اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انڈونیشیا میں مُردوں کو سجانے کا تہوار آن پہنچا

مقامی لوگوں کا عقیدہ ہے کہ مرنے والے جسمانی طور پر تو یہاں نہیں، لیکن روحانی طور پر موجود ہوتے ہیں۔

انڈونیشیا میں مُردوں کو سجانے کا تہوار آن پہنچا۔

جزیرے سیلویسی کے علاقے توراجا کی روایت کے مطابق پر سال اگست کے مہینے میں لوگ اہلخانہ کے ساتھ اپنے پیاروں کی قبروں پر جاتے ہیں،

ان کی باقیات نکال کر صفائی کرکے نئے کپڑے پہناتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا عقیدہ ہے کہ مرنے والے جسمانی طور پر تو یہاں نہیں،

لیکن روحانی طور پر موجود ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والے کی پہلے ممی بنائی جاتی ہے

اور پھر کئی ماہ کے بعد آخری رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ انوکھے تہوار میں مرنے والے کے رشتے دار مردوں سے باتیں کرتے ہیں،

تصویریں بنواتے ہیں، کھانے پینے کی اشیا پیش کرتے اور گھریلو مسائل پر بات چیت کچھ اس طرح کرتے ہیں جیسے وہ زندہ ہوں۔

%d bloggers like this: