دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

صاحبزادہ وحید کھرل

ضلعی پولیس کا گرینڈ آپریشن،متعدداشتہاری ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد،مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے ایلیٹ فورس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بھاری نفری کے

ساتھ سرچ آ پریشن کرتے ہو ئے 35ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ جن میں 14مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔ پولیس نے 21مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا جن میں کچی آبادی،ہوٹلز،سرائے اور دیگر مشکوک مقامات شا مل ہیں۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والے 08ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے05عددپسٹل،ایک رائفل8mmاور 2عددبندوق 12بوربرآمد ہوئیں۔

منشیات کے06 مقدمات میں 189لیٹرشراب معہ آلات کشید چالو بھٹی اور1860گرام چرس بھی برآمدہوئی۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔

سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی، متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ

شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں آپریشن جاری ہے،

آپریشن کا مقصد چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوئے شہریوں میں احساس تحفظ پیداکرنا ہے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈسٹرکٹ پولیس نے سادہ لوح افراد سے سوشل میڈیا و موبائل فون کے ذریعے دوستی کے بعد انکے ساتھ نازیبا حرکات کی وڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرکے

انسے بھتہ وصول کرنے والی پروفیشنل بلیک میلر خواتین کے ایک گروہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے مشرق کو بتایا کہ خواتین کا یہ گروہ بہاولنگر میں کافی عرصے سے متحرک تھا

اور گروہ میں موجود خواتین سادہ لوح لوگوں سے ٹیلی فون و سوشل میڈیا پر رابطہ کر کے انکے ساتھ دوستی کرتیں اور بعد ازاں انکے ساتھ نازیبا حرکات کی

ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتی تھیں.

ڈی پی او کے مطابق مذکورہ گروہ کی جانب سے فاروق آباد کالونی کے رہائشی اللہ دتہ عرف دھلی لوہار کے بیٹےمحمود اسلحہ مکینک نامی نوجوان کو اسی طرح ٹریپ کرنے کے بعد اسے بہانے سے اپنے گھر بلوایا گیا اور زبردستی اسکے ساتھ نازیبا

حرکات کی ویڈیوز بناکراسے بلیک میل کر کے اس سے بھتہ لینا شروع کردیا . ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گینگ نے محمود سے بلیک میل کر کے بھاری رقم وصول کی

اور چند روز قبل ایک بار پھر گینگ کی جانب سے محمود سے ایک لاکھ روپے کا تقاضا کیا گیا لیکن اس بار محمود گروہ کو مزید رقم دینے کی پوزیشن میں نہیں تھا

اسلیے گینگ نے اسکی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں .

ڈی پی اوقدوس بیگ کے مطابق اسی گینگ کی جانب سے محمود کو دھمکیاں دیے جانے کی ایک وڈیو پولیس کے ہاتھ لگی جس پر

انہوں نے ایس ایچ او اے ڈویژن عارف باجوہ کی سربراہی میں ایک سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں گروہ کو ثبوتوں سمیت گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا

جس پر ٹیم نے گینگ ممبرز کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے انکے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ در ج کر لیا ہے


بہاول نگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا کی زیر صدارت ڈی سی آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال اور محرم کے

انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون اور ڈی پی او قدوس بیگ نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو ضلع بہاول نگر

میں عاشورہ محرم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے کہا کہ عاشورہ کے دوران کسی کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی

ہرگز اجازت نہ دی جائے اورملک دشمن و شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔ ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کڑی نظر ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع میں محرم کی 377مجالس منعقد ہوتی ہیں جن میں 187 شہروں میں اور 190 دیہی علاقوں میں منعقد کی جاتی ہے

ان میں کیٹگری اے کی 16،کیٹیگری بی کی 25 اور کیٹگری سی کی 336 مجالس شامل ہیں جبکہ ضلع میں محرم کے 38جلوس برآمد ہوتے ہیں

جن میں کیٹیگری اے کے 9،کیٹیگری بی کے 13اور کیٹیگری سی کے16 جلوس شامل ہیں۔ صوبائی وزیر شوکت لالیکا نے اس موقع پر ہدایت کی کہ

کنٹرول رومز اور سی سی ٹی کیمروں سے جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور محرم کے انتظامات فُول پروف ہونے چاہئیے۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ محرم الحرام استقامت کا درس دیتا ہے اور موجودہ حالات میں

جبکہ دشمن ہمیں آپس میں لڑانے کے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں ہم سب کو یک جہتی اور اتحاد کی طاقت کے ساتھ ان عناصر کو شکست دینی ہے تاکہ کوئی شرپسند ہمارے اتحاد کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

جس میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون اور ڈی پی او قدوس بیگ نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے کہا کہ

امن کمیٹی کے اراکین امن اور رواداری کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے بھی محرم الحرام میں اخوت اور بھائی

چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیےامن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران نے صوبائی وزیر اور ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

About The Author