دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آل پاکستان بھٹہ ایسوسی کا اینٹوں کی فروخت بند کرنے کا اعلان

حکومت زیگ زیگ ٹیکنالوجی لگانے کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائے

آل پاکستان بھٹہ ایسوسی نے اینٹوں کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھٹہ ایسوسی ائشن کے سیکرٹری جنرل کہتے ہیں کہ

حکومت زیگ زیگ ٹیکنالوجی لگانے کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائے

ورنہ پچیس اگست سے ملک بھر کے تمام بھٹے بند کردئے جائیں گے

 محکمہ ماحولیات نے صوبے بھر کے اینٹوں کے بھٹوں کو اسموگ سے بچاؤ کے لئے

ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے پندرہ دن کی مہلت دی ہے۔

جس کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کو سیل کردیا جائے گا۔

بھٹہ ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کوئلے کی بڑھتی قیمتوں کو بھی کنٹرول کرے۔

جبکہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کیلئے بھٹہ مالکان کو بلا سود قرضے جاری کئے جائیں۔

ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کے مطابق بھٹوں کی بندش کے باعث لاکھوں افراد کا

روزگار خطرے میں پڑجائے گا جس پر حکومت کو لائحہ عمل بنانے کی ضررت ہے۔

About The Author