نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب بار کونسل کی صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال

صوبہ بھر میں رواں ماہ وکلاء کے اغواء اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا

وکلاء کے اغواء اور قتل کی وارداتوں کے باعث پنجاب بار کونسل کی صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال

لاہور :

وکلاء کے اغوا اور قتل ہونے کی وارداتوں میں اضافہ کے معاملے پر پنجاب بار کونسل کی مکمل ہڑتال،

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار جمیل اصغر بھٹی اور وائس چیئرمین نےصوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دی،

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل اصغر بھٹی سمیت دیگر عہدیداروں نے وکلاء کی ناقص سیکورٹی اقدامات

پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وکلاء کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

صوبہ بھر میں رواں ماہ وکلاء کے اغواء اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا۔ پولیس وکلاء کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

وکلاء کے اغواء اور قتل کی وارداتوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی ہے احتجاجاً وکلاء برادری عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے،

صوبہ بھر کی بار ایسوسی ایشن میں حکومت کے خلاف مذمتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔

پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وکلاء کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے ۔

About The Author