دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں طوفانی بارش کے بعد مختلف علاقے جزیرے بن گئے

جمعہ گوٹھ سے مدرسے کے طلبہ اور نیا ناظم آباد کے مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالا گیا

کراچی میں طوفانی بارش کے بعد مختلف علاقے جزیرے بن گئے۔

جمعہ گوٹھ سے مدرسے کے طلبہ اور نیا ناظم آباد کے مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالا گیا۔

کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں بارش کے باعث پورا علاقہ تالاب کا منظر پیش کررہا

اور متعدد افراد گھروں میں محصور ہوگئے ۔

گاڑیاں جواب دے گئیں ،،تو ایدھی کے رضاکاروں نے کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

جمعہ گوٹھ مائی گاڑی کے قریب مدرسے میں تیس کے قریب طلبہ پھنس گئے

جنہیں کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

سیلابی ریلے کے باعث تین گوٹھوں میں اب بھی کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

اللہ بخش گوٹھ، غنی گوٹھ اور جمعہ گوٹھ میں پھنسے خاندانوں کو نکالنے کے لئے امدادی کام جاری ہے۔

About The Author