دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صبا قمرنے بلال سعید کو ‘قبول ہے’ کہہ دیا،سوشل میڈیا پربحث

لیکن اس بار صبا قمر کی ایک پوسٹ نے ان کے مداحوں کو کنفیوژ کر دیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
صبا قمر اپنی یوٹیوب ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں، ان کی ویڈیوز کو ان کے مداحوں کی جانب سے خاصی پذیرائی ملتی ہے۔ صبا کی حساس موضوعات پر لگی لپٹی رکھے بغیر گفتگو اور بے باک انداز ان کے مداحوں کو خوب بھاتا ہے۔
اردو نیوز کے مطاق اس بار صبا قمر کی ایک پوسٹ نے ان کے مداحوں کو کنفیوژ کر دیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
دراصل صبا قمر نے مشہور گلوکار بلال سعید کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں  وہ دونوں لاہور کی مسجد وزیر خان میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ اس بلیک اینڈ وائٹ فوٹو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے ‘قبول ہے۔’
صبا قمر نے اس حوالے سے مزید تفصیلات تو نہیں لکھیں مگر ان کے مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

کئی سوشل میڈیا صارفین اسے صبا قمر اور بلال سعید کی شادی کا ‘سرپرائز’ سمجھ رہے ہیں ، ویسے بھی آج کل سیلیبریٹیز کی جتنی تیزی سے شادیاں ہو رہی ہیں اس سے یہ خیال ذہن میں آنا کچھ اچنبھے کی بات بھی نہیں۔
کچھ صارفین کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ اصل میں ان کے نئے پراجیکٹ کی ایک تصویر ہے۔

جاوی لائنز کے نام سے صارف نے لکھا کہ ‘یہ کب ہوا؟’

مرزا کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ‘بلال سعید اور صبا قمر نے ایک دوسرے کو قبول ہے کہہ دیا۔’

ایستھیٹیکلی یمنیٰ کو تو یہ تصویر دیکھ کر اتنی خوشی ہوئی کہ انہوں نے تو صبا قمر اور بلال سعید کو مبارکباد بھی دے دی۔

اینیگمیٹک بیوٹی کے نام سے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے لکھا کہ ‘اگر یہ ایک میوزک ویڈیو کے لیے ہی ہو لیکن 2020 میں کچھ بھی حیران کن نہیں ہے۔’
صبا قمر کی مینیجر میشال چیمہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بلال سعید کو گنگناتے دیکھا جا سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ‘کچھ آئیڈیا ہے کہ کیا چل رہا ہے؟’

ان کی اس پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ صبا قمر اور بلال سعید نئے پراجیکٹ پر ساتھ کام کر رہے ہیں۔

About The Author