دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

 نان بائیوں نے روٹی ،نان کا وزن اور معیار انتہائی کم کرکے قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی انتظامیہ وپرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی پراسرار خاموشی ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مبینہ ملی بھگت سے ڈیرہ شہر ومضافاتی علاقوں کے نان بائیوں نے روٹی ،نان کا وزن اور معیار

انتہائی کم کرکے قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا ،رواں سال کے دوران ایک بار پھر روٹی ،نان ،روغنی نان اور تندوری پراٹھے کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ،غریب سفید پوش طبقہ پریشان ،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر

سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق شہروگردونواح کے علاقوں میں نان بائیوں نے حکومتی نرخوں اور وزن کو پس پشت ڈالتے ہوئے خودساختہ نرخ مقرر کرتے ہوئے انتہائی کم وزن روٹی اور نان

فروخت کرنا شروع کردیاہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نان بائیوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے انہوںنے حکومتی نرخ نامے اور وزن کو پس پشت ڈال دیا

ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہر محاظ پر بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے ،نان بائیوں نے بھی ضلعی انتظامیہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر من مرضی کے نرخ اور وزن مقرر کرنا شروع کردیئے ہیں،جس کی وجہ

سے غریب سفید پوش طبقہ شدید متاثر ہورہا ہے ،شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،چیف سیکرٹری ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے گرانفروشی کے مرتکب نان بائیوں کے خلاف فوجداری

مقدمات اور بھاری جرمانے کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ 

٭٭٭

نوجوان کی مبینہ خودکشی پر والدین کا بیٹے کے قتل کا الزام، ڈی پی او ڈیرہ نے نوٹس لے لیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نوجوان کی مبینہ خودکشی پر والدین کا بیٹے کے قتل کا الزام، ڈی پی او ڈیرہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق 27جولائی 2020کو وانڈہ جمال کے رہائشی کی

خودکشی کے واقعہ کو والدین کی جانب سے قتل کی واردات قررار دیکر پولیس حکام سے واقعہ کی تحقیقات کے مطالبہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے

ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیاہے اگر تحقیقات میں 174 سی آر پی سی کاروائی ناقص ثابت ہوئی تو ایف آئی آر درج کی

جائے گی۔

٭٭٭

 محرم الحرام میں دو دن کے لئے موبائل فون سروس بند کرنے کے پیش نظر سفارشات طلب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سیکورٹی حالات کے پیش نظر ڈیرہ سمیت صوبے کے حساس اور حساس ترین اضلاع میںمحرم الحرام میں دو دن کے لئے موبائل فون سروس بند کرنے کے پیش نظر سفارشات طلب

کی گئی ہے۔محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کرنا شروع کردیا گیاہے ذرائع کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں اور متعلقہ 11اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،ڈی پی اوز سے رپورٹس طلب کی گئی ہے

اور ان رپورٹس کی روشنی میں ان اضلاع کے لئے سیکورٹی پلان کی منظوری دی جائیگی ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، لکی مروت ، نوشہر ہ سمیت 11اضلاع میں موبائل فون سروسز نویں اوردسویں

محرم الحرام کو بند کی جائیگی صبح پانچ بجے سے رات دس بجے تک جبکہ دسویں محرم الحرام کو صبح چار بجے سے رات بارہ بجے تک موبائل فون سروس بند رکھا جائے گا۔امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے موبائل

فون سروس بند کرنے کے لئے پی ٹی اے کودرخواست سیکورٹی پلان مرتب کرنے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے دیا جائے گا۔ ڈیرہ شہر میں مکمل طور پر موبائل فون سروس بند رہے گا جبکہ مضافاتی علاقوں

میں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند رہے گا۔

٭٭٭

 موٹر سائیکل سوار مسلح شخص کی دادا پوتے پر فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) موٹر سائیکل سوار مسلح شخص کی دادا پوتے پر فائرنگ، دادا زخمی، پوتا بال بال بال بچ گیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں 53

سالہ خوتا جان وزیرنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر اپنے پوتے نیک محمد وزیر ولد حضرت عمر سکنہ مریالی کے ہمراہ جارہا تھا کہ منڈی ٹاﺅن میں ایک اور موٹر سائیکل سوارغلام فرید وزیر ولد نامعلوم

سکنہ شکئی نے ٹکر مار کرہم پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا تاہم اسکا پوتا بال بال بچ گیا۔ تھانہ یونیورسٹی پولیس نے زخمی خوتا جان وزیر کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف 324ppc کے تحت مقدمہ

درج کرلیا ہے، رپورٹ کے مطابق فریقین میں مستورات کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔

٭٭٭

 پستول سے کھیلتے ہوئے بارہ سالہ بچہ اچانک گولی چلنے سے شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) بارہ سالہ بچہ پستول سے کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے شدید زخمی ہوگیا،بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی ٹاﺅن میں 12سالہ

وسیم محسود ولد عثمان سکنہ یونیورسٹی ٹاﺅن ابھایا پل اپنے ماموں محمد اللہ محسود ولد شاہ محمد کے گھر گیا ہوا تھا کہ اس دوران گھر کے کمرے میں رکھے ماموں کی پستول30بور سے کھیلتے ہوئے فائر ہونے سے ٹانگ میں

گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

٭٭٭

 لاکھوں روپے مالیت کے 3150موبائل فون،2070 موبائل چارجرز اور 1000لیٹر ڈیزل برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کا سمگلنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری،لاکھوں روپے مالیت کے 3150موبائل فون،2070 موبائل چارجرز اور 1000لیٹر ڈیزل،قبضہ پولیس

کر کے قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی

نگرانی میں ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ چیکنگ کے اسی تسلسل میں ایس ایچ اوتھانہ درابن نے دوران ناکہ بندی 1000

لیٹر ایرانی ڈیزل اور ایس ایچ او تھانہ سٹی نے لاکھوں روپے مالیت کے 3150عدد موبائل فو اور2070 موبائل چارجرز قبضہ پولیس میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعدکسٹم حکام کے حوالے کئے۔

٭٭٭

ڈاکٹر امان اللہ کے خلاف ہائی کورٹ ڈیرہ اور شرعی مسئلہ کے لئے مفتی اور علماءکرام حضرات سے فتویٰ لینے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لینڈ مافیا کے سرگرم رکن ڈاکٹر امان اللہ کے خلاف ہائی کورٹ ڈیرہ اور شرعی مسئلہ کے لئے مفتی اور علماءکرام حضرات سے فتویٰ لینے کا فیصلہ ،متاثرین فوری طور پر سہیل اعظمی سے

رابطہ کریں ،تفصیلات کے مطابق کالم نگار اور تاجررہنما سہیل احمد اعظمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہومیو ڈاکٹر امان اللہ جوکہ عرصہ دراز سے ڈیرہ کے سادہ لوح عوام کو جعلی انتقالات ،رجسٹریز ،بوگس چیکس کے

نام پر لوٹ رہا ہے ،ڈیرہ کے اکثر تھانوں میں اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہیں ،سہیل اعظمی کو بھی دو کروڑ روپے کے بقایا جات کی مد میں پانچ عدد جعلی چیکس دیئے جو تمام ڈس آنرہوگئے ،علاوہ ازیں پندرہ

مرلہ کی قیمتی اراضی بوگس جعلی رجسٹریز وانتقالات کے ذریعے فروخت کردیں جوکہ ڈی سی ڈیرہ نے کینسل کردی ہیں اب اس مخلوق خدا کو ناجائز تنگ کرنے اور ان کی کروڑوں روپے کی رقم کو ہڑپ کرنے والے

ڈاکٹر امان اللہ کے خلاف ڈی سی ڈیرہ ،اینٹی کرپشن ،مفتی حضرات اور ہائی کورٹ سے اجتماعی طور پر رجوع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔اس سلسلے میں متاثرین سہیل اعظمی سے فوری طور پر رابطہ کریں ۔

٭٭٭

 یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں والہانہ انداز میں جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر ومضافاتی علاقوں میں یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں والہانہ انداز میں جاری ،شہر ومضافاتی علاقوں میں 14 اگست کے موقع پر یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں والہانہ

انداز میں جاری ہیں ،شہر بھر میں سجاوٹی سامان کی خریدوفروخت ونگ برنگی جھنڈیوں اور پرچموں سے سجے سٹالز قائم ہیں ،فضاﺅں میں ملی نغموں کی گونج ،بچے نوجوان ،بوڑھے ،خواتین سبھی جوش وجذبے سے جشن

آزادی کی تیاریوں کے لئے سٹالز کا رخ کرنے اور خریداری میں مصروف ہیں 14 اگست قومی تہوار ہی نہیں ملت کی قربانیوں واثیار کی داستان کا دن ہے ،یوم آزادی باوقات طریقے سے بھرپور جوش وخروش کے

ساتھ منائیں گے ،پاکستان خداوند کریم کی ایک انمول نعمت ہے،شہریوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے مہینے کے آغاز سے ہی یوم آزادی کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں ،شہر سمیت

گردونواح کی سڑکوں ،گلیوں ،چوک چوراہوں ،بازاروں میں ہر طرف رنگا رنگ جھنڈیوں ،پھولوں اور پرچموں سے سجے ہوئے سٹالز دکھائی دیتے ہیں جن پر بچوں ،جوانوں ،بوڑھوں اور خواتین کا رش دیدنی

ہوتاہے ،ہر کوئی 14 اگست کے تہوار کو یادگار بنانے کے لئے نت نئے جتن کرتا دکھائی دیتاہے۔خداداداسلامی جمہوریہ پاکستان کی 73 ویں سالگرہ کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ 14 اگست 2020 کادن

ایک خواب ایک روشنی ،ایک حقیقت ،ایک وعدہ ،اس ملک سے وفا کرنے کے تجدید عہد کا دن ہے جس کو ہمیں پورا کرنا ہے ۔شہریوںنے کہا کہ اس جشن آزادی پر ہم مادر ملت کی ترقی اور اسے دنیا کا عظیم ملک

بنانے کا بھرپور عزم کرتے ہیں ،ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کی تعمیر کو دل وجان سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور اس کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے ۔

٭٭٭

شدید گرمی نے شہریوں کا بھرکس نکال دیا ،درخت لگانے پر پھر بھی کوئی تیار نہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شدید گرمی نے شہریوں کا بھرکس نکال دیا ،درخت لگانے پر پھر بھی کوئی تیار نہیں ،لوگ بارش کی دعائیں کرنے لگے ،تفصیلات کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے میں ہی گرمی اور حبس

نے شہریوں کا برا حال کردیا اور شہری پیسنے سے شرابور پریشانی کا شکار ہیں ،ڈیرہ شہر میں گزشتہ چند سالوں کے دوران گاڑیوں کی بھرمار نے درجہ حرارت انتہاءپر پہنچا دیا ہے اور گزشتہ سال یہاں پچاس ڈگری سینٹی

گریڈ تک گرمی پڑی ،شہری گرمی اور حبس سے پریشان اور بارشوں کے لئے دن رات دعائیں مانگ رہے ہیں لیکن کوئی شہری گرمی کا توڑ کرنے کے لئے درخت لگانے پر ہرگز تیار نہیں ،محراب ومنبر سے بھی صرف

بارش کی دعائیں سنی سنائی جارہی ہیں لیکن شہریوں کو درخت لگانے کی طرف متوجہ کرنے اور اس کے فوائد بتانے کی زحمت کرنے پر کوئی تیار نہیں ہے۔

٭٭٭

مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دونوجوان شدید زخمی ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود ڈیال روڈ بستی مہیڑ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دونوجوان شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،حالت خطرے سے باہر ،پولیس نے واقعہ

کی رپورٹ درج کرلی ،تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود بستی مہیڑ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے دونوجوان 30محمد عدنان ولداحمد بخش کنیرا سکنہ بستی مہیڑاور 28عمران ولد محمد رمضان قوم کھوکھر

سکنہ ہمت کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگئے ،زخمیوںکو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ہے۔

٭٭٭

 ڈاکٹر عائشہ کی گفتگو کے دوران میجر اسحاق شہید کے حوالے سے خوبصورت یادیں شئیر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں میجر اسحاق شہید نے آپریشن رد الفساد کے دوران دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اور باقی سپاہیوں کی جان بچاتے ہوتے شہادت کا

رتبہ حاصل کیا۔ یہ وہی 28سالہ شہید میجر اسحاق ہیں جن کی شہادت کے بعد ان کی بیوہ ڈاکٹر عائشہ نے ان کے زخموں سے بہنے والے خون سے تحریر لکھی تھی،انہیں اس بات کا پہلے سے احساس ہوگیا تھا کہ ان کے

شوہر شہید ہونے والے ہیں ،شوہر کی شہادت سے پہلے ان کے ساتھ ایسے واقعات رونما ہوئے کہ انہیں اس بات کا پہلے سے ہی علم ہوگیا تھا کہ اج ان کے شوہر شہید ہوگئے ہیں ڈاکٹر عائشہ نے اپنے شوہر کی

شہادت کے بعد اپنی زندگی بھی پاک فوج کے لیے وقف کر دی اور کورس کے دوران بہترین نشانے باز کا اعزاز بھی حاصل کیاہے، ڈاکٹر عائشہ نے گفتگو کرتے ہوئے میجر اسحاق کے حوالے سے خوبصورت

یادیں شئیر کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری شادی والدین کی مرضی سے ہوئی تھی، ہماری خوشحال زندگی کو دیکھ کر لوگ ہم پر رشک کرتے تھے۔ ہم ہمیشہ اپنی زندگی کی ہر چھوٹی خوشی کو بھرپور انداز میں جیتے

تھے۔جب ہم ایک خوبصورت بیٹی فاطمہ کے ماں باپ بنے۔لگتا تھا دنیابھر کی ہر خوشی ہمارے قدموں میں آ گئی ہے۔ یہ جنوری2017 کی بات ہے میں نے ایک رات ایک خواب دیکھا کہ اسحاق شہید ہو گئے

ہیں اور میں بہت تکلیف میں ہوں۔میں اٹھی تو پسینے میں شرابور تھی،میں نے اس خواب کا ذکر کسی سے نہیں کیا اور ذہن میں آنے والے تمام خیالات کو جھٹک دیا۔ یہ نومبر کی بات ہے ہم لاہور آئے ہوئے تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان پوسٹنگ تھی۔ہم شام کو ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے تو ساتھ ہی اسحاق کو جیپیں لینے آگئیں۔ انہوں نے آگے مشن پر کلاچی جانا تھا۔مجھے بہت فکر ہوئی کہ ابھی تو آئے ہیں۔کھانا تو کھا لیں۔ راستے

میں انہوں نے ثوبت کا آرڈر دیا تھا ،یہ ڈیرہ اسماعیل خان کی مشہور ڈش ہے اور اسحاق کو بہت پسند تھی۔ مجھے کہنے لگے تم بھی آو ہم مل کر کھاتے ہیں۔ میں نے کہا نہیں آپ کھائیں ،میں آپ کی پیکنگ کر لوں۔

اسحاق کپڑوں کے معاملے میں بہت لاپرواہ تھے۔ اس لئے میں ہی ان کی شاپنگ کرتی تھی۔ابھی بھی میں ان کے لئے نئے کپڑے لائی تھی۔وہ پیک کرنے لگی۔اسحاق نے کھانا کھایا اور آ کر بچی کو پیار کرنے

لگے۔پھر بولے ایک تصویر توبنا دو۔ اس سے پہلے آج تک انہوں نے کبھی تصویر کا نہیں کہا تھا۔ہم مستقل بات کرتے رہتے تھے۔ لیکن کام کے ٹائم پر میں انہیں تنگ نہیں کرتی تھی۔ اگلے دن گیزر کام نہیں کر رہا تھا

تو انہوں نے مجھے سمجھایا کہ ایسے چلاﺅ اور سیکھومیرے بنا کیسے کرو گی یہ سب ،انہوں نے ایسے پہلے کبھی نہیں کہا تھا مجھے۔۔ شہادت والے دن ہم میسج پر بات کرتے رہے۔پھر میسج کا جواب آنا بند ہو گیا۔ مجھے لگا وہ

مصروف ہیں۔کیونکہ ان کے واٹس ایپ کا ٹک بلو نہیں ہواتھا۔ وہ کہتے تھے کام کے درمیا ن عائشہ مجھے میسج نہ کیا کرو۔میری توجہ دوسری طرف مبذول ہو جاتی ہے۔۔۔ آپریشن رد الفساد چل رہا تھا۔اس وقت

اطلاع ملی تھی کہ آج مطلوب دہشت گردظاہر شاہ دو سال بعدافغانستان سے اپنے گھر آیاہوا ہے۔بہت دن سے یہ لوگ اس دہشت گرد کی تاک میں تھے۔سرچ آپریشن اس کی تلاش میں چلتا رہتا تھا۔ اس دن

اس کے والد سے اس کا پوچھا تو اندازہ ہو گیا کہ وہ گھر میں ہی چھپا ہے۔ اسحاق ٹیم کے ساتھ انتظار میں تھے۔ ظاہر شاہ افغانستان کے مشن کو ہیڈ کر رہا تھا۔ کسی وقت کچھ بھی کر سکتا تھا۔اسحاق اپنے ساتھیوں کے

ساتھ اس کے ٹھکانے کے اندر داخل ہو گئے۔وہ پچھلے کمرے میں چھپا ہوا تھا۔اسی وقت لائٹ بھی چلی گئی۔انہوں نے تھوڑا سا دروازہ کھول کر اندر لائٹ ڈالی تو اندر سے بزدل دہشت گرد نے دو فائرکئے جو

اسحاق کے داہنے ہاتھ پر لگے۔ جب داہنا ہاتھ کام نہیں کر رہا تھا تو اسحاق نے اپنے بائیں ہاتھ کی مدد سے راونڈ فائر کئے اور زخمی ہاتھ سے میگزین بھی چینج کی۔ اسی دوران دشمن نے باقی سپاہیو ں کی طرف ہینڈ

گرنیڈ پھینکا جس پر اسحاق نے سپاہیوں کی جانیں بچانے کے لئے انہں دھکا دے کر گرنیڈ پر چھلانگ لگا دی۔اسی وقت گرنیڈان کے پیٹ پھٹ گیا۔ آخری لمحے ان کی زبان پر بار بار کلمہ کا ورد تھا۔ شہادت سے

پہلے اسحاق کا دایاں ہاتھ شدید زخمی ہو چکا تھا لیکن وہ بائیں سے لڑتے رہے۔اپنی اس بہادری پر انہیں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ میں ان سب باتوں سے بے خبر تھی۔ اچانک فاطمہ بہت زور سے رونے

لگی۔میں اسے چپ کرونے لگی لیکن آج پتا نہیں کیا ہوا وہ چپ نہیں ہو رہی تھی۔پھر اسے تھپکنے لگی اور کہا فاطمہ با با،با با تویہ سن کر وہ چپ ہو گئی۔ اس لمحہ مجھے لگا اسحاق کو کچھ ہوگیا ہے۔بیٹی تو سو گئی لیکن میری نیند اڑ

گئی۔ اس دوران ہی باہر سے مجھے جیپو ں کی آوازیں سنائی دیں۔ میرے دل کی دھڑکن تیز ہوگئی۔ مجھے سنائی دیا کہ رجمنٹ آفیسر کی وائف آئی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ عائشہ کو کیسے بتائیں ہم۔ میں نے دروازہ

کھولا تو مسز کرنل سامنے کھڑی تھیں۔میں نے پوچھا اسحاق شہید ہو گئے ہیں؟ وہ بولیں ”نہیں وہ زخمی ہوئے ہے“ میں نے کہا ” وہ تو اسی وقت شہید ہو گئے تھے جب ان کی بیٹی اچانک رونے لگی تھی “ یہ سن کر وہ

رونے لگیں اور بولیں ” ہم کب سے یہی سوچ رہے تھے کہ آپکو کیسے بتائیں۔آپ کو تو اشارہ پہلے ہی مل گیا تھالاہور لانے کے بعد اسحاق شہید کے جسد خاکی کو سرد خانے میں رکھا گیا لیکن اسحاق شہید کے بھائی

کے مطابق خون کا بہاﺅ دو دن بعد بھی ایسا تھا جیسے ایک زندہ انسان کا خون بہتا رہتا ہے۔حالانکہ مردہ خانے میں اتنی ٹھنڈ ہوتی ہے کہ وہاں ہر چیز برف بن جاتی ہے۔ جنازے سے قبل جب اسحاق شہید کو گھر کے

اندر رکھا گیا تو اس وقت میں نے اپنی والدہ سے درخواست کی کہ میں اسحاق سے کچھ اکیلے میں بات کرنا چاہتی ہوں۔ سب چلے گئے تومیں اسحاق کے سرہانے بیٹھ کر بہت روئی اور کہا”میں بہت کمزور ہوں

اسحاق۔آپکی مدد کے بغیر کیسے میں رہوں گی۔آپ تو میری آنکھوں میں آنسو تک نہیں آنے دیتے تھے۔آج میر ے آنسو صاف بھی نہیں کر رہے “۔ میری آواز سن کروالدہ نے آ گئیں اور میرے کاندھے پر ہاتھ

رکھ کر کہا ” نہ رو بیٹی۔اسحاق بھی رو رہا ہے“ اور دنیا نے دیکھا کہ واقعی اسحاق کی آنکھوں سے آنسو بہ رہے تھے۔وہ سن رہے تھے لیکن احساس آنسووں کے ذریعے سے دلایا۔

٭٭٭

لیموں کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاﺅمیں مددگار ثابت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ماہرین طب نے کہا ہے کہ لیموں کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاﺅمیں مددگار ثابت ہوتاہے‘ لیموں کے چھلکوں کا استعمال انسانی جسم کو کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاتاہے جس

کے باعث کئی ادویات میں لیموں کے چھلکے کا استعمال بھی کیاجاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ لیموں کولیسٹرول کم کرنے اور مدافعتی نظام کو بہتربنانے میں انتہائی مفیدہے ‘لیموں کے چھلکے میں موجود

لیمونائڈزاورفلونائڈزکے باعث کینسر کے خلیات کی نشوونما ر±ک جاتی ہے جبکہ پرانا کینسر بھی کم ہونے لگتاہے۔انہوں نے مزیدبتایاکہ لیموں کے چھلکے سے دل کے دورے سے بچاﺅممکن ہے۔

٭٭٭

دمہ‘ٹی بی‘ پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں زبردست اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ماحولیاتی وفضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی سے دمہ‘ٹی بی‘ پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں زبردست اضافہ ہوتاجارہاہے جس سے بچاﺅ

کے لئے تمام افرادکو مون سون کے دوران بھرپورطریقے سے شجرکاری مہم شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری

کیلئے زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مددملے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پربھی قابوپایاجاسکے۔محکمہ جنگلات کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت فضائی وماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے

تعاون سے ماحول کو صحتمند رکھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کررہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے بھرپورتشہیری مہم زوروشور سے جاری ہے۔

٭٭٭

 ایف بی آر نے بینکوں سے ماہانہ ایک کروڑ روپے اکاونٹ میں جمع کرنیوالوں کی تفصیلات طلب کرلیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایف بی آر نے بینکوں سے ماہانہ ایک کروڑ روپے اکاونٹ میں جمع کرنیوالوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ فنانس ایکٹ 2020 کے تحت اکاو¿نٹ سے ماہانہ 10 لاکھ روپے

نکلوانے والوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ڈرافٹ رولز جاری کیا ہے جس کے تحت بینکوں سے ایسے تمام افراد کی معلومات طلب کی گئی

ہیں جنہوں نے ایک ماہ کے دوران اکاونٹس میں ایک کروڑ روپے جمع کیے ہیں یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ 2 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے،اسی طرح ان اکاو¿نٹ ہولڈرز کی تفصیلات بھی ایف بی آر کو فراہم

کی جائیں گی جنہوں نے ایک ماہ کے دوران 10 لاکھ روپے نکلوائے ہیں۔ایف بی آر نے مذکورہ اکاونٹ ہولڈرز کی جو دیگر تفصیلات بینکوں سے طلب کی ہیں ان میں سی این آئی سی، این آئی سی او پی، پاسپورٹ

نمبر، این ٹی این، نام، ٹائٹل اکاونٹ، رہائش/عدم رہائش، پتہ، ٹیلی فون نمبر، اکاونٹ کھلوانے کی تاریخ، اکاو¿نٹ نمبر (آئی بی اے این)، مہینے میں جمع کی گئی رقم، یا نکلوائی گئی رقم، ٹیکس کٹوتی کی رقم، پیشہ، کاروبار

وغیرہ۔بینکوں کے لیے نئے قوانین کے تحت مطلوبہ معلومات انکم ٹیکس آرڈیننس 165 اے کے تحت فراہم کرنا ہیں، ہر بینک افسر مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوگا جب کہ ہر بینک بورڈ کو دئیے گئے وقت

میں معلومات فراہم کرے گا، سالانہ مقامی رپورٹنگ کی تاریخ ہر سال 31 مئی ہے۔

٭٭٭

 گرمی کے باعث ڈیرہ میں تیس سے زائد معمر افراد بے ہوش ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گرمی کے باعث ڈیرہ میں تیس سے زائد معمر افراد بے ہوش ہوگئے ،جبکہ بچوں میں مختلف بیماریاں بھی پھوٹ پڑگئی ہیں ،گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث نومولود اور چھوٹے

بچے بڑی تعداد سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں اور کلینکس میں پہنچا دیئے گئے ہیں ،نماز کے دوران باران رحمت کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں،نمازیوں نے اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہوکر اپنے گناہوں

کی معافی مانگتے ہوئے دعائیں مانگیں ،گرمی اور حبس کے دوران بہوش معمر مزدوروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیاگیا،گرمی کی شدت میں اضافہ اور حبس سے شہری بے حال ہیں جبکہ نانبائیوں اور

مٹھائی کی دکانوں سمیت آگ سے منسلک کاروبار کرنے والے دیہاڑی دار مزدوروں کی حالت غیرہوگئی ہے۔

٭٭٭

موقع پرست سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وباءمیں مسلسل کمی اور شادی ہالز ،ہوٹلز پر پابندی ختم کرنے اور کاروباربحال کرنے کے اعلان کے بعد موقع پرست سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں

،شہریوں نے ماسک ،سینی ٹائزر ،گلوز کی خریداری ترک کردی ہے ،کروڑوں روپے کے ماسک ،سینی ٹائزر ،گلوز خریدنے والے تاجروں کے اندازے غلط ثابت ہوگئے اور اس کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے

والے تاجر کروڑوں روپے سے محروم ہوگئے ہیں ،ماسک کی مانگ میں مسلسل کمی کے بعد بلیک میں فروخت ہونے والے این 95 ماسک کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کٹس

خریدنے والے پرائیویٹ لیبارٹریز کو کروڑوںروپے کا نقصان ہوا ہے ،ہسپتال روڈ سرکلر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کورونا سے بچاﺅ کے سامان فروخت کرنے والے تاجروں کو آکسیجن سلینڈر سمیت دیگر آلات

کی مانگ میں مسلسل کمی سے کاروباری افراد کو شدید دھچکاک لگ گیا ہے ،سینکڑوں موقع پرست سرمایہ کاروں نے کورونا سے بچاﺅ اور کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والی اشیاءمیں کروڑوں روپے کی سرمایہ

کاری کررکھی تھی تاکہ اربوں روپے کا منافع حاصل کرسکیں تاہم ملک میں کورونا مرض کے تیزی سے کم ہونے کے بعد ان کا کاروبار بند ہونے لگاہے ۔شہر میں ماسک کاکاروبار کرنے والے افراد کا کاروبار بھی بند

ہوگیا ہے ،مختلف مقامات پر ماسک ہاتھوں میں پھرانے والے بچوں کی تعداد میں بھی کمی ہوگئی ہے ،مصنوعی آکسیجن ،فیس ماسک سمیت دیگر آلات کی خریداری کرنے والے تاجروں کے پاس کروڑوں روپے کا

سامان رہ گیا ہے ،جبکہ لیبارٹریوں کا کاروبار بھی ختم ہوگیاہے۔

٭٭٭

 یوم آذادی کے لئے صوبائی حکومت کی سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کی ہدایات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)14 اگست یوم آذادی کے لئے صوبائی حکومت نے سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کی ہدایات کی ہیں ،یوم آذادی کی تقریبات کے لئے سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کے

ساتھ ساتھ نکالے جانے والے جلوسوں اور ریلیوں کے لئے بھی موثر انتظامات کی ہدایات کی گئی ہیں ،امن وامان کی صورتحال کے باعث 14 اگست پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے

اداروں کو الرٹ رکھاگیاہے ،امن وامان کی صورتحال کے باعث صوبے کے تمام بندوبستی اضلاع اور قبائلی اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں ،یوم آذادی کے موقع

پر ہونے والی تقریبات میں پرچم کشائی کی جائے گی ،یوم آذادی کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی ناخشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں ،ذرائع نے بتایا ہے کہ

صوبے یں 14 اگست کے موقع پر حساس ترین مقامات پر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات رہے گی ۔

٭٭٭

نوماسک نو سروس کی شرط پر عمل پر عمل درآمد ختم ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکاری ،غیر سرکاری دفاتر ،بازاروں ،بینکوں میں نوماسک نو سروس کی شرط پر عمل پر عمل درآمد ختم ہوگیا ہے ،صوبائی نے کورونا وباءکی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے تمام سرکاری

،غیر سرکاری اداروں ،بینکوں ،بازاروں میں داخلے کے لئے فیس ماسک لازمی قرار رکھا ہے ،کورونا حملوں مسلسل کمی کے بعد شہر میں نوماسک نوسروس پر عمل درآمد ختم ہوچکا ہے ،شہری بغیر ماسک کے سرکاری وغیر

سرکاری دفاتر وں ،بینکوں میں آذادنہ نقل وحرکت کررہے ہیں ،قومی رابطہ کمیٹی کے اعلان کے بعد ڈیرہ میں گزشتہ روز بینکوں میں شہری بغیر ماسک کے داخل ہوتے رہے ،عید الا ضحی کے بعد کھولنے والے سرکاری

اور غیر سرکاری اداروں اور بینکوں میں داخل ہونے والے شہری بغیر ماسک کے داخل ہورہے ہیں ،جبکہ دفاتر اور بینکوں میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کی پالیسی بھی ختم ہوگئی ہے ،بازاروں میں تاجروں نے بھی

نوماسک نوسروس کی شرط ختم کردی ہے۔

٭٭٭

درآمدی اشیاءپر تین فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)451 درآمدی اشیاءپر تین فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیاگیاہے ،ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق فنانس ایکٹ 2020 کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ اور

فیڈرل ایکسائز ایکٹ 25 میں ترامیم نافذ کرکے وضاحتی سرکلر جاری کردیاہے سرکلر کے مطابق ایف بی آر کے نظام سے منسلک ہونے والے کاروبار کے لئے اشیاءکی فروخت پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح چودہ

سے کم کرکے بارہ فیصد کردی گئی ہے ،کنکڑیٹ بلاکس پر فکس شرح سے سیلز ٹیکس لاگو ہوگا ،سیلز ٹیکس کے نظام میں رجسٹرڈ ہونے والے صنعتی اشیاءکی خریداری کے وقت سترہ فیصد ،جنرل سیلز ٹیکس کی کٹوتی کی جائے

گی ،ملکی صنعتوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے 451 اقسام کے خام مال مشینری اور آلات کی درآمد پر تین فیصد ویلیو ایڈ ٹیکس ختم کردیاگیاہے ،ایف بی آر کی جانب سے کیے جانے والے تین سالہ آڈت

کی تعداد کم کرکے ایک کردی ہے ،سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 65 فیصد کردی گئی ہے ،سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی دو روپے فی کلو گرام سے کم کرکے ایک روپے پچاس پیسے فی کلو گرام کردی گئی ہے

،ایف بی آر میں ایک لاکھ روپے تک ماہانہ خریداری کرنے والوں کی قومی شناختی کارڈ یا این ٹی این نمبر پر رسید تحریر نہ کرنے والے فروخت کنندگان کے لئے خدمات اور اشیاءپر سیلز ٹیکس ،ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ

کی سہولت ختم کردی ،ٹیکس گزاروں کی آمدن ،اخراجات ،اثاثہ جات اور ملکی وغیر ملکی ہوائی سفر کی تفصیلات پر مشتمل ڈیٹا بیس بنانے کے لئے ایف بی آر کو نادرا ،ایف آئی اے،بیورو آف امیگریشن ،چاروں صوبوں

،آذاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ایکسائز اور ٹیکسیشن دفاتر ،بجلی وگیس کی تقسیم کمپنیوں سے معلومات حاصل کرنے کا اختیار دیاگیاہے۔

٭٭٭

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سونا 2500 روپے فی تولہ مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد سونا ایک لاکھ 32 ہزارروپے فی تولہ کی

ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال سونا 43 ہزار 600 روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اب سونا ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔خیال رہے کہ ابھی چند دن قبل ہی

سونے کی قیمت میں حیران کن طور پر 4800 روپے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ ایک طرف سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو دوسری جانب تجارتی خسارے میں 10فیصد کمی اور ملکی برآمدات میں اضافے

جیسی اطلاعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی اتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی کا تسلسل قائم رہا جس کے نتیجے میں انڈیکس کی 39600، 39700 اور39800 پوائنٹس کی 3حدیں عبور ہوگئیں۔

تیزی کے سبب 61اشاریہ23 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 41 ارب77 کروڑ84 لاکھ 63ہزار458 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان انویسٹمنٹ

بانڈ،مارکیٹ ٹریڑری بلز اور قومی بچت کی اسکیموں کی شرح منافع بڑھنے سے کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 151پوائنٹس کی مندی بھی رونماہوئی لیکن اس دوران شرح سود میں اضافہ نہ ہونے کی توقعات

کے علاوہ سیمنٹ کی مقامی فروخت اور اسکی برآمدات بڑھنے، خام تیل کی عالمی قیمت میں اضافے کی خبروں کے باعث سیمنٹ اسٹیل ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے

سےمندی کے اثرات زائل ہوگئے ہیں۔358پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 39900پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی۔ تاہم مارکیٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس

کے نتیجے میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سونا 2500 روپے فی تولہ مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد سونا ایک لاکھ 32 ہزارروپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا ہے۔

٭٭٭

 ایم فل/ ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے سمسٹر بہار 2020 کے امتحانات 10 اگست بروز پیر سے شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کلیہ سماجی علوم اورکلیہ عربی اور اسلامی علوم کے ایم فل/ ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے سمسٹر بہار 2020 کے امتحانات 10 اگست بروز پیر سے شروع

ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات یونیورسٹی کے مین کیمپس اسلام آباد میں منعقد ہوں گے اور ملک بھر سے طلبہ ان امتحانات میں بنفس نفیس شرکت کریں گے۔یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے

کلیہ سماجی علوم کے طلبہ کے امتحانات کے لیے امتحانی ہال کا انتظام یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلکس میں کیا ہے جبکہ کلیہ عربی اور اسلامی علوم کے طلبہ اپنے امتحانات کلیہ کے کمیٹی روم میں دیں گے۔ اِن امتحانات میں

ایم فل اقبالیات، ایم فل اردو، ایم فل پاکستانی زبانیں، ایم فل ماس کمیونیکیشن، ایم فل اکنامکس، ایم فل پاکستان سٹڈیز، ایم فل لائبریری سائنس، ایم فل اسلامک سٹڈیز، ایم فل شریعہ، ایم ایس مینجمنٹ سائنسز،

پی ایچ ڈی اردو اور پی ایچ ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبہ شرکت کریں گے۔دریں اثناء کلیہ سائنسز (Faculty of Sciences) نے بھی بہار 2020 کے امتحانات کی ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کی

ہے۔ جس کے مطابق کمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے مختلف سطحوں کے امتحانات 15 اگست سے شروع ہو رہے ہیں جبکہ شعبہ کمپیوٹر سائنسز، شعبہ شماریات، شعبہ حساب (Mathematics) اور شعبہ زرعی سائنسز

کے سمسٹر بہار 2020 کے امتحانات کا انعقاد 20 اگست سے ہو گا۔ واضح رہے کہ فزکس ڈیپارٹمنٹ، بیالوجی اور اینوائرومنٹل سائنسز، اینوائرومنٹل ڈیزائن ہیلتھ، اور فزیکل سائنسز کے امتحانات 05 اگست سے

جاری ہیں۔ یونیورسٹی نے ان تمام امتحانات کی ڈیٹ شیٹس اپنی ویب سائٹ پر دی ہیں۔

٭٭٭

 "ٹائیگر فورس ٹری پلانٹیشن ڈے”کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود نے کہا ہے کہ 9اگست کو "ٹائیگر فورس ٹری پلانٹیشن ڈے”کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ ان

خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں مذکورہ شجرکاری مہم کے حوالے سے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر، اسسٹنٹ

کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز سمیت محکمہ تعلیم ، ڈیرہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر

نے بتایا کہ ابتدائی طور پر فارسٹ ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے "ٹائیگر فورس ٹری پلانٹیشن ڈے”کے سلسلے میں 20ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جسے بڑھا کر ایک لاکھ کر دیا گیا ہے ۔ اس مہم میں

مختلف سرکاری محکمے بھی حصہ لے رہے ہیں جنکو محکمہ جنگلات کی جانب سے مفت پودے فراہم کیے جائیں گے جبکہ شہری علاقوں میں پھلدار اور خوبصورتی والے پودوں کو ترجیح دی جائیگی۔ ڈیرہ اسماعیل خان

فارسٹ ڈویژن کی جانب سے 70ہزار پودے لگائے جائیں گے، اسی طرح ڈیرہ ڈویلمپنٹ اتھارٹی کی جانب سے 5ہزار ، ٹی ایم اے کی جانب سے 5ہزار، محکمہ پولیس کی جانب سے 5ہزار،محکمہ تعلیم کی جانب

سے 4ہزار جبکہ پاک آرمی کی جانب سے 10ہزار پودے لگائے جائیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود نے کہا کہ جس محکمے کی جانب سے بھی پودے لگائے جائیں ان کی

تصاویر اورکوارڈینیٹس ضلعی انتظامیہ سے شیئر کیے جائیں جن کی تصدیق اور نگرانی کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مہم میں ٹائیگر فورس کے رضاکار بھی کافی

تعداد میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ محکمہ جنگلات کی سرپرستی میں مختلف مقامات پر پودے لگائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ رواں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ جہاں ایک

طرف درختوں کے بیش بہا فوائد ہیں وہیں موجودہ حالات میں گلوبل وارمنگ جو کہ عالمی سطح کا چیلنج بن چکا ہے سے نبر آزما ہونے کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ ہم نے اپنے ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے اور اپنی آنے

والی نسلوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

About The Author