پیدائش ،اموات ،نکاح وغیرہ کی زائد فیس وصول کرنے پر سائل دفتر لوکل گورنمنٹ بلدیات ڈیرہ میں رجوع کریں ،رحمت اللہ خان مروت
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بلدیات ودیہی ترقی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان رحمت اللہ خان مروت نے کہا ہے کہ جب سے میں نے بحثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر جونیئر عہدہ
سنبھالاہے ،عرصہ دس ماہ میں ضلع بھر کے دیہی وشہری کونسلز کے تمام سیکرٹریز جو علاقائی تعمیر وترقی ،عوامی مفاد عامہ ودیگر ذمہ داریوں کے سلسلہ میں ہمہ تن کوشاں ہیں ،ان کو فرائض کی بجاآوری اور دفتر ی ذمہ
داروں وتقاضوں سے وقتا فوقتا قانون اور پالیسی کے تحت سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے مروجہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز آف بزنس کے حوالے سے کام کارکردگی کو بہتر اور موثر انداز میں نبھانے کی تاکید
کررکھی ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ غریب عوام کے حقوق استحصال کے کسی پہلو کو نہ اپنائیں اور نہ ہی پیدائش ،اموات ،نکاح اور طلاق وخلع سرٹیفکیٹ ،سی آر ایم سی اجراءپر سرکاری فیس سے زائد رقوم لیں ،اگر کوئی
سیکرٹری دہیی یا شہری کونسل زائد فیس کا تقاضہ کرے تو اسے رسید تحریری بمعہ دستخط ،عہدہ اور مہر ثبت لیں اور اسے سائل فی الفور دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بلدیات ڈیرہ میں تحریری درخواست کے ساتھ
بذات خود پیش کرے تاکہ سزاوجزا کے عمل اور مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت نتیجہ خیز تادیبی وانضباطی کاروائی کی جاسکے ،انہوں نے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ باشندگان ڈیرہ وغریب عوام کے لئے سہولیات مہیا
کریں ،مسائل میں اضافہ کا باعث نہ بنیں ،صوبائی حکومت نے بچوں کے پیدائش اندراج کا جوپچاس فیصد ہدف دیاہے وہ مقررہ مدت میں مکمل کریں ،جن کونسلز میں ترقیاتی کام جاری ہیں ان کی نگرانی بھی کی
جائے تاکہ ناقص اور ناکارہ میٹریل کے استعمال کا جڑ سے خاتمہ ہو پسماندہ علاقوں کی ترقی کی راہوں میں کسی کو حائل ہونے نہیں دیں گے ۔
٭٭٭
بھتہ دینے سے انکار پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بھتہ دینے سے انکار پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،علاقہ تھویا سیال کے رہائشی محمد اشرف ولد جمعہ خان قوم روغنی نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان ملک
عامر ،شاہجہان ،کامران اور فرحان پسران ملک سلطان اقوام پٹی بن ساکنان تھویا سیال میرے سے ایک لاکھ ستر ہزار روپے بھتہ مانگتے ہیں جبکہ انکار پر وہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں ،وجہ یہ بیان کی گئی کہ
میرے بیٹے حسن علی کا نام ملزمان کے مقدمہ زیر دفعہ 337 میں بطور گواہ ڈالہ گیا تھا اب فیصلہ ہونے پر ملزمان میرے سے بھتہ طلب کرتے ہیں ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو
گرفتار کرلیاہے۔
٭٭٭
نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تحصیل پروآ کی حدود علاقہ جھوک فتح بندو کے قریب ٹی سے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ،چھان
بین شروع کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ پولیس کو جھوک فتح بندو کے قریب ٹی پر نامعلوم نوجوان کی نعش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع
کردی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی عمر16سال کے قریب ہے اور اس کی موت کی وجوہات اور ورثاءکی تلاش کی جارہی ہے۔
٭٭٭
ٹریفک حادثے کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ڈرائیور اور کلینر جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کوئٹہ کے علاقہ ژوب میں ٹریفک حادثے کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ڈرائیور اور کلینر جاں بحق ہوگئے ،مقامی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ ژوب میں پک
وین تیز رفتارکے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈیرہ کے رہائشی دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والے افراد میںڈیرہ کے علاقہ کچہ ملانہ چاہ روشن
کارہائشی ڈرائیور عاشق درکھان اور بستی لوہار کارہائشی کنڈکٹر شجر عباس کی نعشیں آبائی علاقہ پہنچا دی گئی ہیں۔
٭٭٭
16سالہ نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تحصیل پہاڑپور کی حدود سی آر بی سی مردان پل کے قریب16سالہ نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، خوطہ خوروں کا ریسکیو آپریشن
جاری،متوفی کی لاش نہ مل سکی ،۔ تفصیلات کے مطابق سی آر بی سی نہر مردان پل پہاڑ پور سے ملحقہ علاقہ کے رہائشی 16 سالہ نوجوان کی گمشدگی کے بعد مقامی افراد کی جانب سے ممکنہ طور پر نوجوان کے سی آر بی سی
نہر میں ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف سلام کی ہدایت پر ریسکیو1122کے خوطہ خوروں نے ممکنہ طور پر نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع
کردیا ہے جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔
٭٭٭
معمولی تلخ کلامی میں گھونسے اور ڈنڈوں کے وار سے ایک نوجوان شدید زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)معمولی تلخ کلامی میں گھونسے اور ڈنڈوں کے وار سے ایک نوجوان شدید زخمی ،چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،تھانہ کینٹ کی حدود بستی میکن شمالی میں ملزمان نے معمولی تلخ
کلامی پر لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے محمد ساجد ولد محمد جان قوم کنیرا سکنہ بستی میکن شمالی کو شدید زخمی کردیا ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر چار ملزمان محمد فرمان ،امان اللہ ،قیصر اور نزاکت حسن ساکنان بستی میکن
شمالی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
عوام کو مون سون کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہرین صحت نے عوام کو مون سون کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایسا موسم انفلوئنزا جیسی بیماریوں کو اپنے ساتھ لاتا ہے۔ انہوںنے کہا
کہ لوگوں کو کھانے کی اشیاء کے بارے میں زیادہ محتاط رہنا چاہئے اور موجودہ صورت حال کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انھوں نے متنبہ کیا کہ خود سے دوائیوں کا استعمال نہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا
کہ مون سون کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ہسپتالوں اور کلینکس میں بخار، کھانسی ، گلے کی سوزش ، دمہ ، انفلوئنزا ، سر درد وغیرہ جیسی بیماریوں کی علامتوں میں اچانک تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔یہ سب وائرل
انفیکشن کی عام علامات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انفیکشن سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا موسم جولائی کے وسط سے شروع ہوتا ہے اور عام طور پر نومبر کے آخر تک جاری رہتا ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے
ہوئے کہا کہ کووڈ- 19 وائرس نیا ہے اور ہمیں اس بارے میں معلوم نہیں ہے کہ مون سون کے موسم میں اس بیماری کے بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہے یا نہیں۔ جیسے سوائن فلو یا موسمی انفلوئنزا کی صورت میں ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں میں مون سون کے دوران ، شدید سردی اور ہوا میں نمی کی وجہ سے دمہ کا حملہ ہوسکتا ہے۔ بزرگ شہری سب سے زیادہ بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔الرجی اور آلودگی کی وجہ
سے اور مون سون کے دوران دمہ کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو بھی کھانے میں احتیاط کرنی چاہئے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وقت پر اور مناسب وقفوں سے کھانا انسولین کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول
کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اس موسم میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو کورونا وائرس،
فلو اور دیگر سردیوں میں انفیکشن کی علامات سے نمٹنے کے لئے ٹیسٹ اور قرنطینہ جیسی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا پڑیں گی۔
٭٭٭
کاشتکارپھلوں و سبزیوں کو گلنے سڑنے سے بچانے کیلئے جیوٹ بیگز استعمال کریں
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ سبزیوں وپھلوں کو موسم گرما میںایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران تازہ ہوا کی اشد ضرورت ہوتی ہے لہٰذاکاشتکارپھلوں و سبزیوں کو گلنے
سڑنے سے بچانے کیلئے جیوٹ بیگز استعمال کریں کیونکہ اکثر سبزیاں اور پھل ایسے ہوتے ہیں جنہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے یا ان کے ذخیرہ کے دوران اگرانہیں تازہ ہوانہ ملے تو ان کی کوالٹی بری
طرح متاثر ہوتی ہے اور ان کا ذائقہ بھی خراب ہو جاتاہے لیکن لاعلمی اور مناسب آگاہی نہ ہونے کے باعث اکثر کاشتکار ان موسمی سبزیوں اور پھلوں کی نقل و حمل اور ذخیرہ کیلئے پولی پراپلین یا پلاسٹک شاپنگ بیگز
استعمال کرتے ہیں جن میں ہوا کا گزر اچھی طرح نہیں ہوتا۔اس طرح اس میں موجود سبزیاں اور پھل گل سڑ جاتے ہیں جس کے باعث کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔انہوںنے بتایا کہ سبزیاں
و پھل گلنے سے ان کے جراثیم اور جراثیموں کے انڈے پولی پراپلین بیگز میں جذب ہو جاتے ہیں اور جب انہی بیگز کو دوبارہ استعمال میں لایا جاتا ہے تو اس میں موجود جراثیم ایک بار پھر متاثرہ بیگ میں ذخیرہ کی
گئی سبزیوں اور پھلوں پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیتے ہیںلہٰذا کاشتکار مالی نقصان سے بچنے کیلئے پولی پراپلین کے استعمال سے گریز کریں۔
٭٭٭
چینی ،دودھ،دہی، نان اور روٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، شہری پریشانی میں مبتلا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر وگردونواح میںچینی ،دودھ،دہی، نان اور روٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، شہری پریشانی میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق خالق نگر، کاہنہ اور گردونواح
میںچینی،دودھ،دہی، نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہری سخت مشکلات سے دوچار ہیں،چینی 100روپے کلو،دودھ 110روپے،دہی 120روپے کلو فروخت ہونے لگا جبکہ نان با ئی مہنگے
داموںکم وزن نان اورروٹی فروخت کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،تندوروں پر عام روٹی10روپے اور نان15روپے میں فروخت ہو رہا ہے،ان کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں، پرائس کنٹرول
کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ بھی مکمل خاموش ہے، انتظامیہ خاموش تماشائی کا کرداراداکرنے لگی،، شہریوں نے اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کا رروا ئی کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
گاجرکی اچھی پیداو ار کیلئے گہری زرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے شیڈول کیمطابق کاشت کے ذریعے گاجرکی اچھی پیداو ار کیلئے گہری زرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار گاجرکی اگیتی کاشت اور
اچھی پیداوار کیلئے ایسی گہری زرخیز میرازمین کا انتخاب کریں جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام نہ ہو۔ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ گاجر کی کاشت کیلئے زمین کو تین سے چار مرتبہ ہل چلانے کے بعد
سہاگہ دیتے ہوئے اچھی طرح تیار کرلیناچاہئیے اور اس میں 10 سے 15ٹن گوبرکی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ بھی ملا دینی چاہئیے تاکہ اس کی زرخیزی میں اضافہ ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ زمین کو 2دفعہ راﺅنی دیکر
مناسب وتر حالت میں رکھناچاہئیے اورزمین کی تیاری کے وقت 2بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش بھی فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی کردینی چاہئیے‘ گاجر کی کاشت کیلئے جڑی بوٹیوں سے پاک 6 سے 8کلوگرام
فی ایکڑ بیج کا استعمال شاندار فصل کا ضامن ہوسکتاہے۔
٭٭٭
پودینے کی کاشت اگست میں شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پودینے کی کاشت اگست میں شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکاشتکاروں سے کہا ہے کہ چونکہ اگست سے لیکر ستمبرکے
آخرتک پودینے کی کاشت کے لئے بہترین موسم ہے لہذا وہ اس عرصہ میں کاشت مکمل کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ اس کی بہترپیداوار حاصل ہوسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع) نے بتایا
کہ ایک ایکڑ رقبہ پر پودینے کی کاشت کے لئے ایک لاکھ 75ہزار سے 2 لاکھ تک پرانے پودوں کی ٹہنیاں اور جڑوں کے ٹکڑے درکار ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر پودینے کی کاشت کے لئے فوراً آبپاشی
کرلی جائے تو اس کے بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پودینے کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جو زرخیزاورپانی کا بہترنکاس رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس کھیت
میں پودینہ کی کاشت مطلوب ہواس میں سبز کھاد ڈالنے سے بھی فی ایکڑ بہترین فصل حاصل ہوسکتی ہے۔
٭٭٭
بیر کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے پھپھوندکش زہروں کااستعمال کریں
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار وباغبان بیر کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے پھپھوندکش زہروں کااستعمال کریں تاکہ بیرکی
فصل کو ہرقسم کے نقصان سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں بیرکے پودوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے زہروں کا استعمال ضروری ہے وہاں باغات میں گوبرکی گلی سڑی کھاد کا استعمال بھی انتہائی
موثرثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گوبر کی گلی سڑی کھاد20کلوگرام چھوٹے پودے اور 40 کلوگرام بڑے پودے کی شکل میں ڈالی جائے تو پودے ان کی سڑن سے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پتوں پر کیڑے کے حملے سے کالے رنگ کے نشان نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس سے پھل کی شکل بھی خراب ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرکسی باغ میں کوئی غیر معمولی علامت ظاہر
ہو تو فوری طورپر محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے رابطہ کیاجائے تاکہ کسانوں کو فصلات کے نقصان سے بچایاجاسکے۔
٭٭٭
موتیاکی بہتر پیداوارحاصل کرنے کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے موتیاکی بہتر پیداوارحاصل کرنے کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ موتیا کوپھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اورایہ ایک
سدابہار جھاڑی نما پودے پر پیداہوتاہے لہذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہترہوسکتی ہے۔انہوں نے دوران ملاقات بتایا کہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبو کے حامل
سفیدرنگ کے موتیاکے پھول کا سائزبھی دوگنا ہوسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہرسال وسیع پیمانے پر موتیاکے خوشبوداراورپھولوں سے تیل نکال کر اسے عطریات بنانے کے لئے استعمال
کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ موتیا کوکاشت کے بعد ابتدائی مراحل میں بڑھوتری کے لئے پانی کی کافی مقدارکی ضرورت ہوتی ہے اس لئے موسم گرماکی شدت کے باعث اسے پانی کی کمی نہیں آنے دینی
چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ پانی دیتے وقت اگرکھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کیاجائے تو موتیاکی مزیدبہتر پیداوارکا حصول بھی ممکن ہوسکتاہے۔
٭٭٭
نامعلوم ملزمان مکان میں داخل ہوکر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)الوارث سٹی میں چوری کی وادارت ،نامعلوم ملزمان مکان میں داخل ہوکر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ،نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع
کے مطابق تھانہ صدر کی حدود الوارث سٹی میں نامعلوم چور دوپہر کے وقت اہل خانہ کی غیر موجودگی میں صفی اللہ مروت کے مکان میں داخل ہوگئے اور وہاں سے دوعدد چھت کے پنکھے ،ایک ایمپلی فائر بمعہ ساﺅنڈ
سسٹم ،دس سے زائد لیڈیز سوٹ ،چھ قیمتی سینڈل ،کاسمیٹکس کا سامان اور دیگر اشیاءچوری کرکے لے گئے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
فیس بک پر فرقہ وارانہ ، شرانگیز کمینٹس دینے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)فیس بک پر فرقہ وارانہ ، شرانگیز کمینٹس دینے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ چہکان کے رہائی نوجوان نے اپنے فیس
بک بیج پر ایک مسلکی فرقے کے خلاف غلط اور شرپسندانہ کمینٹس پوسٹ کیے جس سے اس فرقہ کی دل آزاری ہوئی،پولیس نے نوجوان کے خلاف کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیاہے۔
٭٭٭
بھاری مقدار میں چرس ،ہیروئن اور کلاشنکوف برآمد کرکے چار افراد کو گرفتار کرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں چرس ،ہیروئن اور کلاشنکوف برآمد کرکے سات افراد کو گرفتار کرلیا ،کلاچی پولیس نے علاقہ کوٹ بالا دستی میں ملزم موسیٰ
خٰان ولد ولی خان سکنہ کوٹ بالا دستی کے مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے ایک کلو سو گرام چرس ،ملزم امیر حمزہ کے مکان سے ایک کلوچرس جبکہ ملزم نادر خان کے مکان سے ایک کلاشنکوف اور پندرہ کارتوس برآمد
کرلیے ، سٹی پولیس نے پوندہ گیٹ پر ملزم اعجاز کے قبضہ سے دوسو گرام ہیروئن جبکہ کینٹ پوکیس نے بستی ڈیوالہ میں ملزم محمد فاروق محسود کے مکان میں چھاپہ مار کر وہاں ایک بندوق بارہ بار ،ایک ریوالور 32 بور
اور تیس کارتوس برآمد کرلیے ،صدر پولیس نے وزیر ستان چوک پر ملزم صلاح الدین سکنہ رحمت کالونی کوئٹہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ سو گرام آئس ،ایک پسٹل نائن ایم ایم ،انیس کارتوس اور ایک عدد
کار برآمد کرلی ،ٹاﺅن پولیس نے اباشہید موڑ پر ملزم محمد سلیم کے قبضہ سے ڈیرھ کلو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتارکرلیا ، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں حوالا ت میں بند کردیا ،کینٹ
٭٭٭
پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر دو جواریوں کو موقع سے گرفتارکرلیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کلاچی پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر دو جواریوں کو موقع سے گرفتارکرلیا ،سات افراد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے بھاری نقدی اور دیگر سامان برآمد کرکے
،9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،کلاچی پولیس نے علاقہ کوٹ ظفر بالا دستی میں چھاپہ زنی کے دوران جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر دو افراد موسیٰ خان اور گلستان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر سات افراد وہاب ،عزیز
،سرفراز ،طاہر ،یوسف ،سیف الرحمٰن اور ریاض وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے موقع سے جوئے میں لگائے گئے 19 ہزار روپے نقد،دس عدد تاش کے پتے مکمل ،یک چٹائی ،تین جوڑے چپل ،تین عدد چادر برآمد کرلیں پولیس ملزمان نے گرفتار ملزمان سمیت 09 افراد کے خلاف جواءکھیلنے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے جڑی بوٹیوں کو فوری تلف کیا جائے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے جڑی بوٹیوں کو فوری تلف کریں اور تین سے چار
گوڈیاں کرنے سمیت جڑی بوٹیوں کوبروقت تلف کرنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔انہوں نے دوران ملاقات بتایا کہ لہسن کی فصل میں پتوں کے جھلساﺅ کی بیماری کے حملے سے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے
ہیں اورجب بیماری شدت اختیار کرتی ہے تو تمام پتے خشک ہوجاتے ہیں اس طرح لہسن کی گٹھلیوں کا سائزچھوٹا رہ جاتاہے اور فصل کو شدید نقصان ہوتاہے۔ا نہوں نے کہا کہ ان بیماریوں کے تدارک کیلئے محکمہ
زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کی مشاورت سے پھپھوندکش زہروں کا 4سی6دن کے وقفہ سے سپرے کیاجائے اور پندرہ دن کے وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ بھی جاری رکھاجائے۔ انہوں نے بتایا
کہ لہسن کی فصل پرتھرپس کے بالغ و بچے حملہ آور ہوکر پتوں کا رس چوستے ہیں جس سے پتے چڑمڑہوجاتے ہیں اوربعد میں خشک ہوکر گِرجاتے ہیں نیزحملہ شدہ پودے پوتھیاں نہیں بناتے جس سے پیداوار میں
نمایاں کمی ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ تھرپس کے حیاتیاتی تدارک کیلئے پودوں کو سوکانہ آنے دیں۔
٭٭٭
فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا کورونا وبا کے دوران ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) مریضوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔فارما کمپنیوں نے کورونا وبا کے دوران ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی اور
فارما سوٹیکل کمپنیوں میں مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔فارما کمپنیوں نے کورونا وبا کے دوران ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ فارما کمپنیوں کی جانب
سے ادویات کی قیمتیں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مہنگائی اور کورونا کے باعث پریشان حال عوام کے لیے یہ اچھی خبر سامنے آئی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ ادویات کی پرانی قیمتیں برقرار
رہیں گی۔اس کے بعد قومی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اگلا اضافہ اکتوبر یا نومبر میں کیا جائے گا۔تاہم اکتوبر کے آخر تک ادویات کی قیمتوں کی پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی۔گذشتہ ماہ یہ
خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے تاہم : حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی تردید کردی، ، ترجمان قومی وزارت صحت نے کہا کہ ادویات کی
قیمتوں میں فوری اضافہ نہیں کیا گیا۔ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کے تحت ادویہ سازکمپنیوں کو اختیار ہے کہ وہ حکومتی مداخلت کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں خودبخود سالانہ 7 فیصد سے 10 فیصد تک اضافہ کر
سکتی تھیں،ڈرگ ایکٹ 1976 پر مکمل عملدرآمد کرنے میں حائل بعض آئینی رکاوٹوں کو ختم کر نے کے لئے وفاقی حکومت نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 میں ترامیم کی ہیں۔ترجمان وزارت قومی صحت کے
مطابق ترمیم شدہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 میں شامل ایک شق کے تحت وفاقی حکومت ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے کسی بھی کیٹیگری کی دوا کی قیمت میں اضافہ کو ختم کر سکتی ہے یا روک سکتی ہے،وفاقی
حکومت نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 میں جو تبدیلیاں کیں ڈریپ نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا،حکومت نے زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی کوئی منظوری نہیں دی، کچھ میڈیا
پر غلط رپورٹنگ کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ