مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدرکی کورونا وائرس سے متعلق جھوٹے دعوے کا وڈیو کلپ ڈیلیٹ

وڈیو کلپ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ بچے کورونا کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہیں۔

فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس سے متعلق جھوٹے دعوے کا وڈیو کلپ ڈیلیٹ کر دیا۔

وڈیو کلپ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ بچے کورونا کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہیں۔

فیس بک نے کہا کہ کسی صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

ٹرمپ وائٹ ہاؤس بریفنگ میں بیان کا دفاع کرتے نظر آئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا مطلب یہ تھا کہ بچے بیماری سے جلد صحت یاب ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تاہم اس کے برعکس ڈاکٹر بچوں سمیت تمام عمر کے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ٹوئٹر نے بھی کورونا سے متعلق غلط معلومات پر ٹرمپ کی مہم عارضی طور پر روک دی۔

%d bloggers like this: