دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہا ولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگارون اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبسرے اور تجزیے۔

بہا ولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل )

پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کا جامع پلان جاری کردیا،

ضلع بھر میں 38جلوس اور377مجالس منعقد ہونگی،

38علماء کرام و ذاکرین کی ضلع بندی اور 14علمائے کرام و ذاکرین کی زبان بندی۔
تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہا ولنگر قدوس بیگ نے کہا کہ

ضلع کے امن کو بر قرار رکھنے کے لیے پو لیس و دیگر متعلقہ ادا رے بخوبی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ عوا م کے ساتھ ساتھ خا ص طور پر میڈیا کو بھی اپنا کردا ر ادا کر نا ہو گا۔

کرونا وائرس کے خلاف قو م ملک اور سلطنت متحد ہیں جبکہ دہشت گر دی کی رو ک تھا م کے حو الے سے پو لیس سمیت دیگر فو رسز کے جو انو ں کی

لا زوا ل قربا نیوں کو بھی فرا مو ش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں لائسنسی/ روایتی 38جلو س،

377 مجالس منعقد ہونگی۔

اس حوا لے سے فو ل پروف سکیو رٹی انتظاما ت کیے گئے ہیں۔محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے 38علما ء کرا م وذاکرین کی ضلع بندی اور 14علما ء کرام وذاکرین کی زبا ن بندی بھی کی گئی ہے۔1600 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیو ٹی کے فرائض سر انجا م دیں گے۔

عاشورہ محر م الحرا م کے جلوس کی ما نیٹر نگ اور فضائی نگرانی کی جائے گی۔کرونا وائرس کے حوالے سے SOPsپرعملد درآمدکوبھی یقینی بنایا جائے گا۔

ایک مرکزی کنٹر ول روم 9240063-64 063-عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں قا ئم کیا گیا ہے،

جس کے انچا رج انسپکٹر لیگل آصف سعیدہو نگے۔یہ کنٹرول روم یکم محرم سے 10محرم تک 24گھنٹے کا م کریگا۔ڈی پی اوقدوس بیگ نے کہا کہ

ضلع بھر کے داخلی اور خا رجی راستوں پر نا کہ بندی کی گئی ہے جس کے ذریعے مشکوک افرا دکی نگرا نی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ محر م الحرا م سے قبل ہی امن کمیٹی، علماء کرام،تا جر ان سمیت دیگر شعبہ ہا ئے زندگی کے افرا د سے میٹنگز کی گئی ہیں۔

ان کی تجاویز کی روشنی میں بہتری کے لیے اقدا مات کیے گئے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم امن بھا ئی چا ر ے کی فضا ء کو قائم رکھنے کے لیے اپنا کردا ر ادا کریں۔

شرپسندو ں پر نظر رکھیں اور بد امنی پھیلانے کی سو چ ر کھنے وا لو ں کو کیفر کردا ر تک پہنچائیں اس مو قع پر ڈی پی او بہا ولنگر نے میڈیا،علمائے کرام

اور امن کمیٹی کے ممبران کے گزشتہ ادوارکے کردار کو بھی سراہا۔

About The Author