دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈاکٹر ماہا علی کی مبینہ خودکشی ،دوست کا بیان قلمبند

نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور لیڈی ڈاکٹر چارسال سے رابطے میں تھا،نوجوان نے دعویٰ کیا کہ وہ اور متوفیہ جلد شادی کرنے والے تھے

کراچی ڈیفنس میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ خودکشی کے واقعے پر پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔۔۔پولیس نے خاتون ڈاکٹر کے قریبی دوست کا بیان قلمبند کرلیا۔۔۔واقعے میں استعمال اسلحے کا ریکارڈ بھی نہ مل سکا

پولیس نے ڈیفنس کراچی میں جاں بحق ڈاکٹر کےقریبی دوست کابیان قلمبندکیا جس میں نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور لیڈی ڈاکٹر چارسال سے رابطے میں تھا،نوجوان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ وہ اور متوفیہ جلد شادی کرنے والے تھے،نوجوان دوست کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کا اپنےو الدین نے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور گھریلو معاملات کے باعث وہ ذہنی دباو کا شکار تھی ،جس روز مبینہ خودکشی کی گئی اس روز متوفیہ نے مجھےگھرآنےسےمنع کیاتھا،دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں استعمال اسلحےکالائسنس کےحوالےسےریکارڈ نہ ہی ڈپٹی کمشنرآفس اور نہ ہی محخمہ داخلہ سندھ سے مل سکا ہے،حکام کے مطابق نائن ایم ایم پستول کاریکارڈدیگرصوبوں سےبھی چیک کیاجائےگا۔۔۔

About The Author