بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
تھانہ فورٹ عباس پولیس کی کاروائی5سال سے مفرورڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث اے کیٹیگری کااشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر
بہاولنگر پولیس کا اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ فورٹ عباس ریاض احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 5سال سے مفرور ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث،
مجرم اشتہاری کیٹیگری A محمد راشد ولد محمد یاسین قوم جویۂ سکنہ 281 ایچ آر کو گرفتار کر لیا۔
مجرم روز اول سے ہی گرفتاری کے ڈر سے روپوش تھا۔گرفتار ہونے والے مجرم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ آخری مجرم کی گرفتاری تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔
ضلع بہاولنگر کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ