جامپور
(آفتاب نواز مستوئی سے )
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر خان
دریشک نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں تمام علماءکرام ایک گلدستہ کی مانند ہیں۔
امن کے داعی ہیں۔ امن کے لئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ قابل احترام ہے۔ عشرہ محرم ہمیں صبر و تحمل اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
ہم سب ایک ہیں۔ ملک دشمن عناصر امن کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کریں گے مگر ہم ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ ان کا کوئی مذہب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مجالس میں کورونا سے بچاوکے لئے گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی
ہدایات کا خاص خیال رکھا جائے۔ اس میں ہم سب کا فائدہ ہے۔صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات کو دیکھ کر ان کی کارکردگی کو سراہا ۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام علماءکرام میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے
اور امن کے لئے ان کی کوششیں مثالی ہیں۔ علماءکرام کا ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون رہا ہے۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماءکرام نے بھی اپنے اپنے خیالات کا
اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات قابل تعریف ہیں۔
ہم سب انتظامیہ کے دست بازو ہیں اور ہمارے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔ خدا کے فضل و کرم سے ضلع راجن پور میں کسی قسم کا کوئی تفرقہ نہیں ہے
ہم سب ایک ہیں۔ ضلع راجن پور پنجاب کا آخری ضلع ہے لیکن امن کے لحاظ سے سب سے پہلے نمبر پر ہے۔
گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی کورونا سے بچاوکی ہدایات پر پورا پورا عمل کریں گے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
آخر میں ملکی سلامتی اور امن کے لئے دعا کی گئی۔
جام پور
(آفتاب نواز مستوئی سے )
نڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے گزشتہ روز اچانک
تحصیل جام پور کا دورہ کیا۔ اس دوران ا نہوں نے مجالس، جلوس کا روٹ اور صفائی کے نظام کو چیک کیا۔
انہوں نے رات گئے لائٹس اور دیگر انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور بھی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عزاداروں کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں اور کورونا سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جامپور کو ہدایت کی کہ صفائی کا نظام بہتر ہونا چاہئے اور کسی قسم کی شکایت نہیں ملنی چاہئے۔
روجھان
ضامن حسین
سینئر سب انجینئر میونسپل کمیٹی روجھان محمد شاہد نے کہا ہے کہ روجھان اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ روز سے واٹر سپلائی کرنے والی
موٹریں جل جانے کے باعث عوام کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کی ہدایت پر واٹر سپلائی کرنے والی
موٹریں فوری طور پر بنا کر چلو کر دی گئیں ہے میونسپل کمیٹی کی جانب سے ایام محرم الحرام میں ایک دو وقت واٹر سپلائی کی فراہمی بروقت نہ کی جا سکی
جس کے لیے عوام الناس سے تکلیف کے لیے معزرت خواہ ہیں اب جملہ واٹر سپلائی کرنے والی موٹریں مرمت کر کے چالو کر دی گئی ہیں
اور مرحلہ وار شہر اور اس کے گرد و نواح میں پانی کی فراہمی جاری کر دی جائے گی ۔
روجھان
ضامن حسین
قاضی عبدالسلام کے بیٹے کی موٹر سائیکل کی اچانک ٹکر سےاقرار حسین بکھر کا بیٹا اور قاضی عبدالسلام کا بیٹا خفیف (معمولی زخم)زخمی ہو گئے
جن کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر روجھان منتقل کیا گیا جس کو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے طبی امداد دی اب ان دونوں زخمیوں کی بہتر ہے
اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ نے از راہ ہمدردی دونوں زخمیوں کی عیادت کی
اور ڈاکٹر کو دونوں زخمیوں کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون