مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی ادارہ صحت کے پاس کرونا سےنمٹنے کیلیے صرف 10 فیصد استعداد ھے

آنے والے تین مہینے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اثر کو بڑھانے کی پیش گوئی کر رہے ہیں

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تیدروس ایدہانوم کا کہنا ہے کہ

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درکار فنڈز اور موجودہ فنڈز میں عالمی سطح پر وسیع خلا موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیدروس ایدہانوم نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے پاس اس حوالے سے صرف 10 فیصد استعداد ہے۔

جینیوا میں بریفنگ کے دوران تیدروس نے کوویڈ-19 سے متعلق اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ

آنے والے تین مہینے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اثر کو بڑھانے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

جس کو روکنے کے لیے فنڈنگ میں اضافے کی ضرورت اور نئے اقدامات کو ترجیح دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ویکسین کے لیے 100 ارب ڈالر کی ضرورت ہے

اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ بڑے پیمانے پر پیسے کی ضرورت ہے۔

%d bloggers like this: