دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پولیس وین نالے میں گر گئی، 5 پولیس اہلکار اور 2 ملزمان زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تتلے عالی روڈ پر بیگ پور کے قریب پیش آیا

پولیس وین نالے میں گر گئی، 5 پولیس اہلکار اور 2 ملزمان زخمی، تمام زخمی ہسپتال منتقل

گوجرانوالہ :

تتلے عالی میں پولیس وین سیوریج نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 5 پولیس اہلکار اور 2 ملزمان زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تتلے عالی روڈ پر بیگ پور کے قریب پیش آیا

جہاں تھانہ سبزی منڈی کی پولیس وین شیخوپورہ میں ریڈ کے بعد واپس آ رہی تھی کہ یوٹرن لیتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث وین سیوریج نالے میں گر گئی۔

پولیس وین نالے میں گرنے کے نتیجے میں وین میں سوار ڈرائیور سمیت 5 پولیس اہلکار اور 2 ملزمان زخمی ہو گئے

جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس وین کو بھی نالے سے نکال لیا گیا ہے۔

About The Author