اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خاتون افسر انابت خالق جموں و کشمیر کی نئی ڈپٹی اکاونٹنٹ جنرل مقرر

وہ جموں و کشمیر کی پہلی خاتون ہیں جنہیں اس عہدے پر مقرر کیا گیاہے

خاتون افسر انابت خالق جموں و کشمیر کی نئی ڈپٹی اکاونٹنٹ جنرل مقرر

سرینگر

(ساوتھ ایشین وائر)

انابت خالق نے گذشتہ روز جموں و کشمیر کی نائب اکانٹنٹ جنرل کا چارج سنبھال لیا۔

  وہ جموں و کشمیر کی پہلی خاتون ہیں جنہیں اس عہدے پر مقرر کیا گیاہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انابت 2018 بیچ کی آئی اے اینڈ اے ایس افسر ہیں۔

انابت نے اپنی ابتدائی تعلیم سرینگر کے ملنسن گرلز اسکول سے حاصل کی ہے۔ اے آئی ای ای ای کے امتحان میں کامیاب ہونے کے باوجود،

انابت نے گورنمنٹ وومنز کالج ایم اے روڈ سرینگر میں ہیومینٹیز میں ڈگری حاصل کرنے کو ترجیح دی۔
سنہ 2016 میں انابت نے یو پی ایس سی کے امتحان میں

اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہونے کی وجہ سے انہوں نے پھر سے 2017 میں امتحان میں حصہ لیا

جس کے بعد ان کی رینکنگ میں اضافہ ہوا اور 378 رینک پر پہنچ گئیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہیں آئی اے اینڈ اے ایس کیڈر دیا گیا

اور انہیں نیشنل اکیڈمی آف آڈٹ میں تربیت کے لیے ہماچل پردیش کے شملہ بھیجا گیا۔اپنی تربیت کی مدت کے دوران،

انابت کو احمدآباد، آر بی آئی اور سیبی جیسے اہم اداروں میں مالیات اور عوامی پالیسی کے اہم پہلوں سے روشناس ہونے کا موقع ملا۔

%d bloggers like this: