دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ شیری کا بھی جویریہ اور سعود پر لاکھوں روپے ہڑپ کرنے کا الزام

اداکارہ شیری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا یہ ویڈیو بنانے کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا نہیں ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اداکارہ جویریہ اور ان کے شوہر سعود نے ان کے تقریباً کروڑ روپے ادا نہیں کیے۔

سلمیٰ ظفر نے جویریہ اور سعود کے پروڈکشن ہاؤس پر نہ صرف رقم ادا نہ کرنے بلکہ فنکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنےکا الزام بھی عائد کیا تھا۔

بعدازاں سلمیٰ ظفر کے بعد اداکارہ شیری نے بھی اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جویریہ اور سعود نے ان کے تقریباً 90 لاکھ روپے ادا نہیں کیے ہیں۔

اداکارہ شیری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا یہ ویڈیو بنانے کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ویڈیو بھی دیکھی تھی، میں انہیں سمجھ سکتی ہوں کیوں کہ میرا ساتھ بھی بلکل ایسا ہی ہوا ہے، میں نے جے جے ایس پروڈکشن کے ساتھ 6 سے 7 سال کام کیا ہے اور اس دوران میں نے بہت کچھ برداشت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے متعدد بار کوشش کی مگر مجھے ٹھیک سے جواب نہیں ملا اور اب اس معاملے کو 10 سال گزر گئے اور اب یہ وقت سچ کو سامنے لانے کا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکارہ جویریہ سعود نے سلمیٰ ظفر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

جویریہ سعود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ  جے جے ایس  پروڈکشن  سلمیٰ ظفر کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر قانونی کارروائی کرے گی۔

About The Author