نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہر قائد کو ایک مرتبہ پھر اسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ، سفارشات تیار

ایڈیشنل آئی جی کراچی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مکمل بریفنگ دیں گے۔

شہر قائد کو ایک مرتبہ پھر اسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ، سفارشات تیار

کراچی :

شہر قائد کو ایک مرتبہ پھر اسلحے سے پاک کرنے کیلئے پولیس نے اہم نکات پر مشتمل سفارشات تیار کرلیں،

ایڈیشنل آئی جی کراچی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مکمل بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کوایک مرتبہ پھراسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا،

کراچی پولیس نےاہم نکات پرمشتمل سفارشات تیار کرلیں، آج کراچی میں ایپکس کمیٹی کااجلاس منعقد کیا جائے گا،

اہم اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مکمل بریفنگ دیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی اہم مسائل کمیٹی کے سامنے رکھیں گے، قیدیوں کی ای ٹیگنگ اور غیرقانونی اسلحے پر بریفنگ دی جائے گی

اور منشیات کےعادی افراد اور بحالی مراکز پر بھی بات کی جائے گی۔

غیرقانونی اسلحے کی روک تھام کے لیے اہم تجازیز تیارکرلی گئیں، پولیس نے شہر قائد میں 4 بڑے ویپن ڈیٹکٹر اسکینر لگانے کا منصوبہ بنایا ہے،

جس کے تحت پہلا اسکینر حب، دوسرا سپرہائی وے اور تیسرانیشنل ہائی وے پر لگایا جائے گا۔

چوتھا اسکینر کراچی ریلوے اسٹیشن کے خارجی راستے پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے، 4 بڑے راستوں کے علاوہ 35 اہم راستوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔

شہر میں ان تمام مقامات کے ذریعے غیرقانونی اسلحہ داخل ہوتا ہے،

کسی بھی اسلحہ ڈیلر سے چیک اینڈبیلنس کا اختیار پولیس کےپاس نہیں،

اسلحہ ڈیلر قانونی اسلحے کے ساتھ غیرقانی اسلحہ بھی لے آتے ہیں۔

قیدیوں کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کی سفارش سندھ حکومت کو ارسال کردی گئی جبکہ آئی جی سندھ نے سندھ حکومت کوای ٹیگنگ منصوبےکی سفارش کی ہے۔

کراچی پولیس نے منشیات کے عادی افرادکےلیےبھی منصوبہ تیار کرلیا، 5 مقامی این جی اوز نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا ذمہ اٹھایا ہے

حکومت سندھ اگر 5مقامات پر اجازت دے تو فوری عملدرآمد ہوسکتا ہے۔

About The Author