دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یار خان

خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے کہا ہے کہ

یونیورسٹی میں خواجہ فرید ؒ چیئر قائم کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے. میں خواجہ فرید چیئر قائم کرنے کے لیے تیار ہوں.

ذرا مجھے کوئی بریف کرے اور سمجھائے کہ اس چیئر کی نوعیت اور کام کیا ہوگا. یہ چیئر نوجوان نسل اور معاشرے کو کیا ڈیلیور کرے گی.قائم کی گئی اکثر چیئرز کے لوگ صرف تنخواہیں لیتے ہیں کام اور کچھ ڈیلیور نہیں کرتے.

انجینئرنگ یونیورسٹی سکلز کی تعلیم و تربیت اور ریسرچ پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے. یہ بات انہوں نے کالم نگاروں جام ایم ڈی گانگا،

رازش لیاقت پوری، شاہد اکمل کنگ، راحت قاضی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کی کہ ضلع رحیم یار خان اور سرائیکی وسیب کے عوام کی یہ خواہش، درخواست اور مطالبہ ہے کہ برصیغر پاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر و بزرگ خواجہ فرید ؒ کے نام پر قائم یونیورسٹی میں

خواجہ فرید چیئر قائم ہونی چاہئیے. آپ کا اس بارے کیا خیال ہے?. پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے مزید کہا کہ آکسیجن کے بغیر زندہ رہنا مشکل ہے.

آکسیجن کے لیے درخت لگانا انتہائی ضروری ہیں. خواجہ فرید یونیورسٹی میں25ہزار پودے لگائے ہیں. ان کی بھر پور نگرانی اور پرورش کی جا رہی ہے. ہمارے ادارے میں آنے والا کوئی ذہین طالب علم پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اعلی تعلیم سے

محروم نہیں رہے گا.یونیورسٹی اسے سپورٹ کرے گی. ضلع رحیم یار خان کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کر سکتے ہیں. انہیں. الحاق کرنے کی پالیسی اور تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے.

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ آکسیجن زندگی ہے.آکسیجن فراہم کرنے والے پودوں اور شجر کاری مہم کو نمائشی عمل بنا کے رکھ دیا گیا ہے.

ہر سال لاکھوں کروڑوں نئے پودے لگائے جانے کے باوجود جنگلات اور درختوں میں اضافے کی بجائے کمی کیوں ہو رہی ہے. خواجہ فرید انجنئرنگ یونیورسٹی 25ہزار پودے لگانے کے بعد ان کی نگہداشت کر رہی ہے جبکہ اکثر سرکاری اداروں کی جانب سے ہرسال خاصی رقم

خرچ کرکے پودے لگا اور دکھا تو دیئے جاتے مگر وہ پورے لگائے نہیں جاتے. لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت نہیں کی جاتی.

اس سے نہ صرف شجر کاری کے مقاصد حاصل نہیں ہو پاتے بلکہ الٹا قومی نقصان ہوجا تا ہے.ایف ایم ریڈیو جیوے پاکستان آمد کے موقع پر جام ایم ڈی گانگا نے وائس چانسلر پروفیسر

ڈاکٹر سلیمان طاہر، شاہد اکمل کنگ، پی آر او عابد حسین اور دیگر مہمانوں کو ثقافتی سرائیکی اجرکیں بھی پہنائی


رحیم یار خان

وطن عزیز پاکستان سے بے پناہ عقیدت و محبت کے اظہار کےلیے شیران اسلام پاکستان کی طرف سے بانی خواجہ محمد ناصر رحمانی ؒ کی عظیم تر پاکستان مہم کو ہر سال کی طرح محبت و احترام کے

ساتھ مناتے رہیں گے آغاز کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار قاری محمد عبدالحق چشتی امیر شیران اسلام سرائیکی وسیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ لسانی،گروہی،علاقائی،اور مذہبی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے، وطن عزیز کی اندرونی اور بیرونی مخالف قوتوں کو شکست فاش دینے کےلیے، تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے علماء و مشائخ اہلسنت کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے،

پاک فوج کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئےاستحکام اور دفاع وطن کو عظیم تر بنانے کے لئے۔پاکستان بنانے والے علماء و مشائخ اہلسنت کی فکر اور مشن کی امین تحریک

شیران اسلام پاکستان کے کارکنان جذبہ حب الوطنی سے سرشار مساجد، مدارس،اور مزارات اولیاء پر14اگست کو سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کی سعادت حاصل کریں گے.

شیران اسلام رحیم یار خان کا قافلہ ریلی کی صورت میں بانی امیر حضرت خواجہ محمد ناصر رحمانی ؒ کے مزار دربار بابا دلبر شاہ پر. اپنی حاضری پیش کرکے

فاتحہ خوانی اور اللہ تعالی سے عالم اسلام پاکستان اور عوام کے لیے خصوصی دعا مانگے گا


رحیم یار خان

اِدھر تھل چولستان میں لوگ بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں

اُدھر تخت لاہور میں حکمران50کھرب روپے سے لندن بنانے اور بسانے چلے ہیں.

یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہےکوئی پوچھنے والا نہیں

جام ایم ڈی گانگا. کالم نگار

About The Author