دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان:

کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں کیبنٹ سب کمیٹی برائے امن و امان کی ویڈیو لنک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،لیہ سے رکن اسمبلی شہاب الدین سہیڑ کے علاوہ کمشنر ساجد ظفر ڈال،

آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈی پی او اختر فاروق اور دیگر افسران،امن کمیٹی اور اتحاد بین المسلمین کے اراکین موجود تھے راجنپور سے صوبائی وزیر انہار

سردار محسن خان لغاری اور صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،لیہ،مظفر گڑھ،راجنپور کے اراکین اسمبلی،ڈپٹی کمشنرز انجینئر امجد شعیب ترین،

اظفر ضیاء اور ذوالفقار علی کھرل بھی ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شریک ہوئے۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے لاہور سے کیبنٹ سب کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس کی

صدارت کی۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بین المسالک ہم آہنگی کی فضا موجود ہے۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے

امن کمیٹی کے اراکین کا مثالی تعاون رہا ہے۔عاشورہ محرم کے دوران بھی امن و امان کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے ۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہر فاروق سے امن کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور دیگر شریک تھے

ڈپٹی کمشنر نے امن کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

امن کمیٹی کے اراکین محرم الحرام میں بھائی چارہ کو فروغ دیں۔جلوسوں کے روٹ کی پاسداری کرائی جائے گی۔

مجالس اور جلوس کے اوقات پر عملدرآمد کرایا جائے۔محرم الحرام کے دوران امن عامہ میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ضلع میں اشتعال انگیزی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔

اشتعال انگیز علماء،ذاکرین کی ضلع بندی اور زباں بندی پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے

صفائی اور سیوریج کے معاملات کا جائزہ لیا

  ڈپٹی کمشنرنے انڈس کالونی کابھی دورہ کیا اور سرکاری افسران کی رہائشی کالونی میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈی جی کلب کا دورہ کرتے ہوئے کلب کی بحالی اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کلب کی تزئین و آرائش کرکے کھیل اور دیگر سرگرمیوں

کو بحال کرائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد سعید رفیق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

اس موقع پر مجسٹریٹ درجہ اول محمدحارث منیر، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید حسن مجتبیٰ اورمیڈیکل آفیسربھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا معائنہ کیااور اسیران سے مسائل پوچھے انہوں نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں محمد اسحاق

عرف کاکا اور محمد زاہد ولد طفیل احمدکو رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔.


ڈیرہ غازیخان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق کی ہدایت پر اراضی کے غلط انتقال میں گواہی دینے والے ملزم حقنواز لشاری کو ضلع لیہ کی ٹیم نے سرکل آفیسر اظہر حسین کی قیادت میں گرفتار کر لیا.

انٹی کرپشن عدالت کی طرف سے جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر ملزم کو گرفتار کیاگیا. علاوہ ازیں ڈیرہ غازیخان سے سرکل آفیسر محمد ارشد نے 109190کرایہ کی مد میں ریکور کر کے

سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. ضلع مظفرگڑھ سے سرکل آفیسر خلد بلال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثنا ء اللہ کو گرفتار کرلیا.

انٹی کرپشن عدالت نے 30کیسز کی سماعت کی۔.


ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان ڈویژن میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران 169 علماؤذاکرین کے داخلے پر

پابندی اور 98 علماؤذاکرین اور شعلہ بیان مقررین کی زباں بندی کردی گئی ہے.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ

محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران بھی کسی فرقہ کی دل آزاری نہ کی جائے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی میں 25 کی ضلع بندی اور 14 کی زباں بندی کردی گئی

اسی طرح لیہ میں 67 کی ضلع بندی اور 45 کی زباں بندی،مظفرگڑھ میں 27 کی ضلع بندی

اور 22 کی زباں بندی اورراجنپور میں 50 کی ضلع بندی اور 17 کی زباں بندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری لیبراینڈ ہیومن ریسورس اور ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری نے

دوسرے روز بھی مارکیٹوں اور ورکشاپوں کا معائنہ کیا.

ورکشاپ میں چائلڈ لیبر پر تھانہ صدر ڈیرہ غازیخان میں مقدمہ درج کر ا دیا.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر چائلڈ لیبر روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں

ورکشاپ، دکان، صنعتی اداروں اور دیگر مراکز کے مالکان چائلڈ لیبر کے قانون پر عملدرآمد کریں۔.

About The Author