نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ضلع مظفر گڑھ میں کھیت سے شوگر ملز تک 11 رابطہ سڑکوں کی تعمیر،توسیع و بہتری کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر 43 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

منصوبوں کی منظوری کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے شوگر کین سیس پروگرام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ انجینئر امجد شعیب ترین،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام،ایس ڈی او ہائی ویز محمد گلفام اور دیگر افسران شریک تھے.

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ،شوگر ملز اور کاشتکاروں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے مظفر گڑھ سے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ روڈ کے منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیا جائے۔اجلاس میں جن روڈز کی منظوری دی گئی ان میں کھر غربی روڈ تا دایا چوکھا روڈ کی تعمیر پر سات کروڑ بیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے

اسی طرح کھر غربی روڈ تا ڈوگر کلاسرا روڈ کی توسیع و بہتری پر چار کروڑ 26 لاکھ روپے،آرا اکبر شاہ تا شیلر اڈا روڈ کی توسیع و بہتری پر پانچ کروڑ باون لاکھ روپے،

سنانواں تا لنگر سرائے روڈ کی مرمت و بحالی پر چار کروڑ 37 لاکھ روپے،ہیڈ بہار شاہ تا سلیم آباد روڈ کی بحالی و بہتری پر 82 لاکھ 97 روپے اور ہیڈ 76 تا ضلع باؤنڈری روڈ کی بحالی و بہتری کے منصوبہ پر 61 لاکھ 37 ہزار روپے خرچ ہوں گے.

موضع دایا چوکھا اڈا مبارک والا روڈ کی بحالی پر 66 لاکھ 58 ہزار روپے،ہیڈ 1 آر پکا حسین مائنر تا بستی خان والا روڈ کی تعمیر پر 45 لاکھ گیارہ ہزار روپے،

زور چوک تا بیٹ والا براستہ باتیں فتح محمد روڈ کی بحالی و دوبارہ تعمیر کے منصوبہ پر دس کروڑ 24 لاکھ 83 ہزار روپے اورسنانواں ٹاؤن دورویہ روڈ کی توسیع و بہتری پر 9 کروڑ 12 لاکھ 79 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی طاہر فاروق نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عید الاضحٰی کے ایام کے دوران فورٹ منرو میں سیاحوں کی آمد

اور اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہیں انہوں نے سفارشات میں کہا ہے

عید کی چھٹیوں میں ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب سے سیاحوں کی بڑی تعداد فورٹ منرو کا رخ کرتی ہے۔

موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سماجی فاصلوں کا خیال نہ رہتے ہوئے عوام کے اجتماعات سے وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے

اس لئے 30 جولائی سے تین اگست تک فورٹ منرو میں سیاحوں کے داخلے پر دفعہ 144 نافذ کی جائے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ غازی خان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایک روز میں

تین لاکھ 70 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کردیا گیا۔ضلع کے 23 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اپنے علاقوں کی مارکیٹوں کے تین ہزار معائنے کئے اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی

245 خلاف ورزیاں پائی گئیں جن پر ایک مقدمہ درج کرکے ایک گرانفروش کو گرفتار بھی کرلیا گیاڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

عید کے ایام تک مارکیٹوں کے باقاعدگی سے معائنے کئے جائیں۔سرکاری نرخ پر پھل،سبزیاں،آٹا اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو اشیاء کی مصنوعی قلت کرکے ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دی جائے گی


ڈیرہ غازیخان

بارڈر ملٹری پولیس تھانہ راکھی گاج کی کاروائی،گاڑی کے خفیہ خانوں سے چرس برآمد،اسمگلر گرفتار،

مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری نے اپنی ٹیم سرکل آفیسر عبداللہ خان لغاری،

پرویز احمد کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والی کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار 69کلوگرام چرس پکڑلی

اور بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلر سوات کے رہائشی طاہر خان کو بھی گرفتار کر لیا ملزم طاہر منشیات بلوچستان سے پنجاب اور صوبہ سندھ کراچی سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا

جس پر اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بلوچستان اور سندھ حکومت سے رابطہ کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے گا

اس موقع پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ بلوچستان سے پنجاب آنے جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے۔


ڈیرہ غازیخان

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی نااہلی اور غفلت، ڈیرہ شہر میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر، نکاسی آب کا سسٹم تباہ، وزیراعلی پنجاب کی آمد پر

فرضی کاروائیاں جاری، شہریوں کا اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا آبائی شہر انکی تمام تر توجہ کے باوجود مسائلستان کا شکار ہے وزیراعلی پنجاب کے ہر ماہ دوروں،

ترقیاتی فنڈز کی فراہمی اور ہدایات کے باوجود شہر کی حالت نہ بدل سکی ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف آفیسر اور عملہ کی نااہلی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے سبب شہر میں

ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں نکاسی آب کا سسٹم بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے مختلف یونین کونسل کے علاقوں بلاک سی،ڈی اور ایچ،رکن آباد کالونی و دیگر میں سیوریج کا گندا پانی جوھڑ کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں

جس سے شہریوں کو آنے جانے میں جہاں دشواری کا سامنا ہے اس کے ساتھ بدبو اور تعفن سے سانس لینا محال ہوگیا ہے

اس کے ساتھ مختلف امراض پھوٹنے کا اندیشہ ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور کارپوریشن کا عملہ وزیراعلی پنجاب کی آمد کے موقع پر دفتروں سے باہر دیکھائی دیتا ہے اور وزیراعلی کے روٹ کو صاف دکھاکر انکی آنکھوں میں دھول ڈالتے اور سب اچھا کی رپورٹ دیتے ہیں

شہریو ں عبد الرحمن،محمد وسیم،سرور،عزیز الرحمن،شیخ صابر،شیخ ساجد،قادر،عرفان صدیقی،عمران بابر،خالد و دیگر نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان کے ضلعی افسران اور منتخب نمائندے نااہل اور نا تجربہ کار ہیں اور صرف فوٹو سیشن اور سوشل میڈیا پر کام کر رہے ہیں

منتخب عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کی نااہلیوں سے سارا شہر گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ کہیں بھی صفائی یا کام نہیں ہو رہے ہیں

سیاسی نمائندے صرف سلفیوں اور اپنے من پسند لوگوں کے کام تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ

وہ جنوبی پنجاب کے سب سے زیادہ پسماندہ شہر کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے فوری طور پرنوٹس لیتے ہو ئے افسران کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے شہر کی سیوریج کا مسئلہ حل کیا جا ئے۔


ڈیرہ غازیخان

ملتان روڈ گیدڑ والا کے مقام پر گیس ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم،

دو نوجوان موقع پر جاں بحق،ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان روڈ گیدڑ والا بائی پاس کے مقام پر گیس ٹرالر کے ڈرائیور نے غفلت اور لاپر واہی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے

سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں کھو منڈ ی والا کے رہائشی گیارہ سالہ ساجد ولد عبد الشکور اور سانول ولد الطاف خان موقع پر جاں بحق ہو گئے

وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے امدادی اہلکاروں نے مو قع پر پہنچ کر دونوں جاں بحق نوجوانوں کی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔


ڈیرہ غازیخان

7 سالہ بچی سے 70 سالہ شخص کی زیادتی کی کوشش، پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ نے ملزم کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کو وقار شاہ نے اطلاع دی کہ

7 سالہ سمیرا سے شکیل نے زیادتی کرنے کی کوشش کی اطلاع پر بروقت پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی نے بتایا کہ

شہزادہ سلطان ٹاؤن میں شکیل ولد مختیار حسین بعمر 70 سال سکنہ شہزادہ سلطان ٹاؤن نے اپنی بیٹھک میں دوکان لگائی ہوئی ہے

جہاں پر 7 سالہ سمیرا بی بی جب سودا سلف لینے گئی تو شکیل نے بچی سمیرا بی بی سے زنا حرام کرنے کی کوشش کی اطلاع پر

تھانہ سٹی ڈیرہ پولیس موقع پربہنچ گئی اور ملزم شکیل کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے

ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار احمد ملکانی نے کہا کہ بچوں سے زیادتی و جبر کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

ڈی پی او اختر فاروق نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو اکیلا کہیں بھی نہ جانے دیں

اور انہیں گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے بارہ میں آگاہ کریں اپنے بچوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ قائم کریں تاکہ وہ آپ کو ہر بات بتانے میں جھجھک محسوس نہ کریں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق نے بین الصوبائی چیک پوسٹ سخی سرور واقع صوبہ بلوچستان بارڈر کا اچانک دورہ کیا

دورہ کے دوران چیک پوسٹ سخی سرور پر سیکیورٹی کے متعلق تمام امور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جانے والی نگرانی اور مانیٹرنگ روم کو چیک کیا

چیک پوسٹ پر تعینات ملازمان کو ہدایت کی کہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر کریں

آنے و جانے والی وہیکلز کو مکمل چیکنگ کر لینے کے بعد جانے کی اجازت دی جائے

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستاں سے پنجاب سمگل ہونے والی نان پیڈ کسٹم گاڑیاں و دیگر سامان کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

About The Author