مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازی خان

سیمنٹ فیکٹری ایریا میں ضلعی پولیس لادی گینگ کے سامنے بے بس ہو گئی،جرائم کنٹرول کر نے کے پولیس کے دعوے ناکام،لادی گینگ کے ڈاکوؤں نے حملہ کر کے بنک کی کیش وین سے 23لاکھ لوٹ لئے،20لاکھ کا تھیلہ چھوڑ گئے،

تھانہ صدر میں مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین ڈیرہ غازی خان سیمنٹ فیکٹر ی کے لئے یو بی ایل اور ایچ بی ایل سے 43لاکھ کیش لے کر روانہ ہو ئی جس پر چاہ بھر گڑی والا کے نزدیک چک کوڑا میں موٹر سائیکلوں پر سوار 12مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا

اور تقریباً آدھا گھنٹے تک ڈاکو دن دیہاڑے وین پر فائرنگ کر تے رہے جس کے نتیجہ میں وین کے ٹائر برسٹ ہو گئے جبکہ ڈرائیور دلدار حسین زخمی ہو گیا باقی عملہ کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا لیا تھا چونکہ وین سپر وائز ر محمد طاہر نے حملہ ہو تے ہی اطلاع کر دی تھی

ڈاکو ؤں نے کاروائی مکمل کر کے جانے لگے تو سامنے سے پولیس وین کو آتا دیکھ کرپولیس پر بھی فائرنگ کی اور جاتے ہو ئے 20لاکھ کا ایک تھیلہ جلدی میں چھوڑ کر فرا ر ہو گئے

تھانہ صدر پولیس نے وین سپر وائز ر کے بیان پر مقدمہ نمبر 148/20زیر دفعہ 395-412-427-اور 10نامزد اور دو نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف درج کر لیا ہے

ڈیرہ غازی خان سیمنٹ فیکٹری سمیت شہر کے علاقے بھی چوروں اور ڈاکوؤں کے لئے آسان ہدف بن چکے ہیں

جبکہ متعدد بار پولیس کی طرف سے لادی گینگ کے خلاف سخت آپریشن کے دعوؤں کے باوجودکوئی ٹھوس کاروائی نہ ہوسکی گزشتہ روز بھی

نامور ڈاکو جو علاقہ میں مشہور ہیں واردات کر نے کے بعد حسب روایت قبائلی علاقہ میں فرا ر ہو گئے تاحال کو ئی کاروائی عمل میں نہیں آسکی۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی کی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا مرحوم کے گھر آمد۔

سوگوارخاندان سے ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے لئے مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی.مشیر وزیراعلی نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

اوردعا کی کہ پروردگار بحر و بر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کو غریق رحمت فرمائے اور ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے.دریں اثنا مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے

نشتر 2ملتان کے تعمیراتی کام کے حوالے سے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی. پراجیکٹ ڈائریکٹر کارڈیالوجی ڈاکٹر الطاف، ایم ایس ڈاکٹر فہیم اختر،

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک اوردیگر نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا. علاوہ ازیں مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو جلد فنکشنل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے

اور حکومت پنجاب نے ایک اور بڑا فیصلہ کیاہے، مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نے ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے مختلف 96 اسامیوں اور تنخواہوں و دیگر

مراعات کی ادائیگیوں کے لئے تقریبا 60کروڑ روپے روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی حکومت کی منظوری کے پیش نظر محکمہ خزانہ منظوری کے حامل فنڈز رواں مالی سال -21 2020کے لئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں عارضی بنیادوں پر جاری کرے گا۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے جن 96آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کی 1، سیکرٹری کی ایک، ایڈیشنل سیکرٹریز کی 2اور ڈپٹی سیکرٹریزکی 6 آسامیوں کے علاوہ سسٹم انالسٹ کی 1، سیکشن آفیسر کی

اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کی1، پرائیویٹ سیکرٹریز کی 2، سپرنٹنڈنٹ کی 2، پروٹوکول آفیسر کی ایک،پروگرامر کی 2، اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر کی ایک اور اسسٹنٹ کی 5آسامیاں شامل ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب گریڈ20 سے اسسٹنٹ گریڈ17تک کی 32 اسامیوں کو تنخواہوں کی مد میں ادائیگی کے لئے دو کروڑ 36 لاکھ 41 ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سینئر کلرک کی 3، کمپوزر کی 2، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی 10، ہارڈ وئیر ٹیکنیشن کی ایک، نیٹ ورک ٹیکنیشین کی 2، ٹیلی فون ٹیکنیشین کی ایک، جونیئر کلرک کی 2، الیکٹریشن کی ایک،ہیڈ مالی کی ایک، ویٹر کی 2،

ڈرائیور کی 12، ڈسپیچ رائیڈر کی 2، باروچی کی 4، چوکیدار کی 4، مالی کی ایک، نائب قاصد کی 10 اورسینٹری ورکر/خاکروب کی 6 آسامیوں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔سینئر کلرک گریڈ14سے سینٹری سپروائزر گریڈ ایک تک کی مجموعی 64 آسامیوں پر تعینات ہونے والے ملازمین کو

تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ایک کروڑ 53 لاکھ 23 ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

منظور شدہ رقم تنخواہ، یوٹیلٹی الاونس،آفس بلڈنگ اور فرنیچر کی خریداری کے لئے استعمال ہو گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے منظور کی گئی 60کروڑ روپے کی گرانٹ سے

صوبے کا بنیادی ڈھانچہ کھڑا کرنے اور چلانے کے لئے ایس اینڈ جی اے ڈی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے سیکشن آفیسر (جی۔ ون) نے باضابطہ طور پر احکامات جاری کر دئیے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان اور تونسہ میں سمال انڈسٹریز قائم کی جائے گی

جس کیلئے محکمہ فزیبلٹی رپورٹ پیش کرے. تونسہ میں 16کنال رقبہ پر آرٹزم ویلج بھی قائم کیا جائے گا. انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر فاٹا اوردیگر افسران موجود تھے. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہاکہ ضلع میں سرکاری اراضی کی نشاندہی کی جائے مناسب جگہ پر وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم بنائی جائے گی.

کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نے آرٹزم ویلج کیلئے مناسب جگہ پر سولہ کنال رقبہ کی نشاندہی کردی.

اجلاس میں دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیاگیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے سرکاری اراضی، نیا پاکستان ہاوسنگ سکیموں اوردیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی


.

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں قربانی کے جانوروں کی کھال اکٹھی کرنے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 28جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے.

خواہش مند تنظیمیں ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی کھال اکٹھی کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ درخواست پچاس روپے کے اسٹامپ پر تحریر ہو کہ متعلقہ فلاحی ادارہ،این جی اوز کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہیں ہے۔

درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اور گزشتہ سال کی اجازت کی کاپی ضرور لگائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ کھال اکٹھی کرنے کیلئے باقاعدہ کیمپ لگانے

اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ توسیع شدہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی.

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ڈیرہ غازیخان علی عباس کھوسہ نے سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے، نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر دکانداروں کو 45ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.

اسی طرح پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اعظم خان گوپانگ نے گرانفروشی پر چالیس دکانداروں کو 35ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.

تحصیلدار محمود مشتاق لغاری نے فورٹ منرو میں مارکیٹوں کو چیک کیا اور گرانفروشی پر کارروائی کی. پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مارکیٹوں کے 2480معائنے کرتے ہوئے

پرائس کنٹرول ایکٹ کی 90خلاف ورزیوں پرایک لاکھ 15ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

حکومت پنجاب کا فوکس ہے کہ عید سے قبل مصنوعی مہنگائی کی لہر کو روکا جاسکے جس کیلئے پھل، سبزیوں اورآٹے کے نرخ کوخصوصی طو رپر مانیٹر کیا جارہا ہے.

ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی. پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کریں


.

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں مدت تکمیل اور معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

محکموں کے افسران فیلڈ میں نکلیں. منصوبوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ معیار کو جانچا جائے. انہوں نے یہ ہدایات مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران جاری کیں.

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور، ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ خورشید نصیر،

ایکسیئن لوکل گورنمنٹ اوردیگر افسران ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے ڈی جی خان کلب، جنرل بس سٹینڈ، بی ایم پی سرائے،

ڈپٹی کمشنر کمپلیکس اوردیگر مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر جنرل بس سٹینڈ کو جدید طرز پر بنایاجائیگا

جس کیلئے موجودہ عمارتوں کو مسمار کردیاگیا ہے. انہوں نے کہاکہ آفیسرز کلب کی بحالی سے سپورٹس اوردیگر سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے.

ڈپٹی کمشنر نے بارڈرملٹری پولیس کے سرائے کی بحالی کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں


ڈیرہ غازیخان

تھانہ وہوا پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن، دوران کاروائی ملزمان سے 2200 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،مقدمہ درج،

تفصیلات کے مطابق تھانہ و ہوا پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ چیک پوسٹ ترمن تھانہ وہوا نے منشیات فروش محمد عامر،محمدکامل،

عمر فاروق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2200گرام چرس، ایک عددپسٹل30بوربرآمدکرکے مقدمات درج کردیے گئے

ایس ایچ او نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کیخلاف ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایات پر تھانہ وہوا پولیس نے کاروائی کے عمل کو تیز کردیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ درخواست جمال خان پولیس نے دوران چیکنگ ملزم سے پستول برآمد کر لیا، ملزم گرفتار اور مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

اسی طرح تھانہ درخواست جمال خان پولیس نے دوران چیکنگ ملزم محمد عثمان ولد محمد بلال سے پستول 12 بور برآمد کر لیا ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ملزم سوشل میڈیا پر بھی اسلحہ کی نمائش کرتا ہوا پایا گیا ہے

ایس ایچ او ساجد فرید نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے

زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جا سکے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کی عید الاضحی کی آمد کے حوالے سے ٹریفک سٹاف سے میٹنگ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ

ٹریفک سٹاف عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ”پہلے سلام پھر کلام“ کو ترجیح دیں شہر میں دن کو بھاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے ڈی پی او نے کہا کہ

بوگس چالان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا زیادتی کرنے والے اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

 جبکہ ٹریفک قوانین کی وائیلیشن کرنے والے کو ہی چالان کیا جائے نہ کہ کسی کو ناجائزتنگ کیا جائے رشوت ستانی کسی صورت برداشت نہیں۔

شکایت آنے کی صورت میں ایسے ملازمین کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او آفس میں ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی کی الوداعی تقریب،ایس پی حفیظ الرحمن کا ڈی جی خان سے گوجرانوالہ تبادلہ کیا گیا ہے

ڈی پی او اختر فاروق نے ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی کو الوداع کیا ایس پی حفیظ الرحمن کو الوداعی موقع پر تمام سٹاف نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ڈی پی او اختر فاروق نے

ایس پی حفیظ الرحمن کو بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس حفیظ الرحمن بگٹی نے کہا کہ

ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہیں ڈی جی خان کے لوگوں کی خدمت کا موقع

ملا ڈی جی خان کے لوگوں کی محبت اور تعاون کا شکر گزار رہوں گا۔

%d bloggers like this: