دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور کے نانبائیوں کا پیر کے دن شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

ہمارے مطالبات نہیں مان رہی جس کی وجہ سے پیر سے شہر کے تمام تندور بند کریں گے

روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پرپشاور کے نانبائیوں نے پیر کے دن شہر میں

مکمل شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔

پشاور میں روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر نان بائیوں نے ایک بار پر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

صدر نانبائی ایسوسی ایشن اقبال یوسفزئی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوچکے

اور وہ ہمارے مطالبات نہیں مان رہی جس کی وجہ سے پیر سے شہر کے تمام تندور بند کریں گے۔۔

آٹے کی 85 کلو بوری کی قیمت 6000 تک پہنچ گئی

جس میں اب تندور والوں کا گزارا نہ ممکن ہے۔۔۔

10 روپے پر روٹی اب نہیں بیچ سکتے حکومت روٹی کی 15 روپے کردیں۔

About The Author