دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہمارا بہت بڑا مسئلہ گردشی قرضوں کا ہے، وزیر تعلیم شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے برکی روڈ پر غازی گرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا۔

ماضی کی چیزوں کو بہتر کر رہے ہیں، ہمارا بہت بڑا مسئلہ گردشی قرضوں کا ہے، وزیر تعلیم شفقت محمود

لاہور :

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے برکی روڈ پر غازی گرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی کی چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہمارا بہت بڑا مسئلہ گردشی قرضوں کا ہے۔ اصل ہدف کو مت بھولیں، ہم نے عوام کو مطمئن کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ایم ڈی این ٹی ڈی سی ڈاکٹر خواجہ رفعت، لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ اور دیگر نے شرکت کی۔

About The Author