مظفرگڑھ
(علی جان سے)
حکومت غربت کی بجائے غریب مٹانے پر تل گئی مویشی منڈی کے لیے جاری کردہ نئی پالیسی کے مطابق مویشی پال حضرات جتنے مویشی خرید و فروخت کے لیے مویشی منڈی میں داخل ہوں گے
500 روپے فی جانور کے حساب سے ادا کرنے کے پا بند ہوں گے۔یہ فیصلہ سراسر غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ غریب کہاں جائے پہلے ہی حکومتی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب کسان کے گھر میں فاقے ہیں ،
کرونا وائرس کے باعث مزدور کراچی ودیگر شہروں میں مزدوری نہ ملنے کے باعث گھر رہنے پر مجبور ہیں
روزمرہ گھریلو اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مویشی پالتے تھے اب وہ بھی ذریعہ معاش ختم ہونے کو ہے۔
ڈاکٹر وزیر سلیم اشفاق و دیگر لوگوں کا کہنا تھا کہ جو جانورسیل ہو جائے اس پر تو حکومتی ٹیکس دینا سمجھ آتا ہے
لیکن ہر جا نور کی انٹری فیس 500 کے حساب سے دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔اسطرح تو مویشی پا ل حضرات فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر غریب عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی تو ٹھیکیداروں کے غنڈوں سے تو بے عزت نہ کرائے۔
نہ ہی منڈیوں میں پانی کا انتظام ہے نہ ہی سائےکا ۔
لوگوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے ورنہ اگلے ہفتے سے
تمام مویشی پال حضرات روڈپر احتجاج کریں گے۔
مظفرگڑھ
موضع کلروالی زمیندار ابوذر غفاری نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر اپنے بھانجوں اور
بہن کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا میاں بخت علی چھجڑا کی وفات کے بعد ابوذرغفاری بہنوں کو وراثت انتقال میں ظاہر نہ کیا اور والد کی ساری زمین اپنے
نام لگوا دی، بہن نے روپیہ روپیہ جوڑ کر اپنے بیٹوں کیلئے ابوذر غفاری کی فیکٹری کے سامنے64مرلے پر مشتمل کمرشل پاٹ خریدا جبکہ ابوذر غفاری چاہتا تھا کہ
یہ پلاٹ آپ مجھے سیل کر دیں بہین اور بھانجوں کے انکار پر مسلح گروہ کے ہمراہ کمرشل پلاٹ پر دھاوا بول دیا۔ ابوذر غفاری کی بہن اپنے بیٹوں کی قیمتی جائداد بچانے کیلیے اپنے پورے خاندان سمیت کمرشل پلاٹ میں خیمہ لگا کر
پلاٹ میں منتقل ہو گئی۔ ساتھ ہی انہوں نے ہائیکورٹ سے زمیندار کے اقدام کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا۔قبصہ کی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے اس سیاسی اثر رکھنے والے زمیندار نے واپڈا اہلکاروں سے ساز باز کرکے بہن اور بھانجے امجد رسول کی خالی حویلی میں جا کر
واپڈا اہلکاروں سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر وڈیو بنائی اور ان کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرا دیا۔ جس پر میاں امجد رسول نے ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی۔ میاں امجد رسول٫میاں شاہد رسول اور میاں طاہر رسول نے اپنی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ
حرس،ہوس زر میں مبتلا ابوذر غفاری نے انتقامی کارروائیوں اور جھوٹی درخواستوں کے ذریعے ذہنی اذیت اور ڈپریشن میں مبتلا کردیا ہے۔ وہ ایم این اے گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔
اور ذاتی اثر و رسوخ اور سیاسی آشیرباد سے ان کی زندگی اجیرن بنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خاندانی وراثت سے محروم کرکے اس کی ہوس نہیں مٹی۔
اب وہ ہوس زر میں مبتلاء ہو کر ہمیں جان سے مروانے کی دھمکیاں دے رہا ہے انہوں نے ڈی پی او مظفر گڑھ
آر پی او ڈیرہ غازیخان آئی جی پنجاب ٫وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس پنجاب ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ انہیں سگے ماموں کے ظلم و ستم اور انتقامی کارروائیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
مظفرگڑھ
(علی جان سے) امیدوار حلقہ پی پی 278 راؤ محمد اکمل نے کہا موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ہرشعبہ میں کارکردگی صفر ہے عوام کو مایوس کردیا ہے
عوام آئندہ الیکشن میں ان بہروپیوں کو ووٹ نہیں دیگی اس موقع پر قاری محمد ذکاء اللہ نے کہا کہ رائومحمد اکمل عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں
اور کمزور لاچاروں کی بے لوث خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں عوام کی خدمت کےلئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں قاری محمد حسنین معاویہ ،
راؤ محمدحمزہ ، راؤ عتیق الرحمان، راؤ عبدالرحمان ، راؤ عطاءاللہ و دیگر موجود تھے
مظفرگڑھ
تھانہ خانگڑھ میں ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی زیر صدارت امن کمیٹی کے ممبران اہل تشیع مسلک کے لائسنسداران و روائتی پروگرام کے منتظمین و معززین اہل تشیع
مسلک ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میں محرم الحرام میں امن امان برقرار رکھنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی دوران میٹنگ شرکا نے دوران عشرہ محرم الحرام انتظامیہ کے ساتھ
تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر تمام شرکا نے تھانہ خانگڑھ کی حدود میں عشرہ محرم الحرام میں امن امان کی فضا بر قرار رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی
جس پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئےاطمینان کا اظہار کیا
مظفرگڑھ
( علی جان سے)موضع کلروالی زمیندار ابوذر غفاری نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر اپنے بھانجوں اور بہن کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا
میاں بخت علی چھجڑا کی وفات کے بعد ابوذرغفاری بہنوں کو وراثت انتقال میں ظاہر نہ کیا اور والد کی ساری زمین اپنے نام لگوا دی،
بہن نے روپیہ روپیہ جوڑ کر اپنے بیٹوں کیلئے ابوذر غفاری کی فیکٹری کے سامنے64مرلے پر مشتمل کمرشل پاٹ خریدا
جبکہ ابوذر غفاری چاہتا تھا کہ یہ پلاٹ آپ مجھے سیل کر دیں بہین اور بھانجوں کے انکار پر مسلح گروہ کے ہمراہ کمرشل پلاٹ پر دھاوا بول دیا۔
ابوذر غفاری کی بہن اپنے بیٹوں کی قیمتی جائداد بچانے کیلیے اپنے پورے خاندان سمیت کمرشل پلاٹ میں خیمہ لگا کر پلاٹ میں منتقل ہو گئی۔
ساتھ ہی انہوں نے ہائیکورٹ سے زمیندار کے اقدام کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا۔قبصہ کی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے اس سیاسی اثر رکھنے والے زمیندار نے واپڈا اہلکاروں سے
ساز باز کرکے بہن اور بھانجے امجد رسول کی خالی حویلی میں جا کر واپڈا اہلکاروں سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر وڈیو بنائی اور ان کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرا دیا۔
جس پر میاں امجد رسول نے ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی۔ میاں امجد رسول٫میاں شاہد رسول اور میاں طاہر رسول نے اپنی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ
حرس،ہوس زر میں مبتلا ابوذر غفاری نے انتقامی کارروائیوں اور جھوٹی درخواستوں کے ذریعے ذہنی اذیت اور ڈپریشن میں مبتلا کردیا ہے۔
وہ ایم این اے گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ اور ذاتی اثر و رسوخ اور سیاسی آشیرباد سے ان کی زندگی اجیرن بنائے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں خاندانی وراثت سے محروم کرکے اس کی ہوس نہیں مٹی۔ اب وہ ہوس زر میں مبتلاء ہو کر ہمیں جان سے مروانے کی دھمکیاں دے رہا ہے
انہوں نے ڈی پی او مظفر گڑھ٫آر پی او ڈیرہ غازیخان آئی جی پنجاب ٫وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس پنجاب ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ
انہیں سگے ماموں کے ظلم و ستم اور انتقامی کارروائیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون