وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے شہر میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے پانی کی نکاسی کی را ہ میں رکاوٹ بننے والی تعمیرات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
یوسف گوٹھ میں متاثرین سے ملے اور یار محمد گوٹھ میں مکینوں سے ملیر ندی میں تجاوزات قائم کرنے پر شکایت بھی کردی۔
گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے بعد کراچی ڈوبا
تو آج وزیراعلی سندھ کو شہر کا جائزہ لینے کا خیال آ ہی گیا۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نرسری پہنچے،، جو گزشتہ روز دریا کا منظر پیش کررہا تھا۔
انہیں بتایا گیا کہ نرسری پر شارع فیصل سے برساتی پانی کی نکاسی ہوچکی
لیکن دوسری سائیڈ پر گلی میں پانی موجود ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ وہ کونسی عمارتیں ہیں جن کی تعمیر سے نکاسی میں مشکلات ہیں۔
ماسٹر پلان کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔
وزیراعلی سندھ کو حکام نے بتایا کہ ڈرگ روڈ انڈر پاس سے جلد پانی کی نکاسی ہوجائے گی۔
وزیراعلی نے ملیر ندی سے پانی کے بہائو کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے ماروی گوٹھ میں سکھن اور ملیر ندی کے اطراف سے نکالے گئے لوگوں کے لئے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
یار محمد گوٹھ کے دورےمیں وزیر اعلیٰ نے علاقہ مکینوں سے شکایت کی کہ آغا ٹاون کے نام پر ملیر ندی میں تجاوزات سے پورا شہر ڈوب گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ یوسف گوٹھ بھی گئے اور وہاں امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،