دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اپوزیشن کو احتساب سے گزرنا ہوگا۔ شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے

شیخ رشید نے کہا ہے کہ آٹا، چینی سستے ہونے جا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے

مریم نے پتھر نیب کو نہیں شہباز شریف کی سیاست کو مارے، جن کے نیب میں کیس وہ زیادہ بول رہے ہیں، عثمان بزدار کا کچھ نہیں ہوگا، عثمان بزدار رہے گا۔

گرلز کالج کی افتتاحی تقریب سے شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کو احتساب سے گزرنا ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ابھی بچے ہیں،

مریم نواز شہباز شریف کو پھنسا رہی ہیں، حکومت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت جائے گی، سعودی عرب سے ہمارے تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا راولپنڈی میں سماجی شعبے کی ترقی کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے،

راولپنڈی میں تعلیم کے شعبے میں کئی نئے ادارے قائم کیے گئے، شعبہ صحت میں ماں اور بچے کی صحت کے منصوبوں کو ترجیح دی،

ہم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے تیار ہیں، راولپنڈی میں 5 یونیورسٹیاں بنائیں گے، رواں یا آئندہ سال شہر کو 2 نئے کالج مزید دیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا گزشتہ حکومتوں نے تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا، ایم ایل ون بہت بڑا منصوبہ ہے،

سرکاری کالجز اور سکولوں کا دورہ کیا اور ان کے مسائل حل کیے، ریل یونیورسٹی میں دنیا بھر سے لوگ تعلیم حاصل کرنے آئیں گے،

کورونا کے دوران بھی ایک کتاب لکھی جو 6 ستمبر کو آ رہی ہے، برصغیر کی سب سے بڑی ریل یونیورسٹی راولپنڈی میں بنے گی۔a

About The Author