دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

طوفانی بارش سے شہر قائد کا حلیہ تباہ

کراچی میں مون سون بارشوں کے سلسلے کے دوران مختلف حادثات میں اب تک تیس افراد کی جان جاچکی ہے

کراچی میں مون سون بارشوں کے چھٹے دھواں دھار سلسلے کے دوران مختلف حادثات میں اب تک تیس افراد کی جان جاچکی ہے۔

صرف گزشتہ روز اٹھارہ اموات ہوئیں۔

طوفانی بارش نے شہر قائد کا حلیہ ہی نہیں بگاڑا

مختلف حادثات میں کئی قیمتیں جانیں بھی چلی گئیں۔

گلستان جوہر میں دیوار گرنے سے تین خواتین اور چار بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے نالے میں ڈوب کر ایک شخص کی جان چلی گئی۔

شاہ فیصل کالونی اور گلشن معمار میں دو نوجوان اور ٹیپو سلطان میں خاتون ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

ڈیفنس اور پاک کالونی میں پانی سے دو افراد کی ڈوبی ہوئی لاشیں ملیں۔

جھیل پارک کےقریب دیوارگرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی۔

چھت سے گر کر ابراہیم حیدری میں خاتون اور رام سوامی میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

فیروزآبادمیں موٹرسائیکل سلپ ہونےسےنوجوان چل بسا۔

جام صادق پل کےقریب سے مبین نامی شخص کی لاش ملی۔

سکھن کےقریب کرنٹ لگنےسے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

About The Author