نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر 04 محرم الحرام کو بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے

ضلع بھر میں 04 محرم الحرام کو دن اور رات میں کل 102 مجالس جبکہ 10 جلوس برآمد ہوں گی۔مجالس میں اے کیٹیگری 14،

بی کیٹیگری 51 اور سی کیٹیگری کی 37 مجالس منعقد ہوں گی جبکہ اسی طرح بی کیٹیگری 05 اور سی کیٹیگری کے 05 جلوس بھی نکالے جائیں گے۔

مجالس ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر SOP پر عمل درآمد کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔جبکہ ضلع بھر میں تمام مجالس کی مانیٹرنگ کر کے

عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلع میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں 0649260113 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈاتھارٹی ملاوٹی،غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے سرگرم،دودھ،سوڈاواٹر،کوکنگ آئل ودیگراشیاء کی چیکنگ پر 4فوڈپوائنٹس سِیل کر دئیے،

260لیٹرملاوٹی دودھ، 87 لیٹرسوڈاواٹر، 15 لیٹررینسڈآئل،18کلومضراشیاء موقع پر تلف کر دیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں حافظ دودھ پوائنٹ ٹیسٹ رپورٹ میں ملاوٹ،

کم ایل آر پائے جانے پرسِیل کر دیا گیا اسی طرح لیہ سے عثمان کریانہ،بہاولنگر سے نیومسافی واٹر،

راجن پور سے منور پیالہ ہوٹل لائسنس فیس ادا نہ کرنے پرسربمہر کر دئیے گئے عرفان میمن نے مزید بتایا کہ

فوڈ سیفٹی ٹیمزنے124 فوڈپوائنٹ کی چیکنگ کی جس میں 113کوبہتری نوٹسز،16یونٹس کو 81,500کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ خالص و معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن ہے۔اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب حکومت کے ترجمان الحاج اللہ بخش خان کورائی، متحدہ مجلس عمل ضلع ڈیرہ غازیخان کے صدرمولاناقاری جمال عبدالناصر،شیعہ علماء کونسل کے

سید ندیم حیدر نقوی، حافظ احمد حسن ورک ایڈوکیٹ، صوفی نذر حسین، مسلم شاہ ،کرم حسین زرگرو دیگر نے شہر بھر کےضلعی مجالس کا دورہ کے

موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےکہاکہ اہل تشیع برادری کوحکومت پنجاب کے ضابطہ اخلاق پر مکمل پابندی کرنی ہوگی

اوقات لائسنس کے مطابق روٹس کی پابندی، علماء اور ذاکرین کو اپنے خطاب میں دل آزار گفتگو سےمکمل پرہیز لازمی کرنے سےشہر کے امن کی ضمانت دی جاسکتی ہے

انہوں نے مزید کہاکہ ڈی سی طاہر فاروق ضلعی انتظامیہ ڈی پی اواختر فاروق کے ساتھ پولیس انتظامیہ کے شاندار انتظامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اپنے مسلک کو چھوڑو مت کسی کے مسلک کو چھیڑونہیں پر ہر پاکستانی کو سختی سے عمل کرنا چاھیئے

تاکہ ملک امن کاگہوارہ بن سکے اسی طرح مشکوک سرگرمی دہشت گردی ہے محب وطن ہر پاکستانی اپنے اردگرد چاک وچوبند نگاہ رکھے

تاکہ ملک دشمن اسلام کے غدار دہشت گردوں کے عزائم خاک کوخاک میں ملادیں انہوں نے کہاکہ

پہلی مرتبہ محرم الحرام کے موقع پر شہر کے تمام روڈ کی ٹریفک رواں دواں ہے

شاندار سیکورٹی انتظامات پر ڈی سی طاہر فاروق ڈی پی او اختر فاروق اور انکی پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں محرم الحرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق ،

ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان،ملک منور ثاقب اور دیگر موجود تھے.

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے محرم الحرام کے انتظامات کی نگرانی کیلئے ذمہ داری دی ہے۔

بہترین انتظامات کیلئے محرم الحرام کے دوران تمام محکمے ملکر کام کریں۔روٹس کی صفائی،مجالس اور جلوسوں میں قواعد و ضوابط کی پاسداری کرائی جائے۔

محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کی نگرانی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ محرم الحرام کے انتظامات کیلئے افسران کی ذمہ داریاں لگائی گئی ہیں۔

حساس مجالس اور جلوسوں کے مقامات پرریسکیو1122،ہیلتھ،کارپوریشن اور تمام متعلقہ محکموں کے کیمپس قائم کردئیے۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں تاجروں کی مشاورت سے اشیائے خوردونوش کے نرخ از سر نو متعین کر دیئے گئے ہیں.

ڈپٹی کمشنرطاہر فاروق نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق نرخ فوری طور پر نافذ العمل ہو ں گے.

ناجائز منافع خوری،ملاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. دکاندار نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں گے

اور سرکاری نرخ کے مطابق اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی. عوام کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن اور شکایت سیل قائم کر کے نمبرز کی تشہیر کر دی گئی ہے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جن اشیاء کے نرخ از سر نو متعین کیے ان میں 20کلو آٹے کا تھیلا 860روپے، دس کلو آٹے کا تھیلا 430روپے میں فروخت ہو گا.

دال چنا موٹی 115روپے فی کلو، دال چنا باریک 110روپے، دال مسور موٹی 125روپے اور باریک 140روپے، دال ماش دھلی چمن 220 روپے اور برما 190روپے، دال مونگ دھلی 200روپے، چنا سفید موٹا 110روپے، چنا سفید باریک 90روپے، بیسن 115روپے،

چاول کرنل کچی اور پکی 135روپے، چاول کرنل چھوٹی 75روپے، چاول اری چھ 60روپے، سوجی 63روپے، میدہ 60روپے، دہی 80روپے، چھوٹا گوشت 600روپے، بڑا گوشت 350روپے

اور برف سات روپے فی کلو فروخت ہو گی. سو گرام وزن کی روٹی چھ روپے اور خمیری روٹی سات روپے، چینی سفید ایکس مل ریٹ کے ساتھ دو روپے، دو دھ 75روپے فی لٹر فروخت کرنے کا فیصلہ کیاگیا.

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر سبزی، پھل، گوشت، مرغی اور انڈے کے نرخ متعین کرے گی.

انہوں نے کہا کہ گرانفروشی،

ذخیرہ اندوزی او ر ملاوٹ پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی. عوام گرانفروشی پر ہیلپ لائن 080002345کے علاوہ 03454023718 اور 064-9260347پر اطلاع دے سکتے ہیں.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مارکیٹوں کے باقاعدگی سے معائنے کریں او رپرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز فو ری کارروائی کی جائے.

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان، ڈی او انڈسٹریز غلام اصغر صدیقی،

ای اے ڈی اے اطہر جلیل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ،

تاجر تنظیموں کے جاوید اقبال، چودھری ریاض احمد، محمود خان، صارف تنظیموں سے حذیفہ قاسمی اوردیگر متعلقہ افراد موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

محرم الحرام کے ضلعی کنٹرول روم میں ڈیوٹی سے غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کے مزید چار ملازمین کو

شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24گھنٹے کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی. ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، تحصیل کونسل، پی ٹی سی ایل،

میپکو، سوئی گیس سمیت متعدد محکمو ں کےسربراہان کو ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مراسلے بھی جاری کر دیئے گئے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر انچارج کنٹرول روم و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے کنٹرول روم کے معائنہ کے دوران حاضری چیک کی.

عدم موجودگی پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفس کے جونیئر کلرک شاہ بخش،

ڈپٹی کمشنر آفس کے نائب قاصد محمد ظفر اقبال، ڈی ای او مردانہ کے سینئر کلرک ظفر اقبال

اور ڈپٹی کمشنر آفس ڈومیسائل برانچ کے جونیئر کلرک شرجیل رضا کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان کی طرف سے دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر

مویشیوں کی ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ہے. ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیو سٹاک ڈاکٹر غلا م نظام الدین نے دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا.

فیلڈ میں کام کرنے والی موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کے سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ویکسین کا معیار اور ویکسی نیشن عمل کا جائزہ لیا

او رریکارڈ کی جانچ پڑتال کی. ڈاکٹر غلام نظام الدین نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے.

مویشی پال کی سہولت کیلئے گھروں کی دہلیز پر ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں

ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حساس علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن اور ضروری علاج معالجہ کے انتظامات کیے گئے ہیں


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی تحصیلوں میں محرم الحرام کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں.

لائسنس ہولڈرز، مجلس و جلوس کےمنتظمین اور امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے ڈیرہ غازیخان کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے روٹس کی صفائی،

فیلڈ کیمپس اوردیگر سہولیات کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کوٹ چھٹہ او ر دیگر علاقوں میں محرم کے روٹس کا جائزہ لیا.

انہوں نے چوٹی میں لائسنس ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر نے بستی ملغانی اوردیگر حساس مقامات کا دورہ کرتے ہوئے

فلیش پوائنٹس کو چیک کیا. مقامی تنازعات حل کرائے.

علاوہ ازیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بھی ڈیرہ غازیخان میں محکمہ صحت کے قائم کیے گئے کیمپس کا جائزہ لیا.

حکومت کی ہدایت پر ڈاکٹروں کی ٹیموں نے سبیلوں کو چیک کیا


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے رجسٹری برانچ کا دورہ کیا. موجودسائلین سے مسائل دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ جائیداد کی منتقلی کے عمل کاجائزہ لیا.

انہوں نے رجسٹری برانچ کے محافظ خانہ کا بھی دورہ کیا. پرانے ریکارڈ کی جانچ پڑتال او رمحفوظ کرنے کے عمل کا جائزہ لیا.

کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک اوردیگر افسران ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفس کے مختلف شعبوں اور کچہری کا بھی دورہ کیا.

انہوں نے اکاونٹس آفس کا دورہ کرتے ہوئے مختلف امور کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے نواحی علاقے بہاری کالونی اوردیگر مقامات کا دورہ کیا.

سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور دیگر ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے صفائی،

سیوریج مسائل اوردیگر امو رکاجائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں سائلین کے مسائل کے

حل اور سرکاری امو رکی بہتر انجام دہی کیلئے افسران و عملہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا.

افسران ماتحت عملہ پر بھی نظر رکھیں.

سرکاری دفاتر میں آنے والوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا.

About The Author