کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ یوم عاشورہمیں اس
عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے دین کی حفاظت و حرمت کے لیے معرکہ کربلا میں پیش کی،
واقعہ کربلا ہمیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کی خاطر ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، استقامت حق کا حصول ہی وہ مشن ہے
جس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کا دِن ہمیں نواسہ رسولؐ اور جگر گوشہ بتولؓ کے عظیم افکار و اعمال کی یاد دلاتا ہے، حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے
حضرت امام حسین ؓ نے اپنی لازوال قربانی سے یہ ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا ہے
ثابت قدمی اور استقامت کی یہی مثال ہمارے لیے مشعل راہ ہے،محمد ذیشان گورمانی نے مزید کہا کہ وطن عزیز کے حالات کو دیکھتے ہوئے آج ہمیں
متحد و منظم ہونے اور ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے تاکہ
جہاں ہم دشمنان ملک و ملت کے ناپاک عزائم کو شکست دے سکیں وہاں ملک و قوم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھانے میں ثابت قدم رہ سکیں،
یہی وقت کی ضرورت ہے اور اسی میں ہم سب کی بقا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
ڈی ایس پی کوٹ ادو امجد جاوید کا میونسپل کمیٹی لائٹ انسپکٹر کے ہمراہ محرم الحرام روٹس کا معائنہ،لائٹنگ اور صفائی کا کام ذمہ داری سے کیا جائے،
محرم الحرام کے روٹس پر مزید صفائی کرائی جائے اور پانی کا چھنڑ کاؤ باقاعدگی سے کرایا جائے،ڈی ایس پی امجد جاویدکی لائٹنگ وانفورسٹمنٹ انسپکٹر انچارج عبدالرحمن کوہدایت،
اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی کوٹ ادو امجد جاوید نے لائٹنگ وانفورسٹمنٹ انسپکٹر انچارج عبدالرحمن کے ہمراہ محرم الحرام روٹس کا وزٹ کیا،
جہاں پر انہوں نے محرم روٹس پر لائٹننگ،ورکس اور صفائی کو چیک کیا،اس موقع پر ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم کھوسہ،
ریڈر ڈی ایس پی نعیم خان گرمانی ودیگر بھی ہمراہ تھے،اس موقع پر ڈی ایس پی کوٹ ادو امجد جاوید نے میونسپل کمیٹی کوٹ ادوکے لائٹنگ وانفورسٹمنٹ انسپکٹر انچارج عبدالرحمن کوہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
محرم الحرام کے روٹس پر مزید صفائی کرائی جائے اور پانی کا چھنڑ کاؤ باقاعدگی سے کرایا جائے اور ماتمی جلوس کے راستوں پر مکمل طور پر صفائی صبح وشام 2دفعہ کرانے کا پابند کیا جائے،
اس موقع پر اس موقع لائٹنگ وانفورسٹمنٹ انسپکٹر انچارج عبدالرحمن نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ اور چیف افیسرسید سلیم بخاری کی
ہدایت پر محرم الحرام کے روٹس پر میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی طرف سے لائنٹگ،
ورکس اور صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے میونسپل کمیٹی کوٹ ادومحرم روٹس پر اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہے(تصوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
جمعیت طلبا اسلام تحصیل کوٹ ادو کا اہم اجلاس صدر بار محمد ارشد صدیقی ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ منعقد ہوا،
اجلاس کی زیر نگرانی محمد شیر زمان ضلعی صدر جمعیت طلبا اسلام مظفرگڑھ اور اجلاس کی صدارت حافظ ضیاالحق میرانی نے کی، اجلاس کے مہمان خصوصی انجینئر راؤ ساجد شمس نائب صدر جمعیت طلبا اسلام پنجاب اور قاسم صدیقی ناظم مالیات جمعیت طلبا اسلام تھے،
اجلاس کی کاروائی جنرل سیکرٹری خلیل کھوسہ نے تلاوت قرآن پاک سے شروع کی، اجلاس میں اہم ایجنڈے پر دوستوں سے رائے لی گئی،
مری طلبا کنونشن کی تیاری کے سلسلہ میں کوٹ ادو میں کنونشن کروانے کا اعلان، تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جا? گا،
ایجنڈمیں مری اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے جانیوالے دوستوں کو تیار کر نے کے حوالے سے مشاورت کی گئی
اورسوشل میڈیا ٹیم کو متحرک کرنے پر دوستوں نے مختلف آرا دی اور جمعیت طلبا اسلام کوٹ ادو کے صدر ضیاالحق میرانی نے کچھ قرارداد پیش کی، حکومت سے مطالبہ کیا گیا
خالد فیصل کو رہا کیا جا ئیاور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو گورنمنٹ اپنے طریقے سے سمجھائے،
اس موقع پر انجنئیر راؤ ساجد شمس نائب صدر جمعیت طلبا اسلام پنجاب نے اجلاس میں شریک شرکاء سے تربیتی گفتگو کی اور مری پروگرام کے حوالے سے بریف کیا,
اجلاس میں مہر سہیل جانگلہ،محمد ابوبکر،محمدزین،محمد رضاالرحمن،محمد عبداللہ گرمانی،محمد فاروق،
محمد یاسین،محمد حسنین،محمد ارشد، محمد دانیال،محمد ارسلان،محمد حزیفہ،محمد خلیل،سجادخان،ارشدبھٹہ،ابراہیم اور دیگر
ساتھوں نے شرکت کی اور اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی کے لئے دعامانگی گئی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔۔۔۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
والدہ کی برسی پر جانے والی بیوی پر شوہر کا ساتھیوں کے ہمراہ وحشیانہ تشدد،کانوں سے بالیاں بھی کھینچ لیں،رسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کر دیا،
رات بھر خاتون کمرہ میں بند رہیں،15 کی کال پر پولیس نے خاتون کو آزاد کرایا،پولیس کارروائی نہ ہونے پر متاثرہ خاتون شوہر کے خلاف عدالت جا پہنچی،
عدالت کے حکم پر پولیس نے شوہر سمیت ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اس بار یتفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ
موضع چوہدری کے رہائشی سید عبدالرحمن شاہ کی بیٹی نسرین بی بی کی شادی سید فخر عباس سے ہوئی تھی جو کہ اکثر اوقات بیوی پر تشدد کرتا تھا،
22 جولائی کے روز نسرین بی بی اپنے والدین کے گھر والد کی برسی پر گئی جس پر خاوند فخر عباس نے بار بار موبائل فون کرکے فوری گھر آنے کا کہا اور نہ آنے پر
اسے طلاق اور قتل کی دھمکیاں دیں جس پر نسیم بی بی واپس گھر آئیں توفخرعباس نے اپنے دیگر ساتھیوں غضنفرعباس اور اس کی بیوی مختیار بی بی کے ہمراہ اسے قابو کر لیا،
خوب تشدد کے بعد اس کے کانوں سے ایک تولہ طلائی بالیاں کھینچ لیں اور ڈنڈوں سے اس پر تشدد کیا تشدد سے اس کے کان کے پردے کو بھی نقصان پہنچا،
جب کہ گلا دبا کر قتل کی کوشش بھی کرتا رہا،بعد ازاں ساتھیوں سے مل کر اسے رسیوں سے باندھ کر کمرہ میں بند کر دیا، رات اور کمرہ میں محبوس رہنے والی
نسرین بی بی کو 15کی کال پر سب انسپکٹر سجاد احمد نے اسے ملزمان سے آزاد کرایا،ڈاکٹ جاری ہونے کے باوجود پولیس نے متاثرہ خاتون کی کوئی کاروائی نہ کی
جس پرنسرین بی بی خاوندفخر عباس اور اس کے ساتھیوں سمیت پولیس کے خلاف عدالت پہنچ گئی،
پولیس کوٹ ادو نے عدالت کے حکم پر نسرین بی بی کی مدعیت میں خاوند فخر عباس سمیت
اس کے ساتھیوں کے خلاف481/20 زیر دفعہ 342 درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
مہمانوں نے میزبان کی ہمشیرہ اغوا ء کرلی،نقدی طلائی زیورات بھی ساتھ لے
گئے، شوگر ملز کے ملازمین کی مل کے گیٹ سے موٹر سائیکل چوری، گھر میں موٹر سائیکل چوری کرنے کے لیے آنے والے گھر والوں کے جاگنے پر فرار،صدربار کے دفتر
سے مشاورت کے لیے آنے والے قیمتی موبائل فون اور لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے،
گلیوں میں آنے سے منع کرنے پر مسلح اوباشوں کا طالب علم پر تشدد،موبائل فون اور نقدی لے کر فرار،فراڈیوں نے لاکھوں دھار لے کر بدلے میں جعلی تھمادیئے،
قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بھی پکڑا گیا،آلہ قتل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے،
اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع ٹھٹھی حسن والی کے رہائشی محمد واجد مشوری کے گھر منڈی بہاؤالدین کے رہائشی شکیل احمد اپنی
ہمشیرہ طاہرہ بی بی اور بھائی نصیر احمد کے ہمراہ مہمان بن کر آئے،رات کو کھانا کھانے کے بعد تمام گھر والے سو گئے،
صبح بیدار ہوئے تو مہمانوں سمیت واجد کی ہمشیرہ فرزانہ بی بی گھر سے طلائی زیورات2تولہ اور50ہزار نقدی بھی غائب تھی
جسے مہمان اٹھا کر فرار ہو گئے، تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی نائچ کے رہائشی شیخو شوگر ملز کے ملازمین سجاد حسین کا شوگر ملز کے باہر کھڑا موٹر سائیکل نامعلوم چور
اٹھا کر لے گئے،تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع کھر شرقی میں مشتاق گشکوری کے گھر رات کی تاریکی میں اجمل سہو،
سرفراز سہو ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اس کے گھر موٹر سائیکل چوری اٹھا کر جا رہے تھے کہ گھروالوں کے جاگنے پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے،
صدر بار کونسل کوٹ ادو محمد ارشد صدیقی کے پاس گزشتہ روز اس کے ڈیرہ پر ملازم حسین لاڑ 3 بیٹے سلیم شہزاد،
زبیر شہزاد اور نعیم شہزاد قانونی مشاورت کے لیے آئے،نماز عشاء کا ٹائم ہونے پرارشد صدیقی نماز پڑھنے چلا گیا اور اپنا قیمتی موبائل فون وہیں بھول گیا،
نماز پڑھ کر واپس آیا تو تینوں بھائی غائب تھے پڑتال پر قیمتی موبائل فون اور لیپ ٹاپ کل مالیتی 75ہزار غائب تھے جنھیں وہ چوری اٹھا کر لے گئے،
پولیس کوٹ ادونے صدر بار محمد ارشد صدیقی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 480 /20 زیر دفعہ 380 درج کرلیا،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14ایف کے رہائشی عدنان
عرف عرف ببلی گرواہ گلی میں آوارہ گھومتا تھا جسے طالب علم احسن عبداللہ بزدارنے برا بھلا کہا جس کا عدنان نے برا منایا،
گزشتہ روز احسن عبداللہ بزدار مارکیٹ کمیٹی کے دفتر کے قریب ہوٹل پر آیا ہوا تھا کہ اسی اثنا میں عدنان اپنے دیگر ساتھیوں محمد علی،
محمد زمان، محمد شہباز اور 2 نامعلوم کے ہمراہ مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے اور احسن عبداللہ بزدار کو زخمی کر کے اس کا قیمتی موبائل فون اور19 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے،
تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 9 اتفاق کالونی کے رمضان بھٹہ سے اس کے دوست ٹھیکیدارمعظم رند نے8 لاکھ ادھار لے کر بدلے میں جعلی چیک،
نور شاہ تلائی چندھرڑکے محمد اجمل چانڈیہ سے اس کے تعلقدار جاوید اقبال گشکوری نے 10 لاکھ ادھار لے کر جعلی چیک اور تھانہ چوک سرور شہید کے زین العابدین سے
چک نمبر 595 ٹی ڈی اے کے پرویز خان چانڈیہ نے 2لاکھ 30ہزار ادھارے لے کر بدلے میں جعلی چیک تھمادیے،
پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت
قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری خالدحسین بھرانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا،
پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ