امریکی صدارتی الیکشن کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے نئی دہلی سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسلم فار بائیڈن پلیٹ فارم کے تحت منعقدہ ورچوئل فنڈ ریزنگ کے شرکا سے گفتگو میں
جو بائیڈن نے کشمیر میں بھارتی اقدامات کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسلی امتیاز کا اعتراف کرتے ہوئے جو بائیڈن نے یقین دلایا کہ
ان کی انتظامیہ میں مسلمانوں کو ہر شعبہ میں نمائندگی ملے گی۔
اس دوران انہوں نے برائی کو روکنے سے متعلق رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی حدیث سنائی اور اسلام سے متعلق گہری معلومات کا اظہار کیا۔
فنڈ ریزنگ میں 13 لاکھ امریکی ڈالر اکٹھے کیے گئے۔
اے وی پڑھو
خاتون افسر انابت خالق جموں و کشمیر کی نئی ڈپٹی اکاونٹنٹ جنرل مقرر
ڈاکٹر شاہ فیصل: صدارتی عہدے سے سیاست چھوڑنے کا سفر
منوج سنہا مقبوضہ جموں و کشمیر کا اگلا لیفٹیننٹ گورنر تعینات