریلو صارفین کو10287یونٹس چوری کرنے پر168500روپے جرمانہ،
مظفرگڑھ میں 16 گھریلوصارفین کو9905یونٹس چوری کرنے پر143467روپے جرمانہ،
خانیوال میں 3 گھریلو صارفین کو6016یونٹس چوری کرنے پر121036 روپے جرمانہ
عائدکیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے میپکو ریجن کے تمام سب ڈویژنل آفیسرز کو9اور10محرم الحرام کے جلوسوں کے ہمراہ ڈیوٹیاں سرانجام دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
انہوں نے 9آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ سرکل کنٹرول رومز میں عاشورہ پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی مانیٹرنگ کی جائے اوردرج ہونے والی
شکایات کے فوری ازالے کے لئے تینوں شفٹوں میں سٹاف کو الرٹ رکھاجائے۔ ٹرانسفارمرز ٹرالیاں اور شکایات مراکز کی گاڑیاں تیار حالت میں رکھی جائیں تاکہ
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طورپر بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ
9اور10محرم الحرام کو میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم ریجنل کنٹرول روم میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیاجائیگا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر گزشتہ روز سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور اور ایس ڈی اوز نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا۔
ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن محمد اسلم طاہر نے سورج میانی اور ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن محمد جنید نے اندرون شہر میں بجلی تنصیبات کی چیکنگ کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
میپکوترجمان کے مطابق یکم ستمبر 2020ء کو ریجن کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، تاروں اورکھمبوں کی تبدیلی ومنتقلی،
گرڈاسٹیشنوں کی سالانہ وششماہی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں بند رہے گی اس بند ش سے بہاولپور سرکل کے 11KVقطب پور، سٹی نورپیر،
ماڈل ٹاؤن، سٹی دنیاپور، ٹھٹھہ اور علی شیر فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک، 11KVلائل پور، حویلی ناصر خان، راجہ پور، سٹیI، شہیداں والا، گیلے وال، 53/M
، ڈی ایچ کیو، جیل، بے نظیر، ایشیاء فیڈز اور دھنوٹ فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک،
11KVبغداد اور دربار محل فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک،
وہاڑی سرکل کے 11KVسٹی3، سٹی5فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 11KVغازی عباس فیڈر سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک،
بہاولنگر سرکل کے 11KVمحمد نگر اورقریش فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،
رحیم یار خان سرکل کے 11KVباغ و بہار، گھمن والا اور جانگی فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،
ڈی جی خان سرکل کے 11KVاٹامکIاورشادن لُنڈسٹی فیڈر زسے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے نو بجے صبح تک، 11KVحاجی پور،
جپسم، ناری، نظام آباد اور شاہ سلیمان فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے چار بجے سہ پہر تک، 11KVکوٹ ہیبت، شاکر ٹاؤن، کالج روڈI
، نورنگ آباد، سول لائنزI، ڈی ایچ کیو Iاور ایکسپریس ہسپتال فیڈرز سے سات بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک، ساہیوال سرکل کے 11KVسیکشن 67، عارف شہید،
سٹی عارفوالہ، چک117/EB، بوریوالہ روڈ، نیوفیکٹری، اولڈ فیکٹری، ٹرخنی، قلندرشاہ اور نواباں والا فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، 11KVشوق الہیٰ فیڈر سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،
خانیوال سرکل کے 11KVمحسن وال فیڈر سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، مظفرگڑھ سرکل کے 11KVسن ریز ٹیکسٹائل ملز،
حسنین ٹیکسٹائل ملز یونٹ 3، فضل کلاتھ ملز یونٹ 1، مشال ثانیہ، ٹکہ ہسپتال، راجب طیب اردوان یونٹ1،2، ٹیوب ویل 3،
انڈسٹریل مدینہ ا،کے بی ایس ور مرادآباد فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو نصر حیات میکن نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے
میپکو فاضل پور سب ڈویژن ڈی جی خان کے ہیڈ کلرک محمد اصغر کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ کمی کردی ہے
ریونیو آفس سٹی ڈویژن ملتان کے کمرشل اسسٹنٹ ضیاء القمر اور سابق سب ڈویژنل کلرک پاورہاؤس سب ڈویژن پاکپتن شوکت علی کو تنبیہ کی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولپور سرکل عبدالکریم جمالی نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
شکایات سنٹرز میں تعینات عملہ صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئے اور آن لائن درج ہونے والی شکایات کا مکمل ریکارڈ رجسٹر میں درج کرے۔
درج ہونے والی شکایات کا فوری طورپر ازالہ کروایاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ سب ڈویژن کے شکایات سنٹر کی چیکنگ کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی بحالی کی شکایات پر لائن سٹاف کو فیلڈ میں بھیجنے سے پہلے ٹی اینڈ پی کی چیکنگ کی جائے
اور لائن سٹاف سیفٹی پالیسی پر عملدرآمدکرتے ہوئے ٹرانسفارمرز، پولز اور لائنوں پر کام کرے۔
لائن سٹاف اپنی قیمتی جان کا تحفظ پہلے یقینی بنائے اور جلد بازی کی بجائے احتیاط سے کام کرے۔
انہوں نے ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے ایکسین اور ایس ڈی اوزکو ہدایت کی کہ وہ روزانہ شکایات سنٹر کی چیکنگ کریں اور عملہ کی کارکردگی بھی چیک کی جائے۔
نااہلی اور فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات /بقایاجات وصولی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے سرکل ٹریننگ سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایکسین ماڈل ٹاؤن ڈویژن بہاولپور خواجہ نیازاحمد، ایس ڈی او ملک محمد اکرم اور دیگر بھی موجودتھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انورنے سرکل کے زیر انتظام سب ڈویژنوں میں خراب اور جلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے 1361سنگل فیز میٹرز جاری کردئیے ہیں
اور تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر فیلڈ سٹور ملتان سے
سنگل فیز میٹرز حاصل کریں اورسی پی90کے تحت خراب ہونے والے میٹروں کی جگہ نصب کئے جائیں۔
میپکو کینٹ ڈویژن کو 129، ممتازآبادڈویژن کو 265، سٹی ڈویژن کو 130،
شجاع آبادڈویژن کو 356، موسیٰ پاک ڈویژن کو 204اور شاہ رکن عالم ڈویژن کو 257میٹرز جاری کئے گئے ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
ملتان
عدالتی حکم کے باوجود پولیس تھانہ مخدوم رشید کی جانب سے شہری کو مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دینے کا معاملہ، متاثرہ شخص ضلع کچہری پہنچ گیا۔
قیصر ندیم نے اپنے کونسل تنویر عالم ہاشمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمد لقمان نامی شخص کے خلاف بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج کرایا تھا
جس پر ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ منیر احمد سلیمی نے 2 ستمبر کو سماعت مقرر کررکھی ہے۔
دوسری جانب مزکورہ ملزم سیاسی طور پر بااثر جو اسکے لاکھوں روپے ہڑپ کرچکا ہے اور پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت عدالت میں بھی درخواست دائر کرچکا ہے
جو وکلاء دلائل اور میرٹ پر ہر بار خارج ہی ہوئی تھیں اب ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید تنویر مبینہ طور پر بااثر شخص کی وجہ سے ہراساں کررہا ہے
اور صلح کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے بصورت دیگر مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جو کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور توہین ہے۔
ہراساں کرنے کی وجہ سے عدالت عالیہ میں بھی آر پی او ملتان کو فریق بناتے ہوئے درخواست دائر کردی گئی ہے
جو سوموار کو عدالت عالیہ میں سماعت ہوگی۔ وہ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتا ہے کہ
ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید کو غیر جانبدار رہنے اور قانون کے تقاضے ہورا کرنے کی ہدایت کی جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان:
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سٹاف کی 9 اور 10 محرم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
سی ای او عبدالطیف خان نے آپریشنل،ورکشاپ اور شکایات سیل کے سٹاف کی چھٹی کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
منیجر آپریشنز کو ہفتہ اور اتوار کو سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
مذکورہ سٹاف متبادل کے طور پر سوموار کو چھٹی کر سکے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان:
دولت گیٹ،شاہ گردیز،بی بی پاک دامن،اور ممتاز آباد میں بھی صفائی کا عمل تیز کر دیا گیا
اندرون شہر گلیوں میں لائم لائنگ بھی مکمل
پلیوں،نالیوں اور ڈرینز کے اطراف میں فینائل کا چھڑکاو بھی کیا جارہا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
کورٹ احاطہ عدالت سے اغواء کار خاتون ملزمہ کے فرار ہونے کا معاملہ، غفلت برتنے والے تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
تاہم کوئی پولیس اہلکار گرفتار نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز اغوا کار ملزمہ فرار ہوئی تو پولیس اہلکاروں کی ضلع کچہری میں دوڑیں لگ گئی تھیں،
مقدمہ کے تفتیشی اور دو کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
نوجوان لڑکی کو اغوا کرنے والی ملزمہ فوزیہ گزشتہ روز کچہری سے بھاگ نکلی تھی،
ملزمہ نے عدالت کے باہر کھڑے پولیس اہلکاروں کو چکما دیا اور رفو چکر ہوگئی۔
ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس علی گیلانی نے مقدمہ درج کرایا،
مقدمہ ملزمان اے ایس آئی سلیم عباس ،
کانسٹیبل اختر اور لیڈی کانسٹیبل نگینہ کے خلاف درج کیا گیا،
ملزمان کے خلاف 223, 224 ت پ اور 155 سی پولیس آرڈر کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملزمہ کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
جبکہ مقدمہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ـ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان
ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24گھنٹوں میں 176 ایمرجنسیز میں 227 لوگوں کو ریسکیو کیا
ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 174 جبکہ شجاع آباد میں 01 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی
جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 78 ہے 77 حادثات ملتان میں
جبکہ 01حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے ان حادثات میں مجموعی طور پر 79 لوگوں کوریسکیور کیا گیا
جن میں سے 38 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 21 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا
شجاع آباد میں آج کے دن 01 حادثات رونما ہوئے
ملتان میں 61 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 62 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا
جن میں سے 39 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 22 مریضوں کو نشترھسپتال شفٹ کیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
ملتان
آج کے دن ریسکیو 1122 ملتان نے 112 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 109 ملتان شہر
میں جبکہ 04 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئیں
میڈیکل کی ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 113 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا
39 کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 65 کو نشترھسپتال اور ملتان کے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا
میں 14 کرائم ایمرجنسی اور 16 متفرق ایمرجنسیز میں رسپانس کیا –
ریسکیو 1122 ملتان نے آج کے دن 118 مردوں کو جبکہ 63 خواتین کوریسکیو کیا —
ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے آج کے دن 44 ایمرجنسیز پر رسپانس۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ