کراچی: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بلوچی چینل ’وش‘ کو بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے سیکڑوں افراد بے روزگار کرد ئیے گئے ہیں۔
پی ایف یوجے کے صدر شہزادہ ذالفقاراور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے چینل کو بند کرنے کے عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وش ٹی وی واحد ٹی وی چینل تھا جو کہ بلوچی زبان میں پروگرام نشرکرتا تھا وہ بھی بند کردیا گیا ہےاورکہا کہ چینل کو بحال کیاجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عیدالضحیٰ سے پہلے اتنے افراد کو بے روزگار ہونا افسوسناک ہے اور یہ حکومت کی بھی زمے داری ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر